سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

میم الف

محفلین
ماشاءاللہ عرفان علوی صاحب
آپ ایک ہیوی ویٹ شاعر ہیں۔
تمام اشعار بہت عمدہ غوروفکر کا نتیجہ ہیں، کیا کہنے!
اب تشریف لاتے ہیں آج کی محفل کے سینئیر شاعر عرفان علوی اور اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔
سامعین اکرام کو سلام اور آداب کے ساتھ ساتھ منتظمین کو عالمی مشاعرہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اور اب
خوبصورت بزم میں اپنا خوبصورت کلام پیش کرتے ہوئے
تکتا ہوں جو یہ غور سے ہر اک کھنڈر کو میں
دراصل ڈھونڈتا ہوں یہاں اپنے گھر کو میں

گارے اور اینٹ ہی سے تو بنتا نہیں ہے گھر
سمجھا رہا ہوں کب سے یہ دیوار و در کو میں

لب پر کسی طرح سے تبسم سجا لیا
قابو میں کیسے لاؤں مگر چشمِ تر کو میں

(اگلے شعر کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک نئی بات کہنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے آپ تک پہنچ جائے گی۔)
بدلہ لیا کسی سے تو سوچا ہے بار بار
رکھتا ہوں اپنے آپ میں کس جانور کو میں

آیا نہ جو سمجھ میں اسے سر چڑھا لیا
حیرت میں ہوں سمجھ کے مزاجِ بشر کو میں

اڑنے کے واسطے ہو کوئی آسمان بھی
ورنہ کروں گا لے کے بھی بال و پر کو میں

منزل کسے پتہ ہے؟ مجھے کچھ پتہ نہیں
پہچانتا نہیں ابھی راہبر کو میں

رختِ سفر کے نام پہ کچھ بھی نہیں ہے پاس
لے کر چلا ہوں ساتھ بس اپنے سفر کو میں

لالچ کو سینچنے سے کوئی پھل نہیں ملا
یہ سوچتا ہوں کاٹ دوں اب اس شجر کو میں

مٹی کا ہوں بنا مجھے مٹی سے پیار ہے
رکھتا نہیں عزیز کبھی سیم و زر کو میں

عابدؔ ضمیر بیچ کے جی لوں گا میں مگر
کس طرح سے اٹھاؤں گا اپنی نظر کو میں

بہت ہی کمال۔۔ بہت ہی زبردست

ایک غزل کے چند اشعار پیش کرتے ہوئے

سچ مٹا تو جھوٹ کا اک سلسلہ رہ جائے گا
وقت کی تاریخ میں یہ سانحہ رہ جائے گا

شہر میں انسان سب بن جائیں گے جب جانور
تو یہاں رہنے کے لائق اور کیا رہ جائے گا

تیل اور باتی کریں گے اس کی لو کا قتل پھر
جو دیا طوفان کے آگے کھڑا رہ جائے گا

جس قدر ممکن ہو قاتل خود کو دھو ڈالے مگر
اک نہ اک دھبہ بدن پر خون کا رہ جائے گا

بیچ دیں گے یہ وہ سب کچھ جو نہ بکنا چاہئیے
اور زمانہ تاجروں کو کوستا رہ جائے گا

دن گز جائیں گے بجلی کی طرح اور آدمی
عمر اپنی انگلیوں پر جوڑتا رہ جائے گا

ہم جدا ہو کر دوبارہ مل تو سکتے ہیں مگر
درمیاں دونوں کے شاید فاصلہ رہ جائے گا

میرا چہرہ اس کی آنکھوں میں نہ ہو گا عمر بھر
عکس مٹ جائے گا، خالی آئینہ رہ جائے گا

ہم نہ ہوں گے تو ہمیں ڈھونڈے گی منزل بار بار
ٹھوکریں کھاتا سفر میں راستہ رہ جائے گا

مقطع پیش کرتے ہوئے

چلتے چلتے میں تو عابدّ ٹوٹ کر گر جاؤں گا
میری مٹھی میں مرے گھر کا پتہ رہ جائے گا

بہت خوبصورت کلام اور بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔
سلامت رہئیے ہمیشہ ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں اس مشاعرے کے انعقاد کا ستر فیصدکریڈٹ روفی بھائی کو دوں گا کہ اُن کی بے لوث کاوشوں کے بعد رواں برس مشاعرے کا انعقاد، قدرے تاخیر سے ہی سہی، عمل میں آیا۔
بہت شکریہ علی بھائی! سلامت رہیں۔
ویسے سچ بات تو یہ ہے کہ آپ کے اور جماعتی صاحب کے بھر پور ساتھ ہی کی وجہ سے یہ مشاعرہ ممکن ہوسکا۔ اور اوپر سے جماعتی صاحب کی نظامت نے مشاعرے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا۔ سب معاونین، شرکاء اور سامعین و ناظرین کا بے حد شکریہ۔ جن کی وجہ سے ایسی تقاریب کا انعقاد ممکن ہوتا ہے جو اردو کی بقا اور ترویج کے لیے ایک لازمی جزو ہے۔
 
میم الف

محفلین
آخر میں استاد محترم الف عین صاحب کا کلام سنا۔
واہ، کیا کہنے!
اتنا نرم و شفیق لب و لہجہ۔
آپ کی موجودگی ہی سے بزم کی نورانیت میں اضافہ ہو گیا، جزاک اللہ۔
 
میم الف

محفلین
آخر میں جناب حسن محمود جماعتی صاحب کا بھی شکریہ۔
آپ نے بہت اچھا سٹیج سنبھالا۔
اور محمد عبدالرؤوف صاحب کا بھی شکریہ کہ انھوں نے مشاعرے کے انتظام کے لیے کوشش بھی کی اور ہمیں دعوت بھی دی۔
وہ الگ بات ہے کہ ہم کسی سبب سے شامل نہ ہو سکے جس کا ہم بار بار ذکر کر کے شرمندہ نہیں ہونا چاہتے۔
لیکن محترمہ گُلِ یاسمیں صاحبہ اور مقبول صاحب کی آواز میں ضرور آواز ملائیں گے اور درخواست کریں گے کہ اس مشاعرے کا کم سے کم سہ ماہی بنیاد پر اہتمام کیا جائے۔
ایک افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم سات اگست کو شامل ہوئے، تب مشاعرہ نہیں ہوا۔
اب بیس کو شامل نہ ہو سکے تو مشاعرہ ہو گیا :|
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محترمہ @گُلِ یاسمیں صاحبہ اور @مقبول صاحب کی آواز میں ضرور آواز ملائیں گے اور درخواست کریں گے کہ اس مشاعرے کا کم سے کم سہ ماہی بنیاد پر اہتمام کیا جائے۔
احباب اس مشورے پر توجہ فرمائیں۔
میرے خیال میں تو ابھی سال میں دو مشاعروں پر بات کی جائے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سہ ماہی بنیاد پر اہتمام کیا جائے
مجھے تو اس سے پی ٹی وی کا سنہرا دور یاد آ گیا۔ ہر سہ ماہی کے اختتام پر نئی سہ ماہی کے ڈراموں کے ٹریلر چلنا شروع ہو جایا کرتے تھے۔ اپنے کسی پسندیدہ ایکٹر کو کسی ٹریلر میں دیکھ کر اس ڈرامے کا شدت سے انتظار ہوتا تھا۔۔۔۔
 
ماشاءاللہ عرفان علوی صاحب
آپ ایک ہیوی ویٹ شاعر ہیں۔
تمام اشعار بہت عمدہ غوروفکر کا نتیجہ ہیں، کیا کہنے!
نوازش کا شکریہ ، منیب صاحب ! آپ نے شاید ویڈیو غور سے نہیں دیکھا . میں ہیوی ویٹ قطعی نہیں ہوں ! :) مذاق بر طرف ، آپ کی محبت اور ذرہ نوازی كے لیے بے حد احسان مند ہوں . جزاک اللہ .
 
میم الف

محفلین
عزیزانِ محترم
گُلِ یاسمیں حسن محمود جماعتی الف عین یاسر شاہ مقبول محمد عبدالرؤوف محمد شکیل خورشید صابرہ امین محمّد احسن سمیع :راحل: عرفان علوی
افسوس ہے کہ میں مشاعرے میں شریک نہ ہو سکا۔
مداوے کے طور پہ ایک نظم شیئر کر رہا ہوں۔
اِسے میری مشاعرے میں تاخیر سے شرکت سمجھیے۔
ویسے تو اوٹ پٹانگ سی نظم ہے جو شاید آپ کو پسند آئے یا نہ آئے۔
اِسے پچیس سال کی عمر یعنی عرصۂ نوجوانی و نادانی میں لکھا تھا۔
اب ہم الحمدللہ تیس سال کے ہو چکے ہیں۔
عرصۂ نوجوانی تو نہیں رہا لیکن عرصۂ نادانی ہنوز جاری ہے۔
اور ہماری شاعری اور بھی زیادہ اوٹ پٹانگ ہو چکی ہے:

بہت خوب، منیب بھائی!
اچھی نظم ہے۔ داد قبول کیجئے ۔
اگر کسی دوست نے سیاق و سباق اور اس نظم کے محرکات کو سمجھنا ہے تو اکمل زیدی صاحب کی اس لڑی سے سمجھیں 😊
 
علی وقار

محفلین
عزیزانِ محترم
گُلِ یاسمیں حسن محمود جماعتی الف عین یاسر شاہ مقبول محمد عبدالرؤوف محمد شکیل خورشید صابرہ امین محمّد احسن سمیع :راحل: عرفان علوی
افسوس ہے کہ میں مشاعرے میں شریک نہ ہو سکا۔
مداوے کے طور پہ ایک نظم شیئر کر رہا ہوں۔
اِسے میری مشاعرے میں تاخیر سے شرکت سمجھیے۔
ویسے تو اوٹ پٹانگ سی نظم ہے جو شاید آپ کو پسند آئے یا نہ آئے۔
اِسے پچیس سال کی عمر یعنی عرصۂ نوجوانی و نادانی میں لکھا تھا۔
اب ہم الحمدللہ تیس سال کے ہو چکے ہیں۔
عرصۂ نوجوانی تو نہیں رہا لیکن عرصۂ نادانی ہنوز جاری ہے۔
اور ہماری شاعری اور بھی زیادہ اوٹ پٹانگ ہو چکی ہے:

کلام ہی میں نہیں، آواز میں بھی سحر ہے۔
 
واہ، کمال است
 
مقبول

بہت خوب ، بہت منفرد👍🏻
 
سیما علی

بہت خوب بہت خوب
خوبصورت آواز و کلام 🌷🌷🌷🌷🌷
 
آخری تدوین:

میم الف

محفلین
بہت خوب ، بہت منفرد👍🏻
بہت خوب بہت خوب
خوبصورت آواز و کلام 🌷🌷🌷🌷🌷
بہت شکریہ اور نوازش جی :rose:
احباب نے سراہ دیا تو بس ہماری مشاعرے میں شرکت ہو گئی
 
عزیزانِ محترم
گُلِ یاسمیں حسن محمود جماعتی الف عین یاسر شاہ مقبول محمد عبدالرؤوف محمد شکیل خورشید صابرہ امین محمّد احسن سمیع :راحل: عرفان علوی
افسوس ہے کہ میں مشاعرے میں شریک نہ ہو سکا۔
مداوے کے طور پہ ایک نظم شیئر کر رہا ہوں۔
اِسے میری مشاعرے میں تاخیر سے شرکت سمجھیے۔
ویسے تو اوٹ پٹانگ سی نظم ہے جو شاید آپ کو پسند آئے یا نہ آئے۔
اِسے پچیس سال کی عمر یعنی عرصۂ نوجوانی و نادانی میں لکھا تھا۔
اب ہم الحمدللہ تیس سال کے ہو چکے ہیں۔
عرصۂ نوجوانی تو نہیں رہا لیکن عرصۂ نادانی ہنوز جاری ہے۔
اور ہماری شاعری اور بھی زیادہ اوٹ پٹانگ ہو چکی ہے:

عمدہ نظم ہے ، منیب صاحب ! داد حاضر ہے . آپ نے اگر اپنی عمر کا انکشاف نہ کیا ہوتا تو اِس نظم کی میچیورٹی كے سبب میں آپ کو ایک عمر رسیدہ آدمی سمجھتا .
 
یاسر شاہ

محفلین
عزیزانِ محترم
گُلِ یاسمیں حسن محمود جماعتی الف عین یاسر شاہ مقبول محمد عبدالرؤوف محمد شکیل خورشید صابرہ امین محمّد احسن سمیع :راحل: عرفان علوی
افسوس ہے کہ میں مشاعرے میں شریک نہ ہو سکا۔
مداوے کے طور پہ ایک نظم شیئر کر رہا ہوں۔
اِسے میری مشاعرے میں تاخیر سے شرکت سمجھیے۔
ویسے تو اوٹ پٹانگ سی نظم ہے جو شاید آپ کو پسند آئے یا نہ آئے۔
اِسے پچیس سال کی عمر یعنی عرصۂ نوجوانی و نادانی میں لکھا تھا۔
اب ہم الحمدللہ تیس سال کے ہو چکے ہیں۔
عرصۂ نوجوانی تو نہیں رہا لیکن عرصۂ نادانی ہنوز جاری ہے۔
اور ہماری شاعری اور بھی زیادہ اوٹ پٹانگ ہو چکی ہے:

بہت خوب منیب اچھی نظم ہے اور آواز بھی پر کیف۔جون کی نظم" درخت_ زرد "یاد دلا دی۔
یہ سوچ ہی کا تو کمال ہے کہ شادی کے بغیر بچے ہو رہے ہیں اور دھڑا دھڑ ہو رہے ہیں۔:)
 
یاسر شاہ

محفلین
یاسر شاہ
واہ وا، راشدی صاحب تشریف لائے ہیں۔
رشد و ہدایت کی باتیں فرما رہے ہیں۔
پہلی نظم کے ترنم نے جھما دیا، دوسری نظم کے ترنم نے گما دیا۔
بہت عمدہ اشعار!
منیب بھائی آداب عرض ہے۔آپ کی مجھ سے محبت یوں ہی سلامت رہےاور دنیا کی اسے نظر نہ لگے۔آمین
 
Top