باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

جاسمن

لائبریرین
خواتین نوکری بھی کریں اور گھر داری بھی۔۔۔ کس قدر مشکل ہے !
صبح کبھی چائے کے دم پہ آنے سے دودھ ڈالنے کی جلدی کہ زیادہ نہ پک جائے۔۔۔ دوسری طرف بچی کے لنچ باکس میں چپس رکھنے ہیں، اسے دیر ہو رہی ہے۔ صاحب کا ناشتہ جلدی تیار ہو۔ پرندے باہر آوازیں نکال رہے ہیں، ان کا ناشتہ۔۔۔۔ حق ہا!!
پھر بھی زندگی الحمدللہ خوبصورت ہے۔ گہماگہمی۔۔ مصروفیت۔۔ الحمدللہ۔
 
سیما علی

پھر بھی بٹیا ماشاء اللّہ خوش اسلوبی سے نبھا لیتیں ہیں ۔۔۔اللّہ پاک آسانیاں عطا فرمائے ۔۔۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں اور پیار ،سلامت رہیے۔۔۔۔
 
ہم کہاں نبھاتے ہیں۔۔ یہ اللہ ہی ہے جو آسانیاں دیتا ہے۔ ورنہ ہم کہاں، ہماری بساط کہاں۔
 
بالکل سچ کہا آپ نے ہم کیا ہماری بساط کہاں ۔۔۔۔یہاں آپ کی ہماری سوچ ایک ہے ہمارے ایک کولیگ سے ہماری بہت بحث ہوجاتی تھی اُنکی تین بیٹیاں ہیں ماشاء اللہ دو ڈاکٹر ہیں اور ایک انجینئر ہیں تو ہمیشہ کہتے ہماری وجہ اے بن گئی تو ہمیشہ ہم کہتے آپکی وجہ سے نہیں ۔۔۔ پروردگار کے کرم سے اگر وہ آسانیاں نہ عطا فرمائے ہم کچھ بھی نا کرسکیں پر انسان اتنا ناشکرا ہے کہ سارا کریڈٹ خود لینے پر لگا رہیتا ہے بس مالک ہمیں ہدایت عطا فرمائے ۔۔آمین۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
خواتین نوکری بھی کریں اور گھر داری بھی۔۔۔ کس قدر مشکل ہے !
صبح کبھی چائے کے دم پہ آنے سے دودھ ڈالنے کی جلدی کہ زیادہ نہ پک جائے۔۔۔ دوسری طرف بچی کے لنچ باکس میں چپس رکھنے ہیں، اسے دیر ہو رہی ہے۔ صاحب کا ناشتہ جلدی تیار ہو۔ پرندے باہر آوازیں نکال رہے ہیں، ان کا ناشتہ۔۔۔۔ حق ہا!!
پھر بھی زندگی الحمدللہ خوبصورت ہے۔ گہماگہمی۔۔ مصروفیت۔۔ الحمدللہ۔
کووڈ کے طفیل جب سے ہم گھر سے کام کر رہے ہیں، باورچی خانے کی اسی فیصد ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔ جس دن اپنے ہاتھ سے چھری پھل ، سبزیوں یا گوشت پر نہ چلے اور ہنڈیا میں ڈوئی نہ ہلے، ہمارے ہاتھ میں تو خارش شروع ہو جاتی ہے! :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر

خارش کے لئے کریم لی؟

کووڈ ہی میں بھی تو پچاس سے اسی اور اسی سے بیس تک پہنچ چکا ہوں۔ مزید کووڈ جاری رہا تو معلوم نہیں کیا ہو گا۔
 
زیک

مسافر
بالکل سچ کہا آپ نے ہم کیا ہماری بساط کہاں ۔۔۔۔یہاں آپ کی ہماری سوچ ایک ہے ہمارے ایک کولیگ سے ہماری بہت بحث ہوجاتی تھی اُنکی تین بیٹیاں ہیں ماشاء اللہ دو ڈاکٹر ہیں اور ایک انجینئر ہیں تو ہمیشہ کہتے ہماری وجہ اے بن گئی تو ہمیشہ ہم کہتے آپکی وجہ سے نہیں ۔۔۔ پروردگار کے کرم سے اگر وہ آسانیاں نہ عطا فرمائے ہم کچھ بھی نا کرسکیں پر انسان اتنا ناشکرا ہے کہ سارا کریڈٹ خود لینے پر لگا رہیتا ہے بس مالک ہمیں ہدایت عطا فرمائے ۔۔آمین۔۔۔۔
مزا تو تب ہے جب جو کچھ نہ بن سکے وہ بھی مانیں کہ پروردگار کی وجہ سے
 
سیما علی

لائبریرین
مزا تو تب ہے جب جو کچھ نہ بن سکے وہ بھی مانیں کہ پروردگار کی وجہ سے
ہماری ایک پڑوسن ہیں انکا ایک ہی بیٹا ہے ماں باپ دونوں بہت قابل ہیں پر ہر کوشش بیکار گئی کوئی بھی خرابی نہیں بچے میں دماغی کمزوری بھی نہیں ۔۔۔پر کچھ بھی کرکے نہیں دیا یعنی بالکل پڑھا لکھا نہیں اور کچھ سیکھا بھی نہیں والدہ ایک اسکول میں پڑھاتی ہیں اور والد ابھی کسی ادارے سے ریٹائر ہوئے ہیں ۔۔۔تو یہ منجانب اللّہ ہی ہے اور ماں باپ بھی راضی با رضائے الہی ہیں !زیک ۔۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
کووڈ کے طفیل جب سے ہم گھر سے کام کر رہے ہیں، باورچی خانے کی اسی فیصد ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔ جس دن اپنے ہاتھ سے چھری پھل ، سبزیوں یا گوشت پر نہ چلے اور ہنڈیا میں ڈوئی نہ ہلے، ہمارے ہاتھ میں تو خارش شروع ہو جاتی ہے! :)
آپ کو ٹرافی دی جاتی ہے۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20211014183813.jpg

بڑی ہری مرچوں کا سالن۔ اتنا مزے کا بنا ہے کہ بس۔۔۔ صبح ناشتے میں بھی میں نے یہی کھانا ہے ان شاءاللہ۔
 
Top