کیمبرج میں ایک دن

زیک

مسافر
اس دن کا ہمارا سٹیپ کاؤنٹ کیونکہ ہم بس قدموں پر ہی رہے۔ آخر میں جب ٹرین چھوٹنے کا ڈر تھا تب پنٹنگ والے پوائنٹ کے قریب سٹیشن کے لیے بس پکڑی:
Screenshot_20250517_152709_Samsung Health by Maryam Iftikhar, on Flickr
خوب! یہ تو زیادہ نہیں ہے کہ شہر میں چلنا ہی بہترین ہے ایکسپلور کرنے کے لئے
 
آخری تدوین:
بہت خوب، مستقبل کی ڈاکٹر صاحبہ کو ہماری طرف سے پیشگی مبارکباد،
پیشگی مبارکباد کی دو وجوہات ہیں. ایک تو یہ کہ ہمیں آپ کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے. اور دوسری وجہ وہی ہے جس کی وجہ سے آج کل اردو محفل میں خوب رونق ہے. :)
خیر مبارک لاریب۔ :)
 
پچھلے ماہ برطانیہ میں حیرت ہوئی کہ یہ باکس ابھی تک موجود ہیں
تو کیا یہ برطانیہ سے باہر کہیں نہیں ہوتے؟
انہوں نے بذریعہ ale خوب ڈسکوری کی لیکن آپ نے ایل ٹرائی کی؟
میں تو اس دن زیادہ بھوکی پیاسی رہی۔ حلال چیزیں آسانی سے مل نہیں رہی تھیں پھر سارا ٹور مکمل کر کے ٹرین سٹیشن کے پاس SubWay سے Meal لی باقی سارا دن شاید لنچ باکس اور جوسز وغیرہ پر گزارا کیا۔
خوب! یہ تو زیادہ نہیں ہے کہ شہر میں چلنا ہی بہترین ہے ایکسپلور کرنے کے لئے
میرے پاس شاید میکسمم سٹیپ کاونٹ ریکارڈ یہی ہو۔ ویسے دیکھنا پڑے گا کچھ اور ون ڈے ٹرپس کے ساتھ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک کزن نے بتایا تھا کہ ہر شہر میں یہ عمارت کسی شے کا مرکز ہے۔ وہ شے بھول گئی! 😂
یورپ اور امریکا کے اکثر قدیم شہروں کی تاریخ دیکھی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ شروع شروع میں جب بستیاں آباد کی گئیں تو ان کی سب سے اچھی اور بلند عمارت یا تو گرجا ہوتا تھا یا کلاک ٹاور۔ یہ عمارت عموماً شہر کے مرکزی علاقے یا صدر میں ہوتی تھی۔عمارت کے اوپری حصے میں ایک گھنٹہ بھی لٹکا ہوا ہوتا تھا تاکہ چاروں طرف سے پورا شہر اس کی گھڑی میں جب چاہے وقت بھی دیکھ سکے اور ہر گھنٹے بعد اس کا اعلان بھی سن سکے۔
 
زیک

مسافر
تو کیا یہ برطانیہ سے باہر کہیں نہیں ہوتے؟
سیل فون اتنے عام ہو گئے کہ اکثر ممالک سے پبلک پے فون وغیرہ ختم ہو چکے

میں تو اس دن زیادہ بھوکی پیاسی رہی۔ حلال چیزیں آسانی سے مل نہیں رہی تھیں
ویسے میں تو کھانے کے معاملے میں سب کچھ کھانے پر یقین رکھتا ہوں لیکن برطانیہ میں حلال یا ویجی کھانا تو آسانی سے مل جاتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں تو اس دن زیادہ بھوکی پیاسی رہی۔ حلال چیزیں آسانی سے مل نہیں رہی تھیں پھر سارا ٹور مکمل کر کے ٹرین سٹیشن کے پاس SubWay سے Meal لی باقی سارا دن شاید لنچ باکس اور جوسز وغیرہ پر گزارا کیا۔
بیٹا، آپ کی یہ بات بہت اچھی لگی!
اللہ کریم آپ کو تمام عمر رزقِ حلال عطا فرمائے اور اس میں برکتیں نصیب فرمائے! آمین
نہ چھوٹے مجھ سے لند ن میں بھی ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
سیل فون اتنے عام ہو گئے کہ اکثر ممالک سے پبلک پے فون وغیرہ ختم ہو چکے
میں نے لندن میں استعمال کرنے کی کوشش کی تھی صرف بگ بین کے بیک گراونڈ میں تصویر کے لیے لیکن مجھے تو یہی محسوس ہوا کہ یہ ورکنگ نہیں ہوتے اب صرف ڈیکوریشن ہے۔ کیونکہ ایک برمنگھم میں میرے گھر کے بالکل سامنے تھا اور وہ بھی ورکنگ نہیں تھا۔ کیا کسی نے ان سالوں میں ایسا کوئی ورکنگ فون استعمال کیا؟
ویسے میں تو کھانے کے معاملے میں سب کچھ کھانے پر یقین رکھتا ہوں لیکن برطانیہ میں حلال یا ویجی کھانا تو آسانی سے مل جاتا ہے۔
برطانیہ میں آسانی سے مل تو جاتا ہے لیکن کیا بتاوں اس دن کیا ہوا۔ ایک انڈین ریسٹورنٹ نظر آیا جہاں بریانی اور بہت کچھ تھا اور بھوک سے میری انتڑیاں قل ھواللہ پڑھ رہی تھیں۔میں نے جیسے ہی دروازہ کھولا، آگے ہنومان کا بڑا سابت تھا (اور میں بتوں سے وہ بیزاری رکھتی ہوں جو ابراھیم علیہ السلام کو تھی)۔ پھر دروازہ واپس بند کر دیا!
یہ بتانا کچھ ثابت یا انکشاف کرنا نہیں، بس اپنی اپنی طبیعت ہے۔ مجھے پاکستان میں بھی چند ایک دفعہ بتوں والی جگہ پہ اتفاقا جاناہوا تو ایک دم ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔:)
 
آخری تدوین:
Top