عام زندگی میں نسبتاً کم بولتا ہوں شاید، اور عموماً پنجابی بولتا ہوں۔
پھر جب
عرفان سعید صاحب نے کہا تھا، تب کیوں نہ بولے!!!
ایک ڈرامے میں شاہ جی نام کا کردار ادا کیا تھا۔
پرفورمنگ آرٹس پسند تھا؟ کب سے کب تک پرفورم کیا؟
(اور کوئی ڈرامے جو آجکل چل رہے ہوں؟)
ہمارے معاشرے میں زیادہ چوائسز میسر نہیں ہیں۔ یعنی یوں سمجھیں کہ بہت سے لوگوں کے ارمان یا aptitude کسی اور شعبے کا ہوتا ہے، تاہم معاشرتی دباؤ یا اثرات کے نتیجے میں ان کو انجینئرنگ یا میڈیکل کا فیلڈ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ زیادہ تر کیس میں والدین کا بھی حد درجہ دباؤ ہوتا ہے
اپنے بچوں کو اس سچوئیشن سے بچانے کے لیے خصوصی طور پر کچھ کر رہے ہیں؟
ہینڈز اَپ جی۔ بعد میں عروض کی مدد سے ضرور جواب دوں گا انشاءاللہ۔
ہاں جی، بعد آ گئی ہے۔
ایسے تو بہت سے کام ہوں گے جو ہوتے ہوتے رہ گئے۔ جیسے کرمبر جھیل دیکھتے دیکھتے رہ گئے۔
ابھی تک رہ گئی ہے یا دیکھ لی ہے؟ مزید کچھ جو رہ جانا یاد رہ گیا ہو؟
جن کے مزاج میں ایک بار یہ رہ نوردی آ بسے، اس کے بعد ان کو چین و سکون مشکل سے ہی ملتا ہے۔ سفر کی مشکلات و تکالیف کی جو لذت ہے، اس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
آٹھویں جماعت میں دو کہاوتیں پڑھی تھیں۔ السفر السقر اور سفر وسیلہ ظفر۔ تب سمجھ نہیں آئی کہ دونوں متضادات میں سے کون سا درست ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
میری معلومات کے مطابق مغلوں کے دور تک فارسی ہی یہاں کی زبان تھی، تاہم مغلوں کے زوال کے ساتھ ہی فارسی کا زوال اور اردو کا عروج شروع ہو گیا تھا۔
تو اب اگر ہم فارسی پر کام کرنا شروع کریں تو زوال میں کمی کی کوئی صورت نکل سکتی ہے؟ کیا آپ اسی لیے ایسی کوششیں کرتے نظر آتے ہیں؟
بچپن میں بہت سی کرداروں پہ رشک کیا کرتے تھے۔ جوزف جوانا وغیرہ بھی اور امیر حمزہ وغیرہ بھی۔
علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن چھوڑ کے جوزف جوانا وغیرہ۔۔۔اس کی کیا وجہ؟
اس کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کا۔
ارادہ تو بہت سے ممالک کا ہے۔ دعا کریں کہ ان میں سے کچھ تو جلد ہی دیکھ لیں
مزید ان بہت سے ملکوں میں سے کچھ دیکھ ہوا؟ اور کون سے ملک بکٹ لسٹ میں ہیں؟
اس کی واحد خاصیت اس سے جڑی ہماری یادیں ہی تھیں۔ زیادہ تر تصاویر کی یہی خاصیت ہمیں سب سے اہم لگتی ہے۔
جو ابھی نمائندہ تصویر ہے، کیا یہ کے-ٹو کی ہے؟ اگر کوئی اور چوٹی ہے تب بھی بتائیں کہ کیا یادیں اس سے جڑی ہیں۔ محفل کی رحلت سے پہلے اس کو بدلیں گے یا ایسےہی تابوت میں آخری کیل وغیرہ؟
لیکن اب محفل خود ہی جا رہی ہے۔ ایک دو الفاظ میں بتائیں کیا تاثرات ہیں؟ کیا آپ اور فورمز پر بھی ہیں؟
ہندی فلموں میں آرٹ فلمیں ہی زیادہ پسند ہیں
مزید کون کون سی آرٹ فلمیں اچھی لگیں؟
مذہب پہ اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کی صورت میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں بہتری آ سکتی ہے، تاہم بدقسمتی سے مذہب کا جو ورژن ہمارے سامنے بچا ہے، اس میں ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
بہترین بات۔ کیا کہیں گے اپنے سے بعد آنے والوں کو کہ اسے ممکن بنانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟
دوسری آپشن ہی زیادہ بہتر ہے۔
آپ کی کون سی آپشن تھی؟
چین میں اس جگہ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
ویسے یہ سوال تو سیلیبریٹی ٹائپ شخصیات سے کرنا بنتا ہے، کہ آج جس مقام پہ ہیں تو کیسا لگتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
ہمارا کیا ہے جی۔ اِٹ پُٹیں تو الیکٹریکل انجینئر یا ڈاکٹر نکل آتا ہے۔
اب تک تو آپ اپنی فیلڈ میں سینئیر ہو چکے ہوں گے۔ سلیبریٹی والی فیلنگ آئی یا آنی باقی ہے؟ پھر بھی اب کیا محسوس ہوتا ہے؟ اور جو لوگ شروع کر رہے ہیں اور اوکھے پھنسے ہوئے ہیں ان کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے کیا نصیحت کریں گے؟
عبداللہ بھائی سے ایک دوسرے فورم (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ٹوں ڈاٹ کام) پہ شناسائی ہوئی۔
ویسے ابھی تک بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔
کس چیز کا انتظار ہے اب؟
ہم چار دوست تھے اور ایک جگہ ہم نے ایسا کھانا بھی کھایا جس کا مجموعی خرچہ 6 روپے تھا۔
کس سال کی بات ہے؟ اور مینیو میں کیا تھا؟ کبھی دل چاہتا ہے اس دور میں واپس جانے کا؟
یہ جگہ نہیں دیکھی۔ کچھ اس کے بارے میں بتائیں تاکہ موٹیویشن ملے۔
ہم بھی دیوجانس کلبی ہی بننا چاہتے۔
میں انہیں نہیں جانتی۔ تعارف کروائیں گے؟ اور کیوں بننا ہے؟ ضرورت کیا ہے؟
اس کا جواب کچھ تفصیل کا متقاضی ہے۔ انشاء اللہ بعد میں لیپ ٹاپ سے عرض کروں گا۔
ہاں جی، اب لیپ ٹاپ نکال لیں کیونکہ ممتحن ادھر ہی ہیں۔
یہ تو موج ہو جائے جناب۔ اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں وغیرہ
کورونا کے دنوں میں کیا ایسا وقت مل پایا جس میں ڈسٹربنس نہ ہو؟ کیا وہ سب کچھ جو سوچتے تھے کہ کرنا ہے، کر پائے؟
یاز صاحب، جہاں تک مجھے یاد ہے آپ "وَن اردو" پر تھے، میں بھی آپ سے پہلے وہیں تھا۔ وہاں سے کچھ اور دوست بھی ادھر آئے جیسے فرخ منظور (سخنور)، زونی (اشتباہ نظر)، ماظق، اور شاید عبداللہ صاحب بھی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ میں بھی آپ کو دس گیارہ بارہ سال سے جانتا ہوں یا کم از کم واقف ہوں لیکن اس کے باوجود آپ کی شخصیت "پر اسرار" ہے۔ کیا یہ کوئی جاسوسی ناولوں کا "چکر" ہے یا پھر بقولِ غالب، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے؟
ہاں جی، محفل برخاست ہو رہی ہے۔ یہ اچھی پردہ داری ہے، یہ اچھی رازداری ہے!!! آج بتا ہی دیں کہ پراسراریت لوگوں کو کیوں محسوس ہوتی ہے اور اس کے پیچھے کیا چھپا ہے؟
ہم چہرہ شناسی میں کچھ کچھ مہارت رکھتے ہیں۔
مثال سے واضح کریں کہ اس فیلڈ میں اب تک مزید کتنی پراگریس ہوئی۔
رات کو شور اور ڈسٹربینس کم ہوتا ہے؟ یا کوئی اور وجہ ہے؟
وہاں کیوں رہنا چاہیں گے کہیں اور کیوں نہیں!
پہاڑوں کی کشش کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ سو سفر کی خواہش بھی کبھی کم نہیں ہوئی
کیا پہاڑوں سے بھی زیادہ نیچر کی کسی شے کی کشش ہے؟ پہاڑوں میں بہت زیادہ تنوع ہے، کس طرح کے پہاڑ زیادہ اٹریکٹ کرتے ہیں؟ کیا کبھی کوہ پیما بننے کا دل چاہا؟
اس میں کتنی ہی شرطیں بند ہو گئیں، مجھے تو جنت والا وعدہ لگ رہا ہے یہ۔
وعدہ نہ وفا کرتے، وعدہ تو کیا ہوتا
@فہیم کے بعد آپ کو بھی ڈبل او جاسوس کا اعزاز دیا جاتا ہے۔
شکریہ @زیک۔ میں ابھی بھی قائم ہوں!
ان دونوں جوابات کو "گلاس آدھا بھرا ہے" اور "گلاس آدھا خالی ہے" سمجھ لیں۔ اور ارتقا ہی سمجھ لیں کہ ان دس سالوں میں اتنا کچھ دیکھ چکے کہ آج ہم گلاس کو آدھا خالی قرار دینا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
اب بتائیں گلاس میں پانی ہے تک بات آ چکی ہے یا آدھا خالی ہی ہے؟ اور اگر خالی ہے تو اس خلا میں کیا ہے؟
پلیز ایک دو فلیورز ریکمنڈ کریں۔ لاہور میں ریسینٹلی کھلی ہیں اور مجھے زیادہ اچھا تجربہ ابھی نہیں ہوا۔
جمہوریت کی جانب اولین اہم قدم کوئی آٹھ سو سال قبل میگناکارٹا کی شکل میں اٹھایا گیا، جس کی رو سے بادشاہ کو تسلیم کرنا پڑا کہ وہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اور پھر انقلابِ فرانس جمہوریت کی جانب اہم ترین قدم تھا، جس کا بنیادی سوال ہی یہ تھا کہ بادشاہ کو ہمارے اوپر حکومت کرنے کا حق کس نے دیا۔
میگنا کارٹا کے بارے میں مزید صفحے کب کالے کریں گے؟ ایک لے-مین کے لیے ان کے بارے میں کیا جاننا نئی جہتیں کھولے گا؟
کہتے تو یہی ہیں کہ آنکھ ہی سچ بولتی ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ ہم آنکھوں سے کہی کہانی پڑھنے میں زیادہ مہارت سے محروم ہیں۔
اب کوئی پراگریس ہوئی ہے یا ہنوز نابلد است؟