دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

سید عاطف علی
علی وقار
عامر گولڑوی
کیا سوال نمبر 9 پر آپ کے جواب کو آخری جواب مان لیا جائے؟
مزید دماغ لڑانا چاہتے ہیں تو اس لڑی میں تدوین کی بجائے یہاں جواب دے سکتے ہیں۔
اعلی ۔۔۔ ہمیں جو مناسب لگا اس کی وضاحت کر دی ہے باقی اساتذہ بہتر سمجھتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
9 سوالوں کے بعد صورتِ حال یوں ہے

سوال نمبر 1۔۔۔علی وقار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔5
سوال نمبر 2۔۔۔ عامر گولڑوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 3۔۔۔ سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 4۔۔۔سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 5۔۔۔
سوال نمبر 6۔۔۔علی وقار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 7۔۔۔فیصل عظیم فیصل۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 8۔۔۔ سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 9۔۔۔عامر گولڑوی۔۔۔۔۔۔۔۔ 5
 
محمد وارث

لائبریرین
سوال نمبر 9
بہت آسان سا سوال ہے۔ :daydreaming:
وہ کون سی زندہ چیز ہے جس کو کھانے سے پہلے صاف کیا جاتا ہے۔

سوال نمبر 9 کا درست جواب مانا جاتا ہے ہاتھ۔

عامر بھیا کو ملتے ہیں 5 نمبر
مجھے لگتا ہے یہ سوالات کسی عامیانہ سی سوال جواب والی کتاب سے کاپی ہو رہے ہیں۔ اسی سوال کو لے لیں، اس میں کئی مغالطے ہیں:

-سوال کا ایک مطلب یہ بھی نکل سکتا ہے کہ کوئی چیز ہے جس کو زندہ کھانے سے پہلے صاف کیا جاتا ہے؟
-پھر یہ کہ سوال یونیورسل ٹھرتھ ہے یعنی ہر حالت پر پورا اترے گا لیکن جواب سے ظاہر ہوا کہ ایسا نہیں ہے۔ مانا کہ کھانے سے پہلے ہاتھ صاف کرنا ایک اچھی عادت ہے لیکن کیا ہر کوئی کھانے سے پہلے ہاتھ صاف کرتا ہے؟ لاتعداد لوگ ہیں جو جس حالت میں ہوتے ہیں اسی حالت میں ہاتھوں سے کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر اس کا جواب کیسے درست مانا جائے؟
-آخر میں یہ کہ کیا کبھی آپ نے سنا کہ میرے ہاتھ زندہ ہیں، میری ٹانگیں زندہ ہیں۔ زندہ مکمل انسان کے لیے بولا جاتا ہے نہ کہ اسے کے باڈی پارٹس کے لیے۔ زیادہ سے زیادہ محاورے میں زندہ دل کہا جاتا ہے لیکن زندہ ہاتھ، زندہ پاؤں، زندہ منہ وغیرہ کا تو زبان کے ساتھ بھی دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ پھر زندہ چیز ہاتھ کیسے ہو گئے؟

دخل در معقولات کے لیے پیشگی معذرت!
 
محمد وارث

لائبریرین
اور ایک اور معذرت کر لوں کہ یہ مراسلہ چڑچڑے پن میں لکھا ہے ورنہ میں جانتا ہوں کہ بس گپ شپ ہی ہو رہی ہے۔ وہ دراصل میں واقعی کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچنا شروع ہو گیا تھا جس کو دھو دھا کر زندہ کھایا جاتا ہے، کافی دیر سوچتا رہا پھر جب علم ہوا کہ ہاتھ ہو گیا تو بس۔۔۔ اللہ اللہ۔ :)
 
کسی بھی قسم کی معذرت کی ضرورت نہیں وارث بھیا۔۔۔ نہ پیشگی اور نہ تاخیر سے۔
آپ بڑے دل والے بڑے لوگ یقیناً ہم چھوٹوں کی کوتاہیوں کو نظر انداز کرنے کا ظرف رکھتے ہیں۔
اگر آپ صرف لڑی کے عنوان پر غور کر لیں تو معلوم ہو جائے گا کہ محض دماغ کی دہی بنائی جا رہی ہے گپ شپ کے طور پر۔ تھوڑا ہنسی مذاق بھی ساتھ چل رہا۔

سلامت رہئیے ہمیشہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ایک اور معذرت کر لوں کہ یہ مراسلہ چڑچڑے پن میں لکھا ہے ورنہ میں جانتا ہوں کہ بس گپ شپ ہی ہو رہی ہے۔ وہ دراصل میں واقعی کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچنا شروع ہو گیا تھا جس کو دھو دھا کر زندہ کھایا جاتا ہے، کافی دیر سوچتا رہا پھر جب علم ہوا کہ ہاتھ ہو گیا تو بس۔۔۔ اللہ اللہ۔ :)
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یعنی کہ آپ بھی چڑ گئے۔
قصور ہمارا ٹہرائیں گے یا اس لڑی کا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یعنی کہ آپ بھی چڑ گئے۔
قصور ہمارا ٹہرائیں گے یا اس لڑی کا؟
اپنی بیوقوفی کا جو سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا۔

ویسے مراسلہ چڑچڑے پن میں لکھا ہے لیکن مراسلہ بذاتِ خود چڑچڑا نہیں ہے، چاہے تو پھر پڑھ لیں!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 11 کا ابھی تک درست جواب نہیں مل پایا۔ ایک گھنٹہ اور انتظار کرتے ہیں کسی تازہ دم دماغ کا۔
اگر عاطف بھیا یا ووقار بھیا اپنا جواب بدلنا چاہیں تو یہاں درست جواب دے سکتے ہیں۔ لیکن اس صورت میں انھیں صرف ڈھائی نمبر ملیں گے۔
 
علی وقار

محفلین

کوشش کر لیتا ہوں ایک بار پھر۔ جو حکم۔
 
Top