ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔ :) :) ;)

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ

کچھ لوگ اوپر بتا چکے ہیں کہ کیا ہونا چاہیے۔ :)
بلکل انسانی خواہشات اور توقعات کا نہ رکھنا والا سلسلہ تو بہت قدیم ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کسی مقام یا کسی نقطے پر خود کو مضبوط تو کریں۔تو اور اگر کے فلسفے سے خود کو آگے تو بڑھائیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بلکل انسانی خواہشات اور توقعات کا نہ رکھنا والا سلسلہ تو بہت قدیم ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کسی مقام یا کسی نقطے پر خود کو مضبوط تو کریں۔تو اور اگر کے فلسفے سے خود کو آگے تو بڑھائیں۔
درست فرمایا آپ نے عدنان بھائی۔

بہت سے معاملات اصلاح کے محتاج ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ایک ایک کرکے ان کی نشاندہی کریں اور پھر اس کا کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
 
"ہونا تو یہ چاہیے"در حقیقت ایک نفسیاتی گرہ ہے۔ہر شخص ہر بات کو اپنی سوچ اپنی خواہش کے مطابق دیکھنا اور سنا چاہتا ہے۔مبصر کا تبصرہ اس جملے کی بہترین تعریف ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
"ہونا تو یہ چاہیے"در حقیقت ایک نفسیاتی گرہ ہے۔ہر شخص ہر بات کو اپنی سوچ اپنی خواہش کے مطابق دیکھنا اور سنا چاہتا ہے۔مبصر کا تبصرہ اس جملے کی بہترین تعریف ہے۔

درست!

تاہم کچھ معاملات اجتماعی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ انہیں زیرِ بحث لانے میں حرج نہیں ہے۔
 
درست فرمایا آپ نے عدنان بھائی۔

بہت سے معاملات اصلاح کے محتاج ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ایک ایک کرکے ان کی نشاندہی کریں اور پھر اس کا کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
اصلاح کرنا یا اصلاح کی غرض سے خود کو پیش کرنا بہت اہم عمدہ اخلاقی پہلو ہے۔
اس سلسلے کے لیے اجتماعی محنت کی ضرورت ہے۔
 
فلک شیر

محفلین
ہمارے مرشد و مخدوم قبلہ محمد احمد بھائی کی عوام سے اس معرفانہ خواہش اور ہم جیسوں کے لیے اس بظاہر معصومانہ حکم کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک اس دھاگے میں کچھ نہ کچھ ہو چکتا۔ محفل کی جوانی جولانی بلکہ کچھ کچھ ادھیڑعمری کا دور بھی ہوتا تو دو چار اراکین معطل اور ایک آدھ مستقل شمالی علاقہ جات کی سیر کو بھجوایا جا چکا ہوتا ۔ افسوس کہ تیری محفل میں اب وہ ٰگرمی محفلٰ نہ رہی ، سکان محفل کی جولانی طبع کو جانے کس کی آنکھ کھا گئی کہ اب کوئی یکا یک سربازار ایسی دُند مچانے کی سعی کرتا ہے اور نہ تاب پاتا ہے ۔ ہے کوئی دیوانہ آسا پاس تو اپنے ہی جیسے دوسرے کو آواز دے، میں تو صرف توجہ دلانے حاضر ہوا تھا :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زندگی کے بہت سے معاملات میں انسان موجود اور میسر سے مطمئن نظر نہیں آتا اور کچھ اس طرح گویا ہوتا ہے کہ

ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔۔ :) :) :)

یہاں ہم نے ایسی ہی باتیں لکھنی ہیں۔

یعنی ہم نے اپنی بے اطمینانی کا ذکر بھی کرنا ہے اور اپنی خواہش یا توقع کی بابت تفصیل بھی بتانی ہے ۔

تحریر ون لائنر ، مختصر یا طویل بھی ہو سکتی ہے۔ :) :)
احمد بھائی ، شاباش ! یہ آپ جملے کے آخر میں اتنے مسکانیے لگا لگا کر لوگوں کی دکھتی رگوں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں ۔ بالکل ٹھیک!
:):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم اپنے خالق کو پہچانتے اور خود کو اس کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی سعی کرتے لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہم اسے بھول کر مخلوق کی رضا کے مطابق زندگی گزارتے ہیں ۔ افسوس ، صد افسوس ہم پر !
 
Top