ہم ہیں آپ کے تکنیکی معاون

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم پر روز افزوں تکنیکی مسائل کے باعث انتظامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ اس صورتحال کے زیر نظر ایک نئے تنظیمی عہدے تکنیکی معاون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال زیک ، سعادت اور راقم الحروف کی بطور تکنیکی معاون تعیناتی کی گئی ہے۔ اس نئے انتظامی عہدے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ تکنیکی معاون کو فورم ایڈمن کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ لیکن کمیونٹی منیجمنٹ ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ پبلک فورم پر یوزرز کو ڈسپلن کرنے اور اس جیسے دوسرے معاملات ہمارے دائرہ کار سے باہر ہوں گے۔ یعنی تکنیکی معاون کو ایڈمن اور عام یوزر دونوں کی مراعات حاصل ہوں گی۔ البتہ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تکنیکی امور کو نپٹانے کی ہم اپنی کوشش کرتے رہیں گے۔ معاملات کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ یہ تفصیل بیان کر دی جائے۔ اس سے متعلق آپ کے ذہن میں اگر کوئی سوالات ہیں تو انہیں یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
والسلام
 
آپ تینوں حضرات کو بہت بہت مبارک ہو۔ ہمیں بہت ڈر لگتا ہے جب محفل کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر لے جانے کی بات ہوتی ہے۔ہم ٹھہرے قدامت پسند! ہمیں تسلسل اچھا لگتا ہے ۔ ہمارا تو سب کچھ یہیں ان صفحات میں موجود ہے۔ للہ محفل کو کہیں اور نہ لے جائیے ۔ کہیں اس ذخیرے کو خدا نا کرے کچھ نہ ہو جائے!!!
 
زیک

مسافر
نبیل کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری سپرپاورز تمام بیک اینڈ سے متعلق ہیں ان کا فرنٹ اینڈ سے کوئی واسطہ نہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر اردوویب تک آپ کی رسائی نہ ہو رہی ہو تو موجودہ سٹیٹس چیک کرنے کے لئے ٹویٹر پر @UrduWeb چیک کریں۔
یہ اعلان اردو ویب پر کیا جارہا ہے ۔ کہ اگر اردو ویب تک رسائی نہیں ہو رہی تو اس ٹوئیٹر پر چیک کریں ۔
 
اسے سنبھال کر رکھ لیں اور بک مارک کر کیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے
 
اگر اردوویب تک آپ کی رسائی نہ ہو رہی ہو تو موجودہ سٹیٹس چیک کرنے کے لئے ٹویٹر پر @UrduWeb چیک کریں۔
یہ اعلان اردو ویب پر کیا جارہا ہے ۔ کہ اگر اردو ویب تک رسائی نہیں ہو رہی تو اس ٹوئیٹر پر چیک کریں ۔
مطلب یہ ہے کہ اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ابھی سے فالو کرلیں تاکہ اردو محفل فورم کی معلومات وہاں بھی حاصل ہوسکیں!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واقعی میں دو دن کی محنت رنگ لائی آپ لوگوں کی۔ اللہ پاک اجر عطا فرمائیں آپ سب کو ۔
یونہی محفل کو قائم ودائم رکھنے کا ذریعہ بنائے رکھیں۔ آمین
 
اگر چاہتی ہیں دوبارہ زیک و نبیل اور سعادت پائن جات کو دوبارہ یہ زحمت نہ ہو تو اپنے مراسلوں کی رفتار پر نظرِ ثانی فرما لیں۔ :p

کیا واقعی؟
ابھی دو دن پہلے تو بات ہو رہی تھی کہ گُل یاسمین کو دن کے لئے مراسلے نہ کرنے دئیے جائیں۔
اس سے اگلے دن جب صبح ہم نے محفل کھولی۔۔ تو سب دروازے بند۔ سوچ میں پڑ گئے کہ کس جرم کی سزا ملی ہمیں۔۔۔ ہم تو محفل کے قدردانوں میں سے ہیں۔
جوں جوں دن گزرا۔۔۔ ہوا کے دوش پہ سندیسے ملے کہ سب کے ساتھ ہی ایسا ہوا ہے۔
مطلب کہ سب ہی پر مراسلات کرنے کی پابندی لگ گئی۔
تو ثابت ہوا کہ
اسی کلے نہیں خراب
ایتھے سارے نیں جناب

کیا کہہ رہے ہیں کہ ہم مراسلات کی رفتار کم کر دیں؟ لیکن کیسے ؟ :ROFLMAO:
 
Top