ہم گلگت بلتستان کے ہیں

لاریب مرزا

محفلین
بے حد شکریہ لاریب۔ آپ کو پسند آئیں تو بہت خوشی ہوئی۔ آپ سنائیں کیا حال چال ہے اور کوئی نیا ٹور بھی کیا؟
سیر و تفریح کی غرض سے چھوٹے موٹے ٹور تو روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں. البتہ کچھ عرصہ سے کوئی بڑا ٹور پلان نہیں کیا. :)
 

زیک

فوٹوگرافر
آپ میں سے کس کس نے یہ مشہور زمانہ خطر ناک پل پار کر رکھا ہے؟ حاضری لگوائیے!
مجھے دو بار اس پل پر جانے کا شرف حاصل ہوا ایک بار 2021 میں اور ایک بار 2023 میں اور دونوں بار سولو !
حسینی سسپینشن برج:
یہ پل خطرناک نہیں ہے۔ ہاں پیر دیکھ کر رکھنا پڑتا ہے۔ کئی سسپنشن برج پر سے گزر ہوا جو اس کی نسبت خوب لہلہاتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
واقعی خوبصورت تھی ہنزہ میں یہ سائیڈ۔ آپ نے بلتت فورٹ بھی دیکھا یا التت ہی؟
بلتت کی زیارت تو تین یا چار دفعہ کی، لیکن التت سائیڈ کی شاندار بات فورٹ سے باہر اس کی آبادی تھی، جو کسی اندرون شہر کی مانند لگی۔ خصوصاً ایک تالاب کے اطراف میں۔
 
Top