ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ کل 17 اکتوبر سے اومان میں شروع ہو رہا ہے۔
گروپ اسٹیج سے 4 ٹیمز مین ایونٹ کے لئے کوالیفائی کریں گی جو کہ 23 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اسٹیج:

images-2.jpg



مین ایونٹ:

گروپ 1

images-3.jpg



گروپ 2

images-1.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
کچھ جائزہ و تبصرہ بھی شامل کریں کہ کیسی ٹیمیں ہیں اس بار۔ اور کس کے پاس کیا کیا امکانات ہیں۔

پاکستان کہاں کھڑا ہے اس ٹورنامنٹ میں؟
 
پاکستان کا تو آپکو معلوم پڑ ہی چُکا ہے۔ آن پیپر اینڈ آف پیپر مضبوط ترین اُمید وار انڈیا ہی ہے۔ اسکے بعد کالی آندھی ٹی ٹوئنٹی میں دھمال ڈالنے کی خوب صلاحیت رکھتی ہے۔ اور ان دو کو کچھ ٹف ٹائم انگلش اور کیوی ٹیم کو دینا ہی چاہیے۔
کینگروز کو یہ ایج ضرور حاصل ہے کہ بقول شخصے انہوں نے ورلڈ کپ میچز کا چیٹ کوڈ ڈھونڈا ہوا ہے تو اگر وہ چل گیا تو ٹھیک ورنہ زیادہ اُمیدیں نہیں۔
پومیز نے اے بی کی واپسی کی درخواست تو رد کی ہی ساتھ فیف کو بھی شامل کرنا گوارا نہ سمجھا۔ انکی ٹیمز سے کچھ زیادہ امکانات تو ہیں نہیں۔
لنکا کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ معلوم نہیں کوالیفائی راؤنڈ سے بھی آگے بڑھ پائیں گے یا نہیں اور بنگالی بابوں کا اسپنگ ٹریکس راس بھی آ سکتے ہیں۔
وغیرہ وغیرہ

کچھ جائزہ و تبصرہ بھی شامل کریں کہ کیسی ٹیمیں ہیں اس بار۔ اور کس کے پاس کیا کیا امکانات ہیں۔

پاکستان کہاں کھڑا ہے اس ٹورنامنٹ میں؟

ایک جواب تو میں ہی دے دوں ۔
رمیز راجا کی گودی میں لوری سن کے سو رہا ہے ۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین

16 ٹیمیں ایک کپ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیمیں آج سے پنجہ آزمائی کریں گی​

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آج سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔
17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے چار ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
آج اتوار کو پہلا میچ پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کے درمیان مسقط میں ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں یہ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے کوشاں ہوں گی۔
یہ کشمکش اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گی اور 14 نومبر کو چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بنگلہ دیش کی ٹیم ایک اچھی ٹیم سمجھی جاتی ہے لیکن اپنے پہلے ہی میچ میں وہ اسکاٹ لینڈ سے ہار گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی شکست اور عمان کی پی این جی پر فتح کے بعد اس گروپ میں یعنی (بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، عمان اور پی این جی) سے سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ دلچسپ ہو گئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا !!! انہیں بھی زکام ہوا کیا ۔ ماشاءاللہ ۔
آئی سی سی کچھ عرصے سے کرکٹ کے پھیلاؤ پر کافی کام کر رہی ہے، اور 12 فل ممبرز کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹ ممبران کی تعداد سو کے قریب ہے اور یہ سب ممالک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لے رہے ہیں اور آج کل اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائرز پوری دنیا میں کھیلے جا رہے ہیں۔
 
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز وارم اپ میچ۔۔

کالی آندھی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔
عمومی طور پر تو وارم اپ میچز میں الیون اے سائیڈ کا چکر نہیں ہوتا لیکن ہنوز مجھے معلوم نہیں کہ یہاں کیا اصول لاگو ہے۔
 
ثقلین مشتاق، ورنن فیلنڈر اور میتھیو ہیڈن کی کوچنگ میں یہ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔
ساقی اور فیلنڈرز جی ز نے تو لاہور میں ٹیم کو جوائن کر لیا تھا لیکن ہیڈن جی کل شب ہی آئی پی ایل کے ببل سے پاکستان ٹیم کے ببل میں شامل ہوئے ہیں۔
 
کالی آندھی نے مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنائے ہیں 7 وکٹس کے عوض۔
وکٹ سلو ہے 131 کا ہدف بھی شاہینو کے لئے کافی ثابت ہو سکتا۔

پروڈکشن سٹار سپورٹس کی ہے تو غالباً پی ٹی وی نے وارم اپ میچز کے رائٹس وغیرہ نہ لئے ہونگے۔ ویسے سٹریمز چل رہی ہیں۔
 
Top