انٹرویو عبداللہ محمد بھائی کا انٹرویو

روٹی یا نان

تندوری کی روٹی

برگر یا پیزا

پیزا

پلاؤ یا بریانی

پلاؤ

چائے یا کافی (یا دُد پتی )

چائے۔ کافی ایک ہی دفعہ ٹرائی کی وہ بھی چچا جی کے اس قول کے بعد کہ "تلخ چیزوں کا ٹیسٹ ڈویلپ کرنا پڑتا ہے جیسا کہ کافی"
لیکن ادارہ نے پہلے کپ کے بعد ہی تائب ہونے میض عافیت سمجھی۔


نیلا یا سبز

نیلا

دریا یا سمندر

سمندر کبھی دیکھا نہیں اور دریا بھی بس ساتھ گاڑی چلتے چلتے تو نہر ہی کر لیں

پیدل یا سواری

سواری ہی کر لیں

کتاب یا فلم یا سیزن

اس سلسلے میں 2 ہی تجربے ہیں
ایک The Fault in out stars
اور دوسرا امراؤ جان ادا

دونوں میں میرے خیال میں ، میں کتاب کو ترجیح دوں گا۔ حالانکہ بعد الذکر فلم بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔




سینما یا تھیٹر

تھیٹر کو کبھی دیکھا نہیں سینما میں شاید 2 -3 ہی فلمیں دیکھی ہیں۔
ایک تو دلجیت کی محبت میں انوشکا کے ساتھ انکی ایک فلم تھی پھلوری کافی پھسڈی تجربہ رہا اور ایک شاید اسلام آباد میں کزن سینٹورس میں کوئی انگریزی فلم دکھانے لے گئے تھے وہ بھی. بس ٹھیک تھا۔

نظم یا غزل

غزل
 


ٹائر پہ ڈنڈا مار کے چلایا؟

جی لیکن لاٹو چلانے اور اسمیں زیادہ اچھا نہ تھا۔

گلی ڈنڈا کھیلا؟

کیوں نہیں

ہم آتے ہیں ہم آتے ہیں اس ٹھنڈے موسم میں۔۔۔یہ کھیل ہوتا تھا تب؟ معلوم نہیں

ریڈی گو کھیلتے تھے؟
ایسا ویسا
اور باندر کلا؟
جی جی
 
ٹائر پہ ڈنڈا مار کے چلایا؟

جی لیکن لاٹو چلانے اور اسمیں زیادہ اچھا نہ تھا۔

گلی ڈنڈا کھیلا؟

کیوں نہیں

ہم آتے ہیں ہم آتے ہیں اس ٹھنڈے موسم میں۔۔۔یہ کھیل ہوتا تھا تب؟ معلوم نہیں

ریڈی گو کھیلتے تھے؟
ایسا ویسا
اور باندر کلا؟
جی جی
آپ کی اور بچوں کی upbringing اور خاص طور پر کھیلوں میں کیا فرق ہے؟ گلی محلوں کا ماحول بھی اب بدل چکا ہوگا؟ اور سٹریٹ گیمز کا رجحان بھی کم؟
 
آپ کی اور بچوں کی upbringing اور خاص طور پر کھیلوں میں کیا فرق ہے؟ گلی محلوں کا ماحول بھی اب بدل چکا ہوگا؟ اور سٹریٹ گیمز کا رجحان بھی کم؟

یہ فرق تو سب کے سامنے ہی ہے کہ فزیکل کھیل بچے کم کھیل رہے اور سکرینوں سے زیادہ چمٹے رہتے اس پر ماحول بھی ایسا ہے کہ باہر بھیجنے میں ڈر رہتا تو ہمارے بچے کوئی دنیا سے الگ تھوڑی ہیں۔ ہمارے منجھلے بھتیجے نے جب دو اڑھائی سال کی عمر میں بائیں ہاتھ سے بلا پکڑنا شروع کیا تو ادارے نیں سعید انور گلکرسٹ لارا گنگولی سب کے سپنے دیکھ لئے لیکن وہ باجوہ کوشش 9 سال کا ہونے کے بعد باوجود اتنا اچھا نہیں کھیل رہا خیر میری طرف سے اس پر کوشش جاری رہے گی۔
بیٹی ابھی 5 سال کی ہے جینٹک بیماری کی وجہ سے فزیکل کھیل تو شاید نہ کھیل پائے لیکن اگر وسائل نے اجازت دی تو شطرنج میں کوشش کی جائے گی بیٹا ابھی چھ ماہ کا دیکھیں گے کیا بنتا ہے۔
 
آپ نے ماسٹرز میں ایڈمیشن کا ذکر کیا تھا۔ آپ کی فیلڈ آف سٹڈی کیا تھی؟ اور آجکل پروفیشنلی کیا کر رہے ہیں؟

پالیمر انجینرنگ کی ہے اور اسمی میں ہی ماسٹر کا آغاز کیا تھا۔
2018 میں آخری مرتبہ نوکری کی تھی پھر کچھ وجوہات کی بنا پر چھوڑی پھر کووڈ آ گیا بس تب سے ہم ہیں اور کھیت۔
ابھی دوبارہ سے کوشش میں ہوں کہ جاب مل جائے وغیرہ
 
اپنی فصل اور اپنی زمین کی "زندگی" کو محسوس کرتے ہیں؟

میں اتنا فلسفی نہیں ہوں(اب)بس اتنا محسوس کرتا ہوں کہ کنک کا بیج پھینکوں گا تو کنک ہی ہوگی۔ اور مونجھی کی فصل لگے گی تو چاول ہوں گے باقی گزر بسر ہو رہی۔
 
زندگی میں کچھ شخصیات بتائیں جن سے کسی حد تک متاثر رہے؟
ہلے وی دسن دی لوڑ اے۔ 🙃
خیر یاز اور زیک سے تو بلکل متاثر نہیں ہوں۔
یہ ماظق بھائی بہت بھلے بندے ہوا کرتے تھے اردو فورم کے ابتدائی دنوں میں ان سے خوب بنی اور ابتدائی طور ان سے کافی متاثر رہے۔
اور کرکٹ میں ہم ویراٹ کوہلی سے کافی متاثر ہیں اسمیں مزید واضح کر دیں کس صورت میں متاثر ہونا ہے۔
 
Top