سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 16 (25 جولائی)

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک سفید فام شخص کا پاکستان میں رہنا اور کام کرنا آپ کو novel لگا۔ ورنہ انہی صاحب کا نام فرض کریں اگر سجاد اختر وغیرہ ہوتا تو آپ انہیں اور ان کے اعزازات کو گھاس بھی نہ ڈالتے۔
نہیں بھئی ۔ گھاس ڈالنا الگ بات ہے ۔ عجیب لگنا الگ بات ۔
 
زیک

مسافر
میرے خیال میں شخصیت کے پہلو ذرا پیچیدہ تھے ۔ میں نے اس کا قدرے نپا تلا اظہار کیا بھی تھا ۔ لیکن روسی نام اور پاکستان کا تعلق اور خدمات ایک کمبینیشن بناتا تھا جو علی کو پسند آیا ۔ انہوں نے فیاضی سے وضاحتوں کی کوشش کی لیکن شخصیت بہرحال پیچیدہ تھی ۔ پاکستان کا اتنا گہرا تعلق روسی یا مشرقی یورپی شخص کا مجھے بھی عجیب لگا ۔
پیچیدہ تو کوئی خاص نہ تھے۔ ایک جگہ پیدا ہوا دوسری جگہ پڑھا تیسری جگہ رہا اور بس عام سی زندگی گزار دی جیسے لاکھوں کروڑوں گزارتے ہیں۔ ایسی کوئی خاص بات نہ تھی جو اسے ان لاکھوں لوگوں سے ممتاز کرتی ہو سوائے پاکستان میں اس کی رنگت
 
علی وقار

محفلین
میرے خیال میں ایک حد تک تنقید گوارا ہے تاہم زیادہ تر نکات بلا جواز ہیں اور شکست کی خفت مٹانے کی کوشش معلوم ہوتے ہیں۔ چونکہ زیادہ تر اعتراضات بے وزن ہیں، اس لیے میں بشرط زندگی تفصیلی وضاحت دو بجے کے بعد جاری کروں گا۔ پریس کانفرنس کے لیے وقت مقرر کر دیا گیا ہے اور میڈیا نمائندگان کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
ستارہ پاکستان
تمغہ پاکستان
ستارہ خدمت
ستارہ قائداعطم
ستارہ امتیاز ملٹری
عبدالسلام ایوارڈ (ایروناٹیکلل انجینئرنگ)
آئی سی ٹی پی ایوارڈ (سپیس فزکس)

یہ ایوارڈز جو میں نے درج کیے ہیں، سب سے پہلے تو یہ بتلائیے کہ لاکھوں افراد نے کیا یہ ایوارڈز حاصل کیے؟ آپ پاکستان سے فقط دس کے نام ہی لے دیجیے۔ ان پر بنائی گئی ڈاکومنٹریز میں ائیر مارشل اصغر خان اور دیگر نمایاں شخصیت کے تبصرہ جات ہیں تو کیا وہ ہر ایک کے لیے یوں ہی کمنٹس فرمایا کرتے تھے۔ :) یہ بات فہم سے بالا تر ہے اور اعتراض برائے اعتراض ہے اور یقینی طور پر یہ موقر ایوارڈز پانے والی شخصیت کے ساتھ کُلی طور پر زیادتی اور یک رخا اور روکھا پھیکا رویہ ہے۔ ایک غیر ملکی کے لیے یہ ایوارڈز پانا اور بھی مشکل تھا خاص طور پر ایک ایسے ملک میں، جہاں کسی کا یہودی ہونا بھی جرم تصور کیا جاتا ہو۔

ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ موصوف نے پولینڈ میں کچھ نہ کیا حالانکہ اس کی تفصیل موجود ہے کہ وہ رائسزرڈ بیرٹل اور دیگر فیلڈ کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام بھی کرتے رہے اور یہی کام کرتے رہے حتی کہ پولیس ائیر فورس کو بھی جوائن کر لیا اور فائٹر پائلٹ بنے اور شہریت بھی تو وہیں کی تھی۔ اس کے بعد وہ رائل ائیرفورس برطانیہ کا حصہ رہے اور دوسری جنگ عظیم میں بھی شامل رہے۔اس کے بعد ایک ڈرامائی موڑ آیا اور وہ کمیونسٹ پولینڈ جانے کی بجائے پاکستان چلے آئے۔ وہ چاہتے تو اپنے کئی ہم عصر دوستوں کی طرح امریکا یا کسی یورپی ملک میں چلے جاتے مگر انہوں نے ایک ایسے ملک کی فضائیہ کو جائن کر لیا جس کا کوئی حال نہ تھا اور اس پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے سر توڑ کوششیں کیں جس کے اعتراف میں ان پر کام کیا گیا اور اب تو پولینڈ نے بھی اپنی زبان میں ان پر ڈاکومنٹری بنائی ہے۔ پاکستان ائیرفورس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے پاکستانیوں کو تربیت دینا شروع کی اور یوں ان کا ایک شاندار کیرئیر پاکستان فضائیہ کے ساتھ رہا اور ان کو متعدد ایوارڈز ملے جن میں سب سے نمایاں ایوارڈز شامل ہیں اور خال خال ہی یہ ایوارڈز کسی شخصیت کو دیے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ حیرت اس اعتراض پر ہوئی کہ ان کو عبدالسلام ایوارڈ کیوں دیا گیا؟ اس پر حیرت بھی بنتی ہے کہ اس کا جواب تو ہم نہیں دے پائیں گے۔ یہ تو موضوعی بحث ہے۔ معروضی معاملہ یہی ہے کہ ان کو ایوارڈ دیا گیا۔ کیوں دیا گیا، کا جواب ہم سے لینا زیادتی ہے۔

پاکستان کے سپیس پروگرام میں ان کا شمار بانیان میں ہوتا ہے تو اس زمانے میں جس طرح خلائی تحقیقات پر توجہ دی گئی، وہ بعد میں ضیاء دور کے بعد تو بالکل بھی نہ دی گئی اور اب تک نہ دی جا رہی ہے تو اس میں جناب کا کیا قصور کہ وہ تو اس پروگرام کے ساتھ دل و جان سے وابستہ تھے اور اس زمانے میں ہم سے چار قدم آگے تھے۔ آج بھی سپیس پروگرام وہیں کا وہیں کھڑا ہے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

مزید یہ کہ اس شخصیت سے متعلق سوال پوچھنے سے قبل عاطف بھائی کے علاوہ گل یاسمین اور عبدالروؤف صاحب سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔

اس لیے میری گزارش ہے کہ کوئی رُولز وضع کر دیے جائیں کہ ایسی 'معیاری' شخصیات کون سی ہیں جن سے متعلق کسوٹی میں پوچھا جائے۔

ہمیں یوں بھی گوگل کی سہولت حاصل ہے جو اصل کسوٹی بازوں کو میسر نہ تھی سو ہم نسبتاََ غیر معروف، مگر اہم شخصیات کو پوچھ سکتے ہیں تاہم یہ معاملہ اب ایک نمایاں ایشو بنتا جا رہا ہے۔ کسی کے لیے جنرل سلا غیر معروف ہے تو کسی کے لیے کوئی اور۔ اس مسئلے کا کوئی ٹھوس حل برآمد ہونا چاہیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آرڈر آرڈر۔۔۔
اگلی کسوٹی "رولز" پر بحث مباحثہ اور انھیں "وضع" کر دینے تک ملتوی کی جاتی ہے۔
تمام ممبران ِ کسوٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ بنا کسی کس اقتباس لئے اس معاملہ میں " اپنی رائے" پیش کریں۔ کیونکہ یہ معاملہ آئے دن پیش آئے گا۔ تو ہر روز کی بحث سے بہتر کہ کچھ "حد بندی" کر دی جائے۔

شکریہ
 
متفق :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وقار بھائی ۔۔۔ہمارے ساتھ ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ جتنی لمبی بحث ہوتی جاتی ہے، ہمیں زیادہ بھوک لگتی ہے۔ کل رات کو بھی دس بجے کے قریب دو پراٹھے آلو والے کھا لئے :( جبکہ سونے سے چار گھنٹے پہلے تک ہی کچھ کھانا چاہئیے، سو ہمیں مزید چار گھنٹے جاگنا پڑا۔ لیکن الحمد للہ وہ جاگنا بیکار نہیں گیا۔ ہم نے کوئی کام کا "کام" کیا۔۔ابھی دکھاتے ہیں "ہم کسی سے کم نہیں" میں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کسی ٹھوس حل اور ۔ایگریڈ اپون ۔ فارمولے پر عمل درامد ممکن نظر نہیں آتا یہاں ۔ البتہ اپنی رائے پیش سب کریں ۔ میری رائے میں کسی دوسرے ملک میں جا کر اس ملک کے اعزازات حاصل کرنا ایک اہم اور نمایاں بات ہے ۔ خصوصا محفلین کے ممالک ۔ :)
 
ضرور۔

چلیے اس ایشو کو اب بہتری کی طرف لے جاتے ہیں یعنی کہ ایسا کوئی معیار طے کیا جائے یا ایک دو ماہر افراد (جو کسوٹی ٹورنامنٹ میں شامل نہ ہوں) منظوری دیں تب ہی سوال پوچھا جا سکے اور کسوٹی کا مقابلہ ہفتہ میں ایک یا دو بار منعقد ہو تاکہ زیادہ ایشوز بھی پیدا نہ ہوں۔ یوں بھی کسوٹی کھیلنے والے بہت کم محفلین ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیے اس ایشو کو اب بہتری کی طرف لے جاتے ہیں یعنی کہ ایسا کوئی معیار طے کیا جائے یا ایک دو افراد منظوری دیں تب ہی سوال پوچھا جا سکے اور کسوٹی کا مقابلہ ہفتہ میں ایک یا دو بار منعقد ہو تاکہ زیادہ ایشوز بھی پیدا نہ ہوں۔ یوں بھی کسوٹی کھیلنے والے بہت کم محفلین ہیں۔

منظوری تو پہلے بھی ایک سے زائد لوگوں ہی کی تھی۔
اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی نظر میں رکھنی چاہئیے کہ بنا مانگے کوئی بھی وضاحت نہ دی جائے۔ یہ بات کل کی وجہ سے نہیں کہہ رہے مگر اب اس کی پابندی بھی کر لی جائے تو اچھا ہے۔
دو بار بہتر رہے گا۔۔۔ جیسے اب دو لوگ مقابل آ رہے ہیں۔ اور پھر شخصیت پوچھنے اور بوجھنے والے آپس میں جگہ بدلتے ہیں۔
جو لوگ مستقل نہیں آ رہے، ان سے بھی پوچھ لیا جائے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آرڈر آرڈر۔۔۔
اگلی کسوٹی "رولز" پر بحث مباحثہ اور انھیں "وضع" کر دینے تک ملتوی کی جاتی ہے۔
تمام ممبران ِ کسوٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ بنا کسی کس اقتباس لئے اس معاملہ میں " اپنی رائے" پیش کریں۔ کیونکہ یہ معاملہ آئے دن پیش آئے گا۔ تو ہر روز کی بحث سے بہتر کہ کچھ "حد بندی" کر دی جائے۔

شکریہ
بحثا بحثی چلتے رہنے دیں، کوئی حتمی اصول وضع کرنا ممکن نہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ستارہ پاکستان
تمغہ پاکستان
ستارہ خدمت
ستارہ قائداعطم
ستارہ امتیاز ملٹری
عبدالسلام ایوارڈ (ایروناٹیکلل انجینئرنگ)
آئی سی ٹی پی ایوارڈ (سپیس فزکس)

یہ ایوارڈز جو میں نے درج کیے ہیں، سب سے پہلے تو یہ بتلائیے کہ لاکھوں افراد نے کیا یہ ایوارڈز حاصل کیے؟
یہ کون سی بڑی بات ہے یہ ایوارڈز تو آپ کے بھائی نے بھی حاصل کیے ہوئے ہیں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بحثا بحثی چلتے رہنے دیں، کوئی حتمی اصول وضع کرنا ممکن نہیں
حتمی اصول تو حکومتیں وضع نہیں کر پاتیں، گیم میں کہاں کیا جا سکتا ہے۔

لیکن کسی ایک قریبی اصول پر تو سمجھوتہ ہو جانا چاہئیے۔ یوں تو بحثا بحثی کا بھی اپنا لطف ہے بشرطیکہ کوئی دل پہ نہ لے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حتمی اصول تو حکومتیں وضع نہیں کر پاتیں، گیم میں کہاں کیا جا سکتا ہے۔

لیکن کسی ایک قریبی اصول پر تو سمجھوتہ ہو جانا چاہئیے۔ یوں تو بحثا بحثی کا بھی اپنا لطف ہے بشرطیکہ کوئی دل پہ نہ لے۔
سالگرہ کی گیمز چلنے دیں اصولوں کے متعلق بعد میں دیکھا جائے گا
 
علی وقار

محفلین
زیک ایسے زیرک اور دانا کے عالمانہ تبصروں کے بعد میرا غریبانہ قسم کا مراسلہ اپنی موت آپ مر جائے گا اور کسوٹی کی لڑی یوں ہی ہچکولے کھاتے پھرے گی اس لیے بہتر ہے کہ یہاں رُک کر کوئی اُصول وضع کر لیے جائیں۔ ہر کوئی اپنی رائے پیش کرے۔ ویسے بہتر حل یہی ہے کہ نام کی اپروول کسی نہایت زیرک اور نہایت دانا شخصیت سے لے لی جائے اور ان کے پاس ہم کسوٹی کے پلیئرز کے لیے وقت بھی ہو اور وہ خود بھی ایسے ہوں کہ ہم ان کے نام پر متفق ہو جائیں۔ عام بحث مباحثہ اور دل لگی تو عام سی باتیں ہیں تاہم عالمانہ لٹھ لے کر لاغر کسوٹی باز کی بے طرح دھلائی کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ رات کو تو میں سونے چلا جاتا ہوں، اب دن کو کہاں جا کر گر پڑوں؟ :)
 
Top