انٹرویو یاز بھائی کا انٹرویو

یاز

محفلین
اب تک تو آپ اپنی فیلڈ میں سینئیر ہو چکے ہوں گے۔ سلیبریٹی والی فیلنگ آئی یا آنی باقی ہے؟ پھر بھی اب کیا محسوس ہوتا ہے؟ اور جو لوگ شروع کر رہے ہیں اور اوکھے پھنسے ہوئے ہیں ان کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے کیا نصیحت کریں گے؟
سچ کہوں تو سلیبرٹی یا سینیئر ٹائپ بننے کا شوق ہمیں کبھی نہیں رہا۔
اوکھے پھنسے ہووں کو یہی کہوں گا کہ
ہمت نہیں ہارنا
فیصلے کرتے وقت زیادہ نہیں ہچکچانا۔ لیٹ فیصلہ کرنا غلط فیصلہ کرنے سے بھی برا ہے۔
نیز کچھ بھی کریں، انسان اور انسانی تعلقات کو سب سے مقدم رکھیں۔
وغیرہ وغیرہ
(ویسے آج میں یہ زیادہ ہی سنجیدہ وغیرہ نہیں ہو گیا!!).
 

یاز

محفلین
کس سال کی بات ہے؟ اور مینیو میں کیا تھا؟ کبھی دل چاہتا ہے اس دور میں واپس جانے کا؟
2001 کی۔ مینیو میں ایک ایک روپے کی دو روٹیاں اور ہر روٹی کے اوپر دو دو روپے کا پالک نما سالن۔
ویسے اس مینیو سے زیادہ ہی غربت ٹپکے ہے۔ عسرت تھی تو، لیکن ایسی بھی نہ۔ دراصل گلگت سے سکردو کو نکلے تھے اور پلان تھا کہ سکردو پہنچ کے کھانا کھائیں گے۔ راستے میں گاڑی رکی تو سخت بھوک لگ چکی تھی تو پیٹ کو اوپر بیان کردہ مینیو سے عارضی تنفس فراہم کیا گیا۔
 
سچ کہوں تو سلیبرٹی یا سینیئر ٹائپ بننے کا شوق ہمیں کبھی نہیں رہا۔
اوکھے پھنسے ہووں کو یہی کہوں گا کہ
ہمت نہیں ہارنا
فیصلے کرتے وقت زیادہ نہیں ہچکچانا۔ لیٹ فیصلہ کرنا غلط فیصلہ کرنے سے بھی برا ہے۔
نیز کچھ بھی کریں، انسان اور انسانی تعلقات کو سب سے مقدم رکھیں۔
وغیرہ وغیرہ
(ویسے آج میں یہ زیادہ ہی سنجیدہ وغیرہ نہیں ہو گیا!!).
واہ واہ واہ۔ اگرچہ آپ نے کبھی مشق سخن نہ دکھائی مگر جو سخن کے پیچھے خوب صورت سوچ ہوتی ہے وہ یہی ہے!
(ہمارے ایک استاد اوکسفورڈ گریجوایٹ تھے، کلاس میں پہلے دن انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے اچھا بولو، اچھا کھاؤ، اچھا نظر آؤ وغیرہ۔ مگر میں آپ سے کہوں گا THINK- BEAUTIFULLY)
 

یاز

محفلین
یہ جگہ نہیں دیکھی۔ کچھ اس کے بارے میں بتائیں تاکہ موٹیویشن ملے۔
شندور ٹاپ یا شندور پاس 3700 میٹر بلندی پہ گلگت اور چترال کے درمیان واقع ہے۔ یہ بھی خنجراب کی طرح ایک وسیع نسبتاً ہموار ایریا ہے۔ ایک عدد جھیل بھی ہے، اور شندور پولو گراؤنڈ وغیرہ بھی۔ سیزن میں یہاں بھی ٹینٹ ولیج لگتا ہے، تاہم ابھی اس کی سڑک دونوں سائیڈ سے زیرِ تعمیر ہے تو اپنی گاڑی پہ جانا کچھ مشکل ہے۔
 

یاز

محفلین
کیا پہاڑوں سے بھی زیادہ نیچر کی کسی شے کی کشش ہے؟ پہاڑوں میں بہت زیادہ تنوع ہے، کس طرح کے پہاڑ زیادہ اٹریکٹ کرتے ہیں؟ کیا کبھی کوہ پیما بننے کا دل چاہا؟
پیاڑوں سے زیادہ کچھ نہیں۔
ہر طرح کے پہاڑ ہی، لیکن راکی اور prominence والے زیادہ
پہاڑوں کو سر کرنا تو ہر کوئی چاہے گا، لیکن کوہ پیما بننے کے لئے بہت زیادہ ہمت چاہئے، اتنی ہمت خود میں نہیں پاتا۔ میرے خیال میں انتہائی بلند پہاڑوں کی کوہ پیمائی سے زیادہ بڑے چیلنج کم ہی ہوں گے، جو انسان نے اپنے لئے بنائے ہوں۔
 
Top