بچوں کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
چکور خوش ہے کہ بچوں کو آ گیا اڑنا
اداس بھی ہے کہ دن آ گئے بچھڑنے کے
محمد کو واضح ہو گیا کہ اسے سائنس نہیں پسند۔
آخر فیصلہ ہو ہی گیا کہ اسے اس کی پسند کے شعبہ میں جانے دیں۔
دو تین جامعات میں اپلائی کیا ہے۔
انگریزی ادب سے اسے بے حد لگاؤ ہے۔ میں نے کہا اللہ سے پوچھو۔ وہ ہمارے سب سے بڑے ہیں، مالک اور خالق ہیں۔ ہمارے ماضی، حال، مستقبل اور ہماری شخصیت کو وہی تو جانتے ہیں۔ اس نے بھی کیے اور میں نے بھی۔
اللہ پاک اس کے لیے وہی راہ، وہی شعبہ منتخب کرے، جو اس کے لیے دونوں جہانوں کے اعتبار سے بہترین ہو۔ آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
جب سے محمد نے موٹر سائیکل چلانا شروع کیا۔۔۔ پچھلے سال سے۔۔۔ بس ایک دو بار مجھے نزدیک ہی لے کے گیا لیکن آج بہت دور جانا تھا تو مجھے موٹر سائیکل پہ چھوڑنے گیا۔ ماشاءاللہ ۔
بہت اچھا لگا۔
الحمدللہ رب العالمین ۔
سلامت رہیں ۔آمین
ماں باپ کی سائے میں پروان چڑھیں 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
زیک

مسافر
چکور خوش ہے کہ بچوں کو آ گیا اڑنا
اداس بھی ہے کہ دن آ گئے بچھڑنے کے
محمد کو واضح ہو گیا کہ اسے سائنس نہیں پسند۔
آخر فیصلہ ہو ہی گیا کہ اسے اس کی پسند کے شعبہ میں جانے دیں۔
دو تین جامعات میں اپلائی کیا ہے۔
انگریزی ادب سے اسے بے حد لگاؤ ہے۔ میں نے کہا اللہ سے پوچھو۔ وہ ہمارے سب سے بڑے ہیں، مالک اور خالق ہیں۔ ہمارے ماضی، حال، مستقبل اور ہماری شخصیت کو وہی تو جانتے ہیں۔ اس نے بھی کیے اور میں نے بھی۔
اللہ پاک اس کے لیے وہی راہ، وہی شعبہ منتخب کرے، جو اس کے لیے دونوں جہانوں کے اعتبار سے بہترین ہو۔ آمین!
پاکستانی جامعات میں کیا سسٹم ہے؟ کیا میجر یا فیلڈ منتخب کر کے داخلہ ہوتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی جامعات میں کیا سسٹم ہے؟ کیا میجر یا فیلڈ منتخب کر کے داخلہ ہوتا ہے؟
آج کل بارھویں کے بعد بی ایس کا سسٹم ہے، کسی بھی سبجیکٹ میں چار سال کا پروگرام ہوتا ہے۔

اور بر سبیلِ تذکرہ، میرا دوسرا بیٹا بھی اس ماہ کے آخر تک نسٹ میں جا رہا ہے، گھر ابھی سے سُونا سُونا سا لگنا شروع ہو گیا ہے!
 
زیک

مسافر

جاسمن

لائبریرین
شکریہ۔
آج کچھ مسئلہ ہوا ہے کہ ریٹنگ دینے کے لیے کوشش کروں تو اگلا صفحہ کھل جاتا ہے کہ جس پہ صرف پسندیدہ کے لیے تصدیق مانگی ہوتی ہے اور اسے تصدیق کروں تو پھر پیچھے جانا پڑتا ہے۔ نجانے ایسا کیوں ہے!!
بہرحال وارث بھائی اور زیک! اللہ پاک آپ کے بچوں اور ہم سب کے بچوں کے مقدر اچھے کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ ہمیں بچوں کی طرف سے ہر دکھ، ہر آزمائش سے پناہ دے۔ آمین!
 
آمین الہی آمین
 
جاسمن

لائبریرین
بہت سال پہلے کی بات ہے میری بیٹی نے نیا نیا چلنا سیکھا تھا۔ میں اسے ساتھ لے کر باہر پھر رہا تھا کہ راستے میں کچھ سیڑھیاں آئیں۔ سیڑھیوں پر وہ گر پڑی اور رونے لگی۔ میں نے اٹھایا اور مڑ کر گھر کی طرف جانے لگا۔ بیٹی نے خوب شور مچایا۔ پتہ چلا کہ وہ سیڑھیوں پر جانا چاہتی ہے۔ آخر اس نے سیڑھیاں سر کر کے ہی دم لیا۔

یہ واقعہ مجھے اس ویک اینڈ یاد آیا۔ میں اور بیٹی رننگ کر رہے تھے کہ وہ ٹھوکر کھا کر گر پڑی۔ گھٹنے بری طرح چھل گئے۔ میں نے اسے گھر کی چابی دی کہ گھر جا کر پٹی باندھ لے۔ مگر بیٹی نے کہا کہ اس کا تو آج 10 کلومیٹر دوڑنے کا ارادہ تھا۔ ابھی ایک کلومیٹر باقی تھا۔ سو وہ کچھ قدم چلی اور پھر سے دوڑنا شروع کر دیا۔ اس طرح ہم اس دن 10.33 کلومیٹر بھاگے۔
ماشاءاللہ ۔ اب اعلیٰ تعلیم کے لیے پرواز کر چکی ہے۔ اللہ پاک قسمت اچھی کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ اس کی طرف سے والدین کو نہ کسی آزمائش میں ڈالے، نہ کوئی دکھ دکھائے۔ آمین!
 
گُلِ یاسمیں

آمین ثم آمین
 
آجکل ہمیں۔ لگتا ہے ہم گریڈ ٹو میں آ گئے ہیں میکائیل گریڈ ٹو میں ہیں اور اُنکے ساتھ بھاگتے بھاگتے لگتا ہے ہم رُباب کے پیچھے ہی بھاگ رہے ہیں ۔۔زیادہ تر عادتیں ماں جیسی ہی ہیں ۔۔بس کیونکہ پاکستان میں رہے نہیں ہیں اس لئے لائٹ جانا اور ہارن دینا دونوں بہت بُرا لگتاہے ۔۔ بڑی مشکل سے سمجھانا پڑتا ہے ۔۔۔شکر ہے صبر والا بچہ ہے مان جاتا ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کل ہی میکا ئیل نے بڑے مزے کی بات کی ہم نے پوچھا آپکی اُردو ٹیچر کا کیا نام ہے کہتے ہیں ؀
Nova her name is Miss Nuggets
ہم بڑے پریشان پر آج ملنے پر اُن سے اسکول میں تو پتہ چلا کہ اُنکا نام نرگس ہے 😊😊😊😊
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ایمی: میں پریشان ہوں کہ تم چلے جاؤ گے بھیا تو ان اولڈ پیرنٹس کو مجھے کنٹرول کرنا پڑے گا۔(انگریزی میں بڑا بن بن کے بول رہی تھی)
محمد: میں پریشان ہوں کہ انھیں تم کو کنٹرول کرنا پڑے گا۔
کبھی کہتی ہے کہ مجھ اکیلی پہ والدین کی ذمہ داریاں ڈال کے جا رہے ہو۔
وہ جوابا کہتا ہے کہ مجھے تو اپنے والدین کی فکر ہے کہ اکیلے وہ تمہیں کیسے سنبھالیں گے؟
ابھی ایمی نے الوداعی تقریب منانے کے انتظامات کرنے ہیں جس میں وہ کوئی تقریر کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔:)
اللہ اکبر!
یعنی اب گھروں میں بھی تقاریر ہوا کریں گی اور والدین کی بجائے بچے کیا کریں گے:D
 
جاسمن

لائبریرین
کل ہی میکا ئیل نے بڑے مزے کی بات کی ہم نے پوچھا آپکی اُردو ٹیچر کا کیا نام ہے کہتے ہیں ؀
Nova her name is Miss Nuggets
ہم بڑے پریشان پر آج ملنے پر اُن سے اسکول میں تو پتہ چلا کہ اُنکا نام نرگس ہے 😊😊😊😊
ہاہاہا۔
اللہ پاک قسمت اچھی کرے۔اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ صحت مند والدین کا سایہ سلامت رکھے ۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
محمد جامعہ جانے کی تیاری میں تھا۔ دونوں بھائی بہن خریداری کر کے واپس آئے اور مجھے کئی تحائف دیے۔
"ہم نے سوچا کہ مدرز ڈے سے پہلے ہی آپ کو تحائف دے دیں، پھر میں تو چلا جاؤں گا۔"
"ہم نے پہلی بار ایسی خریداری کی ہے۔ دیکھیں۔ آپ کو پسند آئی ؟"
"دیکھیں۔ یہ کیسا ہے؟ یہ کیسی ہے؟ " کھول کھول کے دکھایا جا رہا تھا۔
میک اپ کی کچھ چیزیں تھیں۔۔ اور بھلا کہاں سے لی تھیں۔ اللہ اکبر! ون ڈالر شاپ سے۔ ہنسی بھی آئی ۔ خوشی بھی ہوئی۔ بچکانہ تحائف تھے لیکن بے حد خوبصورت۔میک اپ کے اس سامان میں بچوں کے خلوص، محبت اور سادگی کے کتنے ہی شیڈز تھے۔
 
Top