انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

زیک

مسافر
چار ماہ قبل گُلِ یاسمیں محفل پر دھماکے سے رجسٹر ہوئیں اور گپ شپ اور مراسلوں کے ریکارڈ روزانہ کے حساب سے توڑنے شروع کئے۔

ساڑھے تین ماہ میں دس ہزار مراسلے کرنے والی شاید یہ پہلی رکن ہیں۔

گپ شپ اور کھیل وغیرہ کے زمروں میں گل نے خوب رونق لگا رکھی ہے۔

لیکن یہ ہیں کون اور ہر وقت اتنی زخمی کیوں رہتی ہیں یہ جاننے کے لئے ان کا انٹرویو ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں یہ لڑی کھولی جا رہی ہے۔

امید ہے گل یاسمیں اس انٹرویو میں تعاون کریں گی اور یہ انٹرویو بھی شیطان کی آنت سے لمبا ہو گا۔

اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہیں تو بے دھڑک پوچھیں۔
 

زیک

مسافر
سب سے پہلے گل یاسمیں اپنے بارے میں کچھ بتائیں۔

آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ وہاں سے کیوں ہے؟ کبھی کہیں اور جانے کا سوچا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
امید ہے گل یاسمیں اس انٹرویو میں تعاون کریں گی اور یہ انٹرویو بھی شیطان کی آنت سے لمبا ہو گا۔
کس شیطان کی بات کر رہے ہیں جسے سال کے سال کنکریاں ماری جاتی ہیں؟ بڑے والا یا چھوٹے والا؟
آنت کی لمبائی بھی بتائی جائے تا کہ ہم اس کے حساب سے اپنی رفتار رکھیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل آپ کب سے دیارِ غیر میں ہیں ۔
آپ کے ساتھ گھر میں کون کون رہتا ہے ؟ (انسانوں کی بات کی ہے)
گھر میں ہیں بس 6 ہی لوگ
چار دیواریں چھت اور میں

اس میں ہم نے اپنے 23 پرندوں کو شامل نہیں کیا۔ باقی دو تو اب پرائے ہو چکے ہیں اور ان کا ذکر ہی فضول ہے۔
اور یہ ہم اس "گھر" کا ذکر کر رہے ہیں جہاں اس وقت ہم موجود ہیں۔ البتہ دوسرے گھر میں ہمارے بھائی بھابیاں اور بھتیجیاں بھی ہوتی ہیں ساتھ ماشاء اللہ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چار ماہ قبل گُلِ یاسمیں محفل پر دھماکے سے رجسٹر ہوئیں
کیا آپ یقین کریں گے کہ "اردو محفل" کی پہلی جھلک جب لیپ ٹاپ پر ظاہر ہوئی تو اس کے ساتھ ہی ہم رجسٹرڈ ہوئے بنا ایک پل سوچے۔۔ بنا ایک سے دوسرے زمرے میں گئے۔۔۔
اور وجہ "نامعلوم" ہر گز نہیں ہے۔ یقیناً اللہ پاک نے ہمیں اپنے لوگوں میں پہنچانا تھا سو پہنچا دیا۔
شاید وہ دن ہی معمول سے زیادہ نازک تھے ہمارے لئے۔۔۔ سو اردو محفل "مرہم" کی صورت مل گئی ہمیں۔
"دھماکےدار" معلوم نہیں کہ کس لحاظ سے کہہ رہے ہیں آپ کیونکہ نہ تو ہم "خودکش بم" کے ساتھ آئے تھے اور نہ دھماکے سے محفل کے کسی در و دیوار میں دراڑ آئی۔
ہاں ہمارے قہقہے چھت پھاڑنے والے ہوتے ہیں کبھی کبھی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھائی ایک اور بھابیاں کئی؟
اللہ نہ کرے۔۔۔۔
بھائی اور بھابیاں۔۔۔ کو جمع میں کیسے لکھنا تھا ؟
بھائیاں اور بھابیاں؟
بھائیوں اور بھابیاں؟
اچھا ایسے کہہ لیں 3 بھائی اور 3 بھابیاں۔۔۔ لیکن تھوڑا عجیب لگتا ہے۔۔ تو ہم جیسا بولتے ہیں ویسا لکھ دیا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چونکہ آپ محفل میں سلیبرٹی بن چکی ہیں اس لئے سوالات کا دائرہ کار کافی وسیع ہونے کا امکان ہے۔
اگر تو یہ ہمیں " چوکنا" کرنے کی کوشش ہے تو سمجھئیے کہ ناکام ہو گئی۔:D
ہم سادہ دل لوگ۔۔۔ سادہ دلی سے ہر بات کا جواب دئیے جاتے ہیں۔ جس کے بس میں ہو کیچ کرے جس کے بس میں نہ ہو۔۔۔ گزر جانے دے۔
ویسے بھی ہر بات سمجھنا ضروری تو نہیں ہوتا نا پنجابی بھائی۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گھر میں ہیں بس 6 ہی لوگ
چار دیواریں چھت اور میں

اس میں ہم نے اپنے 23 پرندوں کو شامل نہیں کیا۔ باقی دو تو اب پرائے ہو چکے ہیں اور ان کا ذکر ہی فضول ہے۔
اور یہ ہم اس "گھر" کا ذکر کر رہے ہیں جہاں اس وقت ہم موجود ہیں۔ البتہ دوسرے گھر میں ہمارے بھائی بھابیاں اور بھتیجیاں بھی ہوتی ہیں ساتھ ماشاء اللہ
سوال کا پہلا حصہ آپ کی بھوک کی نظر ہو گیا کیا؟
 

زیک

مسافر
کیا آپ یقین کریں گے کہ "اردو محفل" کی پہلی جھلک جب لیپ ٹاپ پر ظاہر ہوئی تو اس کے ساتھ ہی ہم رجسٹرڈ ہوئے بنا ایک پل سوچے۔۔ بنا ایک سے دوسرے زمرے میں گئے۔۔۔
محفل تک آپ کیسے پہنچیں؟ اس سے پہلے انٹرنیٹ پر اردو پڑھتی لکھتی رہی ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صد فی صد متفق ریکارڈ توڑنے میں شاید ہی کوئی برابری کر سکے ہماری بٹیا کی اللّہ اپنی امان میں رکھے ۔۔۔
سیما آپا آپ جیسا تو ساری دنیا میں کوئی نہیں۔

ریکارڈ توڑنے والی بات میں ہمارا سر پھوڑنے والا بھی ذکر شامل ہے کیا؟؟؟ :confused:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محفل تک آپ کیسے پہنچیں؟ اس سے پہلے انٹرنیٹ پر اردو پڑھتی لکھتی رہی ہیں؟
انٹر نیٹ پر تو نہیں پڑھتے رہے البتہ انٹرنیٹ سے کچھ کتابیں ڈاون لوڈ کر کے ٹیبلٹ پر پڑھتے رہے کیونکہ ہم نے بہت زیادہ گیم "جونز جرنی" کھیلنی شروع کر دی تھی۔ تو سوچا خود ہی اس بری اور وقت ضائع کرنے والی عادت سے چھٹکارا حاصل کی جائے۔
پھر ایک شعر کی تلاش میں "محفل" میں پہنچے۔ اور بس اس دن سے یہیں ہیں۔ یہ ہماری واحد تفریح ہے۔ باقی سب فرائض۔
 
Top