میری وفات پہ۔۔

جاسمن

لائبریرین
یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے۔
طویل عرصہ پہلے سے،
نامعلوم کب سے،
شاید کسی محفلین کی وفات پہ،
میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میں تہنیت والے زمرے میں ایک لڑی بناؤں۔
"میری وفات پہ"
"جاسمن کی وفات"
"جاسمن کی وفات پہ"
"جب میں مر جاؤں۔۔۔"
اس لڑی میں محفلین کو بتاؤں گی کہ میری کیا خواہش ہے اور محفلین کے تاثرات دیکھوں گی۔ اور یہ جانوں گی کہ میری وفات پہ کون کیا کرے گا، کیا کہے گا۔
پھر یہ سوچتی۔۔۔
کہ جب میں وفات پا جاؤں گی تو اردو محفل فورم پہ میری وفات پہ کون دھاگہ بنائے گا۔
محمداحمد
نیرنگ خیال
گُلِ یاسمیں
فرحت کیانی
کون؟
کیا وہ جن کے پاس میرا فون نمبر ہے؟
کیا وہ کہ جن کے پاس میرا ای میل ہے؟
لیکن کیا میرے گھر والے ای میل کریں گے؟
میرا بیٹا یا شاید بیٹی میرے تمام وٹزایپ گروہوں میں، انفرادی طور پہ اطلاعات دیں گے۔
میرے سٹیٹس پہ لگائیں گے۔
میرے وٹزایپ چینلز پہ دیں گے۔
فیس بک پہ۔
محمد کو شاید یاد آئے کہ اردو محفل پہ بھی اطلاع دینی چاہیے۔ ماں کو محفل بہت پسند تھی۔
وہ میری آئی ڈی سے آئے گا اور تاسف کی ایک لڑی بنائے گا۔
"محفل کی رکن جاسمن اب اس دنیا میں نہیں رہیں"
"میری امی جاسمن وفات پا چکی ہیں"
یا اسی جیسے الفاظ ہوں گے۔
پھر محفلین وہاں آئیں گے، افسوس کریں گے۔ دعائیں دیں گے۔ کئی محفلین کو کافی دکھ بھی ہو گا۔ کئی کو لمحاتی صدمہ ہو گا۔ کئی کے لیے معمول کی بات ہو گی۔ شاید کچھ لوگ میرے لیے فاتحہ بھی پڑھیں گے۔ لیکن مجھے یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کوئی پورا قرآن پڑھے گا۔ اتنے تیز رفتار اور مصروفیت کے دور میں ایسی خواہش رکھنا زیادتی ہو گی۔ ہاں کبھی کبھی کوئی دعاؤں میں شاید یاد کر لیا کرے گا۔ وہ کون ہو گا؟
پھر محفل میں میرا ذکر کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
رہے نام اللہ کا!
میں سوچتی تھی کہ جب میں وفات پا جاؤں گی، تو میری وفات پہ کون دھاگہ کھولے گا!
یہ لڑی بنانے کے لیے اب زیادہ وقت شاید نہیں ہے، سو آج ہی سہی۔ :):):)
 
جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہے وہ سوشل میڈیا پر خبر دینے پر توجہ نہیں دیتے کہ اور بہت اہم کام ہیں نمٹانے کو
متفق۔ اس وجہ سے میرا بھی خبر دینے کا ارادہ تو نہیں، تاہم مستقبل میں مرنے کا پروگرام، کیوں نہیں؟ آئے ہی جانے کیلیے ہیں!
 
علی وقار

محفلین
یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے۔
طویل عرصہ پہلے سے،
نامعلوم کب سے،
شاید کسی محفلین کی وفات پہ،
میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میں تہنیت والے زمرے میں ایک لڑی بناؤں۔
"میری وفات پہ"
"جاسمن کی وفات"
"جاسمن کی وفات پہ"
"جب میں مر جاؤں۔۔۔"
اس لڑی میں محفلین کو بتاؤں گی کہ میری کیا خواہش ہے اور محفلین کے تاثرات دیکھوں گی۔ اور یہ جانوں گی کہ میری وفات پہ کون کیا کرے گا، کیا کہے گا۔
پھر یہ سوچتی۔۔۔
کہ جب میں وفات پا جاؤں گی تو اردو محفل فورم پہ میری وفات پہ کون دھاگہ بنائے گا۔
محمداحمد
نیرنگ خیال
گُلِ یاسمیں
فرحت کیانی
کون؟
کیا وہ جن کے پاس میرا فون نمبر ہے؟
کیا وہ کہ جن کے پاس میرا ای میل ہے؟
لیکن کیا میرے گھر والے ای میل کریں گے؟
میرا بیٹا یا شاید بیٹی میرے تمام وٹزایپ گروہوں میں، انفرادی طور پہ اطلاعات دیں گے۔
میرے سٹیٹس پہ لگائیں گے۔
میرے وٹزایپ چینلز پہ دیں گے۔
فیس بک پہ۔
محمد کو شاید یاد آئے کہ اردو محفل پہ بھی اطلاع دینی چاہیے۔ ماں کو محفل بہت پسند تھی۔
وہ میری آئی ڈی سے آئے گا اور تاسف کی ایک لڑی بنائے گا۔
"محفل کی رکن جاسمن اب اس دنیا میں نہیں رہیں"
"میری امی جاسمن وفات پا چکی ہیں"
یا اسی جیسے الفاظ ہوں گے۔
پھر محفلین وہاں آئیں گے، افسوس کریں گے۔ دعائیں دیں گے۔ کئی محفلین کو کافی دکھ بھی ہو گا۔ کئی کو لمحاتی صدمہ ہو گا۔ کئی کے لیے معمول کی بات ہو گی۔ شاید کچھ لوگ میرے لیے فاتحہ بھی پڑھیں گے۔ لیکن مجھے یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کوئی پورا قرآن پڑھے گا۔ اتنے تیز رفتار اور مصروفیت کے دور میں ایسی خواہش رکھنا زیادتی ہو گی۔ ہاں کبھی کبھی کوئی دعاؤں میں شاید یاد کر لیا کرے گا۔ وہ کون ہو گا؟
پھر محفل میں میرا ذکر کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
رہے نام اللہ کا!
میں سوچتی تھی کہ جب میں وفات پا جاؤں گی، تو میری وفات پہ کون دھاگہ کھولے گا!
یہ لڑی بنانے کے لیے اب زیادہ وقت شاید نہیں ہے، سو آج ہی سہی۔ :):):)
دراصل، آپ حساس طبع ہیں اور ہمدردی آپ کے اندر کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے اور یہ ہم گدازی کا احساس اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اس کا نتیجہ اِن خیالات کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔ یہ خیالات ایک لحاظ سے تو بہت اعلیٰ و ارفعٰ ہیں جن پر ستائش بنتی ہے۔ تاہم، اس قدر حساسیت انسان کے لیے کافی مشکلات بھی پیدا کر سکتی ہے۔

دعائے سلامتی۔
 
جاسمن

لائبریرین
اگر اردو محفل برخواست ہوئی تو شاید کسی وقت یہ دھاگہ دیکھنے، پڑھنے والے کچھ لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ صاحبِ دھاگہ واقعی اب نہیں ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
دراصل، آپ حساس طبع ہیں اور ہمدردی آپ کے اندر کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے اور یہ ہم گدازی کا احساس اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اس کا نتیجہ اِن خیالات کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔ یہ خیالات ایک لحاظ سے تو بہت اعلیٰ و ارفعٰ ہیں جن پر ستائش بنتی ہے۔ تاہم، اس قدر حساسیت انسان کے لیے کافی مشکلات بھی پیدا کر سکتی ہے۔

دعائے سلامتی۔
یہ کسی ہمدردی کی طلب یا حساسیت کی بنا پہ کھولے جانے والا دھاگہ نہیں ہے۔ بس ویسے ہی ایک سوچ آئی۔
 
علی وقار

محفلین
یہ کسی ہمدردی کی طلب یا حساسیت کی بنا پہ کھولے جانے والا دھاگہ نہیں ہے۔ بس ویسے ہی ایک سوچ آئی۔
ارے، میرا مقصد آپ کی دل آزاری نہ تھا۔

دراصل، ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ جیتی جاگتی رہیں، شاد آباد رہیں۔ آپ کا سایہ تادیر آپ کے بچوں پر قائم رہے۔

آپ کا سوشل ورک اسی طرح جاری و ساری رہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
 
رانا

محفلین
چلیں جناب جس جس کا مستقبل میں مرنے کا پروگرام ہے وہ آ جائے اس لڑی میں
جناب ہمارا تو مستقبل میں مرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔
لیکن کیا کیجیئے کہ ملک عزرائیل صاحب کسی کے پروگرام کی کوئی پرواہ ہی نہیں کرتے۔ انہیں اپنے ہی پروگرام عزیز ہوتے ہیں😊
 
جاسمن

لائبریرین
ارے، میرا مقصد آپ کی دل آزاری نہ تھا۔

دراصل، ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ جیتی جاگتی رہیں، شاد آباد رہیں۔ آپ کا سایہ تادیر آپ کے بچوں پر قائم رہے۔

آپ کا سوشل ورک اسی طرح جاری و ساری رہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
بالکل بھی دل آزاری نہیں ہوئی۔ ایک تو آپ کے بارے میں ایسی رائے نہیں ہو سکتی کہ کسی کی دل آزاری کر سکتے ہیں۔ دوسرے دل اب اتنا نازک نہیں رہا کہ ذرا ذرا سی بات پہ آزار پہنچے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
دعا دینے والوں کے لیے، اور سب کے لیے اللہ پاک یہی سب کچھ اور وہ سب کچھ جو اس سے مانگنا چاہیے، عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top