نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی۔۔۔

اس دن اتفاق سے نیشنل میوزیم بھی بند تھا اور ہیری پوٹر والے پلیٹ فارم پر جا کر پتہ چلا کہ وہ بھی بند ہے۔ ایک اور پلیٹ فارم جو دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا وہاں اوکھے ہو کے پہنچے تو معلوم ہوا کہ اس کا صرف وہ حصہ چند روز کے لیے بند ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ :D
 
اگر مجھ درست ے یاد پڑتا ہے تو آپ نے حالیہ کسی لڑی میں اس سے کافی زیادہ اقدام کا ذکر کیا تھا بمعہ سکرین شاٹ۔
اس دن کا ہمارا سٹیپ کاؤنٹ کیونکہ ہم بس قدموں پر ہی رہے۔ آخر میں جب ٹرین چھوٹنے کا ڈر تھا تب پنٹنگ والے پوائنٹ کے قریب سٹیشن کے لیے بس پکڑی:
کیمبرج والا اس سے کافی کم تھا (بعد میں احساس ہوا)۔
 

زیک

مسافر

ایک عظیم شخصیت کا شاندار مجسمہ، اور بہترین اینگل سے تصویر پہ داد و تحسین (کے ڈھونگرے) قبول کیجئے۔
جان کی امان پا سکیں تو ہم کہنا چاہیں کہ دنیا سے غلامی کے (حقیقی) خاتمے کا اصل سہرا اس مردِ حر کے سر ہے۔
زیک صاحب کے خیالات بھی جانتے ہیں اس بابت۔
اس کا اوریجنل شکاگو میں ہے
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
ابن انشاء سے معذرت کے ساتھ!

چلتے ہو تو لندن کو چلیے۔
مریم افتخار شکریہ آپ نے لندن کی سیر کرائی۔
ہمیں مزید مختلف جگہیں بھی دیکھنا ہیں جن میں

برٹش لائبریری
برٹش میوزیم
نیچرل ہسٹری میوزیم
نیشنل گیلری
ان کی بھی تصاویر شئیر کیجیے گا ۔
 
ابن انشاء سے معذرت کے ساتھ!

چلتے ہو تو لندن کو چلیے۔
مریم افتخار شکریہ آپ نے لندن کی سیر کرائی۔
ہمیں مزید مختلف جگہیں بھی دیکھنا ہیں جن میں

برٹش لائبریری
برٹش میوزیم
نیچرل ہسٹری میوزیم
نیشنل گیلری
ان کی بھی تصاویر شئیر کیجیے گا ۔
ان شاء اللہ اگلی بار پہلے آپ کی بنائی گئی لسٹ پہ جائیں گے۔ اتنے عرصے سے کہاں تھیں لاریب اخلاص! 😍
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
ان شاء اللہ اگلی بار پہلے آپ کی بنائی گئی لسٹ پہ جائیں گے۔ اتنے عرصے سے کہاں تھیں لاریب اخلاص! 😍
ممنونم 😍
ٹیگ میں لاریب کوئی اور ہے😊
اور آپ اتنے عرصے سے کہاں تھیں ہم نے آپ کو کہاں کہاں نہ ٹیگ کیا!
ہمارے یاد کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا؟
 
Top