آئیے سرائیکی سیکھیں

روایتی طریقیاں توں ہٹ کرایں سکھاوݨ دی کوشش کیتی ویسی۔ تاکہ دوستیں دی ایں لڑی وچ دل لگیا رہے۔ ہِک ویڈیو تساں دوستاں وسطے پیش کیتی ویندی پئی اے۔ ملاحظہ فرمیسو۔
(روایتی طریقوں سے ہٹ کر سکھانے کی کوشش کی جائے گی۔ تاکہ دوستوں کا اس لڑی میں دل لگا رہے۔ایک ویڈیو آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔
اس میں 90 فیصد تو اردو ہے ۔۔۔ اب ہم باقی کی سرائیکی کہاں سیکھیں؟ :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس میں 90 فیصد تو اردو ہے ۔۔۔ اب ہم باقی کی سرائیکی کہاں سیکھیں؟ :)
خالص سرائیکی کے لیے تو پھر کلاسیکل سرائیکی ادب (لیکن خواجہ غلام فرید کی کافیوں میں بھی آپ کو اکثریت عربی اور فارسی ہی ملے گی) سے ہی رجوع کرنا پڑے گا۔ ورنہ تو اب باقی زبانوں کی طرح اردو اس قدر سرائیکی میں بھی شامل ہو چکی ہے کہ بعض اوقات کافی غور کرنا پڑتا ہے کہ کسی لفظ کی اصل سرائیکی کیا ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میکوں سڈیندے پئین (مجھے بلا رہے ہیں)
تیکوں سڈیندے پئین (تجھے بلا رہے ہیں)
تُہاکوں سڈیندے پئین (آپ کو بلا رہے ہیں)
اوکوں/ایکوں سڈیندے پئین (اُس/اِس کو بلا رہے ہیں)
اُنہاں/اِنہاں کوں سڈیندے پئین (اُن/اِن کو بلا رہے ہیں)

میکوں سڈیا ویندا پئے (مجھے بلایا جا رہا ہے)
تیکوں سڈیا ویندا پئے (تجھے بلایا جا رہا ہے)
تہاکوں سڈیا ویندا پئے (آپ کو بلایا جا رہا ہے)
اوکوں/ایکوں سڈیا ویندا پئے (اُس/اِس کو بلایا جا رہا ہے)
اُنہاں/اِنہاں کو سڈیا ویندا پئے (اُن/اِن کو بلایا جا رہا ہے)

میں سڈیندا پیاں (میں بلا رہاہوں)
توں سڈیندا پئیں (تم بلا رہے ہو)
تساں سڈیندے پئے او (آپ بلا رہے ہیں)
او سڈیندا پئے (وہ بلا رہا ہے)
او سڈیندے پئین (وہ بلا رہے ہیں)

مونث بلانے والی ہو تو واحد کے لیے "سڈیندی" اور جمع کے لیے "سڈیندیاں"
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میکوں لگدا ہا جو میں افلاک تے ودا رہیاں
جتنا عرصہ امڑی تیڈی ڈھاک تے ودا رہیاں
اے میری ماں! مجھے لگتا تھا کہ میں آسمانوں پر ہوں، جب تک تو مجھے "ڈھاک" پر اٹھائے اٹھائے پھرتی رہی۔
نیچے دی گئی تصویر میں ایک عورت اپنے بچے کو "ڈھاک" پر اٹھائے ہوئے۔
20220714-102038.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ٹُر نہ سگے آپ تے لعنت گوڈیں تے
لفظی ترجمہ: چل خود نہ سکے اور ملامت گٹھنوں کو
معنی: اپنی کم ہمتی کا الزام دوسروں پر دھرنا
 

سیما علی

لائبریرین
بانہہ بھنا کماندے دل بھنا نی کماندا
لفظی ترجمہ : بازو ٹوٹا محنت کرتا ہے دل ٹوٹا محنت نہیں کرتا
معنی: کسی کام کے لیے نیت / دل کا ہونا ضروری ہے
 
Top