یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

صابرہ امین

لائبریرین
معزز استادِ محترم الف عین ،محترم ظہیراحمدظہیر
محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی
@محمّد احسن سمیع :راحل:بھائ
یاسر شاہ بھائی

آداب
آپ کی خدمت میں ایک مسلسل غزل حاضر ہے۔ آپ سے اصلاح و راہنمائ کی درخواست ہے ۔ ۔

دشمنی دل میں لائی جاتی ہے
بات کھل کے بڑھائی جاتی ہے

پھر تماشا بنا کے انساں کا
اس پہ محفل سجائی جاتی ہے

درمیاں گفتگو کے، چپکے سے
بات ہم کو سنائ جاتی ہے

ہدفِ تیر ہوتا ہے کوئی
چوٹ ہم کو لگائی جاتی ہے

زور سے قہقہہ لگا کر پھر
لب پہ سسکی دبائی جاتی ہے

دربدر کر کے خانہِ دل سے
ہم پہ تہمت لگائی جاتی ہے

مول اسکا بڑھا کے یوں بےجا
میری قیمت گرائی جا تی ہے

اس کے عیبوں کو پھر بنا کے ہنر
قدر میری گھٹائی جاتی ہے

کہہ دو اہلِ ہوس سے اے ناصح
یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے
 
فاخر رضا

محفلین

بہت خوب
 
یاسر شاہ

محفلین
دشمنی دل میں لائی جاتی ہے
بات کھل کے بڑھائی جاتی ہے
"دشمنی لانا دل میں" اور "بات کھل کے بڑھانا " کچھ نئی نئی سی زبان لگ رہی ہے۔

مول اسکا بڑھا کے یوں بےجا
میری قیمت گرائی جا تی ہے

اس کے عیبوں کو پھر بنا کے ہنر
قدر میری گھٹائی جاتی ہے

"اس کا" ،"اس کے" میں کس کی بات ہو رہی ہے؟

ویسے بہن آپ کی مسلسل غزل نے نہ جانے کس بیچارے کو مسل کے رکھ دیا ہے۔بغض ،عداوت،بہتان،ہوس اور آخر میں جنت سے بے دخلی۔یا الہی خیر۔گھر میں تو سب خیریت ہے نا؟

ویسے آپ کا تخلص خوب ہے مقطع میں "ناصح"
کہہ دو اہلِ ہوس سے اے ناصح
یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
"دشمنی لانا دل میں" اور "بات کھل کے بڑھانا " کچھ نئی نئی سی زبان لگ رہی ہے۔

"اس کا" ،"اس کے" میں کس کی بات ہو رہی ہے؟

ویسے بہن آپ کی مسلسل غزل نے نہ جانے کس بیچارے کو مسل کے رکھ دیا ہے۔بغض ،عداوت،بہتان،ہوس اور آخر میں جنت سے بے دخلی۔یا الہی خیر۔گھر میں تو سب خیریت ہے نا؟

ویسے آپ کا تخلص خوب ہے مقطع میں "ناصح"
کہہ دو اہلِ ہوس سے اے ناصح
یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے
یہ تو پچھلے سال فیس بک پر لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ ایک غزل لکھتی تھی۔ انہی غزلوں کے باعث عروض سیکھنے کا شوق ہوا۔ اب ٹھیک کر کے پیش کر رہی ہوں۔ نئے خیالات اس لیے لگے ہوں گے کہ شعرا کو بعد میں پڑھنا شروع کیا۔ غالب اور ظہیراحمدظہیر بھائی بھی نئی تراکیب کے باعث پسند ہیں ۔ آخر ان میں حرج ہی کیا ہے؟
 
یاسر شاہ

محفلین
کچھ نئی نئی سی زبان لگ رہی ہے

غالب اور ظہیراحمدظہیر بھائی بھی نئی تراکیب کے باعث پسند ہیں ۔ آخر ان میں حرج ہی کیا ہے؟

نئی زبان سے میری مراد نئی تراکیب نہیں بلکہ یہ ہے کہ زبان خلاف محاورہ و روزمرہ نہیں ہونی چاہیے۔دل میں بغض رکھنا یا پالنا اور دشمنی پالنا وغیرہ سے تو کان مانوس ہیں دل میں بغض لانا سے نہیں۔اسی طرح بات کھلنا الگ محاورہ ہے اور بات بڑھانا الگ ان کو ملا کر بات کھل کر بڑھانا آپ کی ایجاد لگ رہی ہے۔
 
حرف حرف بجا ... بس ایک بات کا اضافہ کروں گا کہ میرے خیال میں مطلعے میں کھل کر سے مراد بات کھلنا نہیں... بلکہ کھلم کھلا یا علی اعلان قسم کا کھلنا مراد تھی :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ غزل فیس بک کے لئے تو ٹھیک ہے لیکن اکثر اشعارمیں خاصی مرمت کی ضرورت ہے۔
چھوٹی بحر میں شاعری کے لئے یہ رہنما اصول ہمیشہ یاد رکھیے: مختصر لفظوں میں مختصر مضمون ہی لکھا جاسکتا ہے ۔ لفظوں کی فضول خرچی کی قطعی گنجائش نہیں ہوتی ۔ الفاظ کی بندش میں جھول یا ڈھیل کی گنجائش نہیں ہوتی۔ چھوٹی بحر بے انتہا روانی کا تقاضا کرتی ہے ورنہ شعر بے اثر ہوتا ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
واقعی لگ رہا ہے کہ یہ تمہاری بالکل ابتدائی غزل ہے!
کچھ قرینہ کہیں نظر نہیں آ رہا کہ یہ ظلم کون، کس پر اور کیوں ڈھایا جا رہا ہے؟ اس کو خود ہی روائز کر سکو تو کرو ورنہ بس مشق سمجھ کر رکھ لو، کبھی کبھی دیکھتی رہو کہ آئندہ ایسی گڑبڑ نہ ہو اور بات واضح ہو جائے
 
صابرہ امین

لائبریرین
یوں لگا کہ کوئی خاتون سسرالیوں سے نالاں ہیں

اچھاااا، ایسا لگا :ROFLMAO::ROFLMAO:
بھئی درحقیقت تو مجھے سسرال اور میکے میں کوئی فرق ہی نہیں دکھتا۔ شادی سے پہلے اور بعد میں بھی خاص طور پر میری محترم ساس سے دوستی اور چاہت اتنی رہی ہے کہ سب کو رشک ہی آتا ہے۔ کبھی کسی نے مجھے کسی بھی شوق سے نہیں روکا۔ بی ایڈ اور سوفٹ وئیر انجینئرنگ شادی کے بعد ہی کیے۔ یہ تو بس دوستوں کی دکھ بھری کہانیاں سن سن کر جو دماغ میں سمجھ آیا وہ لکھ دیا۔ پچاس ساٹھ ٹیچرز میں سے چند ایک پر تو یہ سب سچ میں گزرا ہی تھا۔ (اس میں کچھ حصہ پاکیزہ اور خواتین ڈائیجسٹس کا بھی ڈال لیجئے:LOL: )
 
صابرہ امین

لائبریرین
واقعی لگ رہا ہے کہ یہ تمہاری بالکل ابتدائی غزل ہے!
کچھ قرینہ کہیں نظر نہیں آ رہا کہ یہ ظلم کون، کس پر اور کیوں ڈھایا جا رہا ہے؟ اس کو خود ہی روائز کر سکو تو کرو ورنہ بس مشق سمجھ کر رکھ لو، کبھی کبھی دیکھتی رہو کہ آئندہ ایسی گڑبڑ نہ ہو اور بات واضح ہو جائے
جی پانچویں غزل، ٹو بی ایگزیکٹ ۔ ۔ فیس بک پر تو سب ہی واہ واہ کے ڈونگرے برسا رہے تھے۔ پر یہاں تو شو فلاپ رہا ۔ ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:

sab.jpg

پھر یہی ایک فیس بک فورم پر بھی شامل کی۔ اس کی داد بھی زبردست تھی ۔

sher.jpg

وہ تو کچھ عرصے بعد جب ہماری محترم نند صاحبہ نے جرمنی سے خاص طور پر امین کو فون کیا کہ ہماری کتاب چھپوائی جائے تو ہمارے سارے طوطے اڑ گئے۔ کیونکہ اتنا تو معلوم تھا کہ ٹھیک ٹھاک گڑبڑیشن ہے۔
لگتا ہے کچھ زیادہ ہی مصالحے ڈل گئے تھے ۔ :LOL::LOL::LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دیکھا جو تیر کھا کہ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ کیوں یاد آ رہا ہے ۔ :LOL:
آپ کی پسند ناپسند پر تو کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ احتجاج اس بات پر تھا کہ آپ نے غالب اور میرا تذکرہ ایک ہی جملے میں کردیا ۔ کہاں زمین اور کہاں آسمان ۔
اب خود کو نبولی نہ کہوں تو کیا کہوں ۔ :):):)
 
اچھا، ہمیں یہ سمجھ نہیں آیا تھا، معذرت ۔ کچھ اور ہی لگا۔ اوپر سب نے ہی اتنی "داد" دی ہے کہ آپ کی بھی سمجھ نہ آئی۔ :D
آپ ناراض تو نہیں ہوئے نا؟ اللہ کرے نہ ہوں ۔:praying::praying:
آپ کی کسرِ نفسی کی کیا بات ہے۔ سلامت رہیں۔ :redrose::redrose::redrose:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
سرگوشی یہی تھی کہ "خوب ترجمانی کی"
پر وہ ہو کہ ہی نہ دی :)
سرگوشی کے لیے پہلے جملہ لکھیے ۔ پھر اس کو سلیکٹ کیجیے۔ اور ٹیکسٹ ایڈیٹر پر ماؤس لے جاکر "داخل کریں۔۔۔" پر کلک کیجیے۔ "سرگوشی کے آپشن پر کلک کیجیے۔ ایک ڈائیلاگ باکس آئے گا۔ اس میں جاری رکھیں پر کلک کیجیے ۔ بس سرگوشی تیار ہے۔ چائے کے ساتھ پیش کیجیے ۔ :LOL:
دوسرا طریقہ: "داخل کریں۔۔۔" پر کلک کیجیے۔ "سرگوشی کے آپشن پر کلک کیجیے۔ ایک ڈائیلاگ باکس آئے گا۔ اس میں جاری رکھیں پر کلک کیجیے۔ اور پھر سرگوشی لکھ ڈالئے ۔:D
 
Top