یاز بھائی کا انٹرویو

زیک

مسافر
اور اگر جان کی امان وغیرہ پاؤں تو سب سے مشکل صورتحال جاپانی ریستوران میں تھی۔

جیسا کہ چینی سنچوان اور سربیین کھانے آپ کومصالہاتی قرابت داری کی وجہ سے بھائے ، تو جاپانی ریستوران میں کھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی کافر کو جبرا کلمہ پڑھوانا۔

یا پھر کسی موسیقی کے شوقین کو چاہت فتح علی سنوانا اور وہ بھی جبراََ
جاپان ابھی تک جانا نہیں ہو سکا لیکن امریکا میں کافی جاپانی کھانے کھائے ہیں اور خوب پسند بھی آئے۔ اس میں شک نہیں کہ دیسی پکوان سے بہت مختلف ہیں لیکن یہی ان کی خوبی ہے
 
عرفان سعید

محفلین
پیشہ ورانہ طور پہ تو نہیں، لیکن ویسے شوقیہ لیکچر جھاڑنے یا پڑھنے پڑھانے کا موقع کافی بار ملا۔
شوقیہ ملا تو لازما پرلطف تجربہ رہا ہو گا۔ کوئی ایسا لیکچر جسے دے کر بہت زیادہ طمانیت کا احساس ہوا ہو اور ابھی تک ذہن پر نقش ہو۔؟
 
عرفان سعید

محفلین
یہ آپ کے انٹرویو والی لڑی ہے مگر پھر بھی بتاتی چلوں کہ میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
مزید یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں نے گھر والوں کو کہہ رکھا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ راستے برمنگھم کے آتے ہیں کیونکہ وہاں میں نے خود جانا ہوتا تھا اور گم جانے پر بیک اپ نہ ہونے کی فکر بھی ہوتی تھی۔اور گھر والے کہتے ہیں کہ تہانوں اوتھے ای چھڈ آئیے وغیرہ؟کیونکہ مجھے اپنے ہوم ٹاون کے راستے بھی نہیں آتے جہاں عمریں گزار دیں ۔
اس پر تو خصوصی داد بلکہ خصوصٰی ایوارڈ بھی بنتا ہے کہ انگلینڈ میں جگہ جگہ پھر کر واپس محفل تک پہنچ گئی ہیں!
 
زیک

مسافر
یہ آپ کے انٹرویو والی لڑی ہے مگر پھر بھی بتاتی چلوں کہ میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
مزید یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں نے گھر والوں کو کہہ رکھا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ راستے برمنگھم کے آتے ہیں کیونکہ وہاں میں نے خود جانا ہوتا تھا اور گم جانے پر بیک اپ نہ ہونے کی فکر بھی ہوتی تھی۔اور گھر والے کہتے ہیں کہ تہانوں اوتھے ای چھڈ آئیے وغیرہ؟کیونکہ مجھے اپنے ہوم ٹاون کے راستے بھی نہیں آتے جہاں عمریں گزار دیں ۔
بوڑھے والدین کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے لیکن میرے والد کا رستہ بتانے کا طریقہ کچھ ہوں ہے:
ابو: گھر کے گیٹ سے نکلو تو دائیں نہ مڑنا بلکہ بائیں ہو لینا
میں: دائیں طرف دیوار ہے اور گلی بند ہے
 
یاز

محفلین
شوقیہ ملا تو لازما پرلطف تجربہ رہا ہو گا۔ کوئی ایسا لیکچر جسے دے کر بہت زیادہ طمانیت کا احساس ہوا ہو اور ابھی تک ذہن پر نقش ہو۔؟
ایسے تو بہت مواقع ملے۔ تعلیمی بھی اور موٹیویشنل ٹائپ اناپ شناپ کے بھی۔
 
جی جی.
اس پہ سفرنامہ بنتا ہے بعنوان "چیچہ وطنی سے جلاوطنی تک"
آپ سب لوگ جہاں جہاں بھی بیٹھے ہیں، تمہیں چیچہ وطنی کی ہوائیں سلام کہتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔(یہاں انڈا فرائے کرنے کے لیے بالکنی بھی نہیں چاہئیے لاہور کی طرح، مرغیاں فرائے انڈوں سے ہی نواز رہی ہیں)
 
Top