آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
لگتا ہے جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی مل کرمئیر بنائے گی
اور تحریک انصاف منہ دیکھتی رہے گی :(
اسی لیئے کہا کھچڑی بنی ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں سے اتحاد کرتی ہے تو اسکو وفاقی و صوبائی الیکشن میں نقصان ہوگا۔
اور اسی طرح پیپلز پارٹی و تحریک انصاف بھی اتحاد نہیں بنائے گی
اس کا فائدہ متحدہ اٹھانا چاہتی ہے کہ جو بھی میئر بنائے گا اسی پرفارمنس خراب ہوگی یا وقت کی کمی کی وجہ سے پرفارمنس نظر نہیں آئے گی اور اسی کو بنیاد بنا کر متحدہ وفاقی و صوبائی الیکشن کی تیاری کرے گی ۔
 
محمداحمد

متحدہ اور پی پی کو تو اب صرف لسانی تعصب کا ووٹ پڑتا ہے۔ ورنہ کوئی ذی شعور ان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے انہیں ووٹ دینا پسند نہیں کرتا۔

متحدہ کے سابق ناظم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے کہ کس طرح یہ لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اردو بولنے والوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔
 
تحریک انصاف تو بری طرح پِٹ گئی ہے۔ جماعت اسلامی کا میئر ہونا چاہیے۔
اب عوام کو صرف تقریر وں سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ، جماعتِ اسلامی نے کراچی والوں کے لئے کافی آواز اُٹھائی ہے لگتا ہے اِسی لئے عوام نے اِنہیں کراچی میں موقع دیا ہے ۔ لیکن تحریکِ انصاف کو اپنی ہار سے ضرور سبق سیکھنا چاھئیے ورنہ صوبائی الیکشن میں بھی غیرمتوقع نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ۔ آپ لوگوں کے سامنے ہے پی ڈی ایم نے بیکار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب ہی وہ میدان سے آوٹ ہوگئی ۔ اب جو حکومت کارکردگی نہیں دکھاتی عوام اُسے بہت اچھی طرح سبق سکھادیتی ہے ۔اب دور بدل رہا ہے عوام کےاندر شعور آرہا ہے اِسی لئے حکمرانوں کو بھی چاھئیے کہ عوام کو بیوقوف نا بنائے بلکہ اپنی اور اپنےساتھ والوں کی کارکردگی پر دھیان دیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جو حکومت کارکردگی نہیں دکھاتی عوام اُسے بہت اچھی طرح سبق سکھادیتی ہے ۔
ہنوز دلی دور است ۔۔۔۔
پارٹیوں کے سربراہ بھی جہاں ہمیں بے بس دکھائی دیتے ہوں وہاں ٹکڑوں ٹکڑوں میں بٹی ہوئی عوام کیا کرے گی۔
اور دوسری بات یہ کہ عوام کا شعور بھی صرف کہنے کی حد تک ہے۔ آپ ذرا اندرونِ سندھ، بلوچستان کے پہاڑوں، پنجاب کے دیہاتوں کا چکر تو لگا کر دیکھو۔
ایک خیبرپختونخوا کی عوام ہے جو اپنا دم خم دکھاتی ہے لیکن مسئلہ بالآخر وہاں بھی عوامی شعور پر جا رکتا ہے۔
 
بات آپ کی درست ہے کے دیہات کی عوام میں شعور کا فقدان ہے پر پہلے کے مقابلے میں آج کی دیہات کی عوام میں تھوڑا شعور بیدار ہورہا ہے وقت کے ساتھ ساتھ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بات آپ کی درست ہے کے دیہات کی عوام میں شعور کا فقدان ہے پر پہلے کے مقابلے میں آج کی دیہات کی عوام میں تھوڑا شعور بیدار ہورہا ہے وقت کے ساتھ ساتھ۔
صرف "سپون فیڈنگ" تک ہی ہیں۔ یہ ہے تو خان کی بات لیکن ہر پارٹی پر اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پارٹیوں کے سربراہ بھی جہاں ہمیں بے بس دکھائی دیتے ہوں وہاں ٹکڑوں ٹکڑوں میں بٹی ہوئی عوام کیا کرے گی۔

اسٹیبلشمنٹ کی خواہش تو یہی ہوگی کہ جماعتِ اسلامی پی پی پی کے ساتھ اتحاد کرکے بلدیاتی حکومت بنائے یا کوئی مشترکہ سیٹ اپ بنے۔ اور تحریکِ انصاف کو اقتدار میں شریک نہ کیا جائے۔ حالانکہ جماعتِ اسلامی نے اپنی ساری مہم پی پی پی کے خلاف ہی چلائی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ کیا حل نکلتا ہے اس کشمکش کا۔

افسوس ہوتا ہے کہ ہم لوگ ابھی بلدیاتی لیول پر بھی آزاد نہیں ہیں۔
 
آپ کی بات سے اندازہ ہورہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ تحریکِ انصاف کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ اگراصولی طور پر دیکھا جائے جو اِس وقت سیٹیں جیتی ہیں مثلاً پہلے نمبر پر پی پی اور دوسرے نمبر پرجماعتِ اسلامی چاہے دھاندلی کرکے ہی جیت لی ہو لیکن جیت تو گئے تو حکومت پھر اِن کو ہی بنانی چاھئیے ۔ پر ذاتی رائے دوں تو پیپلز پارٹی والوں کو دیکھا ہوا ہے پیپلز پارٹی کے مقابلے میں تحریکِ انصاف ہی بہتر ہے ۔ جماعت اسلامی اور تحریکِ انصاف بنالیں توشاید کراچی میں کچھ بہتری ہوجائے۔
 
خاتمہ تو نہیں، البتہ یہ سب کو اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں۔
شاید آپ لوگ بھی میری بات سے اتفاق کریں کہ، فوج کے پاس بہت سے راز ہوتے ہیں جو یہ سیاستدانوں کو بھی نہیں بتاتے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ آج یہ ہیں تو کل اِن کی جگہ کوئی اور ہوگا۔ فوج ہمیشہ اپنے ملک کے امن و امان کے لئے کوشاں نظر آئیگی وہ بلا وجہ لڑائی اورجھگڑے نہیں کروانا چاہتی کیونکہ اِس سے معیشت اور ملک کی عزت دونوں کو ہی نقصان ہوتا ہے ۔شاید یہ ہی وجہ ہوسکتی ہے فوج کی سیاست میں مداخلت کرنے کی (واللہ عالم )
 
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
 
سیاست دان ہوں یا کوئی اور ہو۔ ملک سے مخلص ہوں تو ان کا ہونا سب کے لیے اچھا ہی ہوتا ہے۔

لیکن ہوا یہ کہ رفتہ رفتہ لوگوں کے لئے ذاتی مفاد، قومی مفاد سے بڑھ کر ہو گیا۔ بس یہیں سے بگاڑ شروع ہوا۔ آج بھئ مسائل اسی وجہ سے ہیں کہ ہمارے کرتا دھرتا لوگوں کی ترجیحات مختلف ہو گئی ہیں۔
 
آج ایک اسلامی کتاب میں پڑھا جہاں خروج (باغی یعنی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے)
مسلمانوں کی باہمی جنگ کی صورتیں
مسلمانوں کی باہمی جنگ کی کئی صورتیں ہیں جن کے حکم الگ الگ ہیں۔
الف : لڑنے والے دونوں گروہ کسی مسلمان حکومت کی رعایا ہوں۔ اِس صورت میں اِن کے درمیان صلح کرانا یا یہ فیصلہ کرنا کہ اِن میں سے زیادتی کرنے والا کون ہے؟ اور طاقت سے اِس کو حق کی طرف رجوع پر مجبور کرنا حکومت کا فریضہ ہے۔
ب: لڑنے والے فریقین دو بہت بڑے طاقتور گروہ ہوں یا مسلمان حکومتیں ہوں اور دونوں کی لڑائی دنیا کی خاطر ہو ۔ اِس صورت میں اہل ایمان کا کام یہ ہے کہ اِس فتنے میں حصہ لینے سے قطعی اجتناب کریں اور فریقین کو خدا کا خوف دلا کر جنگ سے باز رہنے کی نصیحت کرتے رہیں۔
ج: لڑنے والے وہ فریقین جن کا اوپر (ب) میں ذکر کیا گیا ہے ۔ ان میں ایک حق پر ہو اور دوسرا زیادتی کررہا ہو اور نصیحت سے اصلاح پر آمادہ نہ ہورہا ہو۔ اِس صورت میں اہل ایمان کا کام یہ ہے کہ زیادتی کرنے والے فریق کے خلاف برسرحق فریق کا ساتھ دیں۔
د: فریقین میں ایک گروہ رعیت ہو اور اِس نے حکومت یعنی مسلم حکومت کے خلاف خروج کیا ہو۔ فقہاء اپنی اصطلاح میں اسی خروج کرنے والے گروہ کے لئے باغی کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
باغی گروہ کی اقسام
باغی یعنی حکومت کے خلاف خروج کرنے والے گروہ بھی متعدد اقسام کے ہوسکتے ہیں۔
الف : وہ جو محض فساد برپا کرنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں اور اپنے اِس خروج کے لئے اِن کے پاس کوئی شرعی تاویل نہ ہو۔ اِن کے خلاف حکومت کی جنگ بالاتفاق جائز ہے اور اِس کا ساتھ دینا اہل ایمان پر واجب ہے۔ قطع نظر اِس کے کہ حکومت عادل ہو یا نہ ہو۔
ب: وہ جو حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے خروج کریں ۔ اور اِن کے پاس کوئی شرعی تاویل نہ ہو بلکہ اِن کا ظاہر حال یہ بتارہا ہو کہ وہ ظالم و فاسق ہیں۔ ا س صورت میں اگر حکومت عادل ہو تب تو اِس کا ساتھ دینا بلا کلام واجب ہے ۔ اگر وہ عادل نہ بھی ہوتو اِس حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے لڑنا واجب ہے جس کے ذریعے فی الحال مملکت کا نظام قائم ہے۔
ج: وہ جو کسی شرعی تاویل کی بناء پر حکومت کے خلاف خروج کریں مگر ان کی تاویل باطل اور جن کا عقیدہ فاسد ہو مثلاً خوارج ۔ اِس صورت میں بھی، مسلم حکومت خواہ وہ عادل ہو یا نہ ہو، اِن سے جنگ کرنے کا جائز حق رکھتی ہے اور اِس کا ساتھ دینا واجب ہے۔
د: وہ جو ایک ظالم حکومت کے خلاف خروج کریں۔ جس کی امارت جبراً قائم ہوئی ہو اور جس کے امراء فاسق ہوں اور خروج کرنے والے عدل اور حدود اللہ کی اقامت کے لئے اٹھے ہوں اور اُن کا ظاہر حال یہ بتارہا ہو کہ وہ خود صالح لوگ ہیں۔
ہ: وہ جو ایک عادل حکومت کے خلاف خروج کریں ۔ جبکہ اِس کے سربراہ کی امارت جائز طور پر قائم ہوچکی ہو۔ اِس صورت میں خواہ اِن کے پاس کوئی شرعی تاویل ہو یا نہ ہو۔ بہر حال اِن سے جنگ کرنے میں حکومت حق بجانب ہے اور اِ س کے ساتھ دینا واجب ہے۔

خروج کرنے والوں پر قانون کی بغاوت کا اطلاق نہ ہوگا
خروج کرنے والے اگر قلیل التعداد ہوں اور اُن کی پشت پر کوئی بڑی جماعت نہ ہو، نہ وہ زیادہ جنگی سازو سامان رکھتے ہوں تو اُن پر قانون کی بغاوت کا اطلاق نہ ہوگابلکہ اُن کے ساتھ عام قانونی تعزیرات کے مطابق برتاو کیا جائے گا یعنی وہ قتل کریں گے تو اُن سے قصاص لیا جائے گا اور مال کا نقصان کریں گے تو اُس کا تاوان اُن پر عائد ہوگا۔ قانون کی بغاوت کا طلاق صرف اِن باغیوں پر ہوتا ہے جو کوئی بڑی طاقت رکھتے ہوں۔
خروج کرنے والے کو قتل یا قید نہیں کیا جاسکتا
خروج کرنے والے جب تک محض اپنے فاسد عقائد یا حکومت اور اِس کے سربراہ کے خلاف باغیانہ اور معاندانہ خیالات کا اظہار کرتے رہیں ، اِن کو قتل یا قید نہیں کیا جاسکتا ۔ جنگ اِن کے خلاف صرف اِس وقت کی جائے گی جب وہ عملاً مسلح بغاوت کردیں اور خونریزی کی ابتداء کر بیٹھیں۔
 
آخری تدوین:
اسی لیئے کہا کھچڑی بنی ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں سے اتحاد کرتی ہے تو اسکو وفاقی و صوبائی الیکشن میں نقصان ہوگا۔
اور اسی طرح پیپلز پارٹی و تحریک انصاف بھی اتحاد نہیں بنائے گی
اس کا فائدہ متحدہ اٹھانا چاہتی ہے کہ جو بھی میئر بنائے گا اسی پرفارمنس خراب ہوگی یا وقت کی کمی کی وجہ سے پرفارمنس نظر نہیں آئے گی اور اسی کو بنیاد بنا کر متحدہ وفاقی و صوبائی الیکشن کی تیاری کرے گی ۔
کراچی کا مئیر کسے بنایا گیا ہے ؟ اِس بارے میں کچھ معلومات ہے کسی کو؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top