اردو کی نثری داستانیں

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس مرتبہ پاکستان گیا تو مجھے اپنے والد صاحب کی لائبریری میں اردو کی نثری داستانیں کے نام سے ایک کتاب ملی جو کہ دراصل پروفیسر گیان چند کی پی ایچ ڈی کا تھیسس تھا۔ بعد میں پروفیسر گیان چند اس میں ترمیم و اضافہ کرتے رہے۔ میں نے اس کتاب کی محض فہرست کاپی تھی جسے یہاں یہاں تصویری شکل میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس فہرست میں میری دلچسپی صرف اس وجہ سے ہے کہ اس میں اردو کی کئی ایسی نثری داستانوں کے نام بھی ہیں جن کا مجھے پہلے علم نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح کسی اور کی معلومات میں بھی اضافہ ہو جائے۔ میں یہ فہرست پوسٹ کرنے لگا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے پروفیسر گیان چند کا اس کتاب کا پیش لفظ بھی کاپی کر لینا چاہیے تھا۔ اس کا مجھے خیال نہیں رہا تھا۔ فی الحال یہ فہرست ہی فراہم کر رہا ہوں۔

dinx01_zpsc945a7f9.jpg

dinx02_zpse80c559f.jpg


dinx03_zpse241ae4b.jpg
 
گیان چند کا یہ تھیسس اردو کی داستانوں پر ایک شاندار تحقیقی کام ہے۔بالکل ویسے ہی جیسا کہ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کا تھیسس اردو کی منظوم داستانیں ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر پہلی بار پتہ چلا کہ داستان امیر حمزہ کا مرکزی کردار حضرت حمزہ بن عبدالمطلب نہیں بلکہ کوئی اور شخص ہے۔ یہ کتاب اب آوٹ آف پرنٹ ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اگلی بار آپ یہ کتاب ساتھ لے آئیں اورتھوڑی سی ہمت کر کہ یہ کتاب پوری ہی اسکین کر دیجئے۔ کئیوں کا بھلا ہو جائے گا۔
 

سید عمران

محفلین
کچھ کہانیاں اور داستانیں سینہ بہ سینہ بھی چلتی ہیں۔۔۔
جیسے نانی دادی بچوں کو سناتی تھیں۔۔۔
کیا ان کو بھی کسی نے جمع کیا ہے؟؟؟
 
Top