قران کی اردو تفاسیر کے روابط اکٹھے کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
انٹرنیٹ پر اور مختلف سوفٹویر کی شکل میں قران مجید کے کئی اردو تراجم دستیاب ہیں لیکن انٹرنیٹ پر قران کی اردو تفاسیر گنی چنی ہی ہیں۔ قران اردو سائٹ‌ پر مولانا مودودی کی تفہیم القران اور تفسیر ابن کثیر پی ڈی ایف کی شکل میں دستیاب ہیں جن میں ان تفاسیر کا تصویری ورژن شامل ہے۔ اس کے علاوہ تفہیم القران کا ایک آن لائن ورژن بھی موجود ہے۔ اگر آپ دوستوں کو قران کی کسی اور اردو میں تفسیر کا ربط معلوم ہو تو ضرور یہاں فراہم کریں۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ارشد، یہ کافی ضخیم ڈاؤنلوڈ لگ رہی ہیں۔ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کوئی خاص مقصد نہیں ہے، کبھی کبھار قران کے کسی جزو کی وضاحت درکار ہوتی ہے جو کہ محض ترجمے سے تسلی بخش انداز میں نہیں ہوتی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی خاص مقصد نہیں ہے، کبھی کبھار قران کے کسی جزو کی وضاحت درکار ہوتی ہے جو کہ محض ترجمے سے تسلی بخش انداز میں نہیں ہوتی۔
بالکل درست۔
کافی پرانا دھاگا ہے ۔ اب تو کافی نیا مواد بھی دستیاب ہو گا ۔بہتر ہو کہ یہاں شامل کیا جائے اور کلیکشن کو وسعت دی جائے ۔
 
ام اویس

محفلین
بالکل درست۔
کافی پرانا دھاگا ہے ۔ اب تو کافی نیا مواد بھی دستیاب ہو گا ۔بہتر ہو کہ یہاں شامل کیا جائے اور کلیکشن کو وسعت دی جائے ۔
جی ! ان شاء الله
پن شدہ دھاگا ”قرآن فہمی کے روابط“ میں کافی لنک موجود ہیں۔
اس دھاگے کو بھی پن کر دیں، ہو سکے تو مناسب ہیڈنگ دے کر دونوں کو ایک کر دیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Top