سولھویں سالگرہ زیک بھائی سے علمی اور سیاحتی مکالمہ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیک بھائی
مہمان نوازی کے کن اصولوں کو آپ مدِ نظر رکھتے ہیں اور کن اصولوں کو نظر انداز کرنے میں کوئی برائی نہیں سمجھتے۔
ان میں مدعو مہمانوں کے بارے بھی بتائیے گا اور اچانک آ جانے والے مہمانوں کے بارے بھی۔ :D
 
سید عاطف علی

امریکہ میں اچانک مہمان نہیں آتے مصیبت آتی ہے ۔
یہ ہمارے ہی ہاں کا اعزاز ہے ۔ :LOL:
دخل در معمولات کے لیے معذرت زیک بھائی سے بھی اور آپ سے بھی ۔ :sneaky:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
امریکہ میں اچانک مہمان نہیں آتے مصیبت آتی ہے ۔
یہ ہمارے ہی ہاں کا اعزاز ہے ۔ :LOL:
دخل در معمولات کے لیے معذرت زیک بھائی سے بھی اور آپ سے بھی ۔ :sneaky:
دیکھتے ہیں زیک بھائی کیا کہتے ہیں۔

نہیں بھائی معذرت کیوں۔۔۔ سب کے نظریات معلوم ہونا زیادہ فائدہ مند ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی
مہمان نوازی کے کن اصولوں کو آپ مدِ نظر رکھتے ہیں اور کن اصولوں کو نظر انداز کرنے میں کوئی برائی نہیں سمجھتے۔
ان میں مدعو مہمانوں کے بارے بھی بتائیے گا اور اچانک آ جانے والے مہمانوں کے بارے بھی۔ :D
اچانک آنے والے مہمان نہیں ہوتے۔ پاکستانیوں کے علاوہ یہ کام یہاں کوئی نہیں کرتا اور ہمارا کوئی مقامی پاکستانی واقف کار نہیں۔ جب گراڈ سکول میں تھا تو کبھی کبھی کوئی پاکستانی دوست ڈورم روم کے دروازے پر دستک دے دیتا تھا حالانکہ اسے بلڈنگ میں داخل ہونے کے لئے مجھے فون کرنا چاہیئے تھا۔ اگر مصروف ہوتا تو دروازہ نہ کھولتا تھا۔

مہمان کچھ دیر کے لئے آئیں اور خوب انجوائے کریں یہ بحیثیت میزبان ہماری ڈیوٹی ہے۔ کبھی یہ معمولی وقت کے لئے آنا بھی ہو سکتا ہے اور کبھی گھنٹوں گپ شپ بھی۔ اکثر جب پارٹی پر مدعو کرتے ہیں تو بیس سے پچاس تک لوگ۔ کچھ گھنٹے دو کے کئے آتے ہیں اور کچھ سے رات دیر تک گپ شپ چلتی ہے۔ میزبان کے طور پر کوشش ہوتی ہے کہ تمام مہمانوں سے کچھ گفتگو رہے۔

کھانے پینے کا انتظام وقت اور دورانیہ کی نسبت سے ہوتا ہے۔ تھوڑی دیر کے لئے آئے مہمان اکثر کچھ کھانا پسند نہیں کرتے۔ مشروبات کافی ہوتے ہیں۔ مہمانوں کو بار بار کہہ کر کھلانے پلانے کا مذاق نہیں۔ پارٹی پر اچھا کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں اور یہاں اکثر مہمان بھی کچھ نہ کچھ لے کر آتے ہیں۔

مزید کچھ؟
 
زیک

مسافر
امریکہ میں اچانک مہمان نہیں آتے مصیبت آتی ہے ۔
یہ ہمارے ہی ہاں کا اعزاز ہے ۔ :LOL:
دخل در معمولات کے لیے معذرت زیک بھائی سے بھی اور آپ سے بھی ۔ :sneaky:
فون کر کے ایسا تو ہوا ہے کہ کسی نے کہا ہو کہ آدھ ایک گھنٹے میں آ رہا ہوں لیکن یہ تقریباً ناممکن ہے کہ گھنٹی بجے اور باہر آپ کا مہمان کھڑا ہو
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مہمانوں کو بار بار کہہ کر کھلانے پلانے کا مذاق نہیں
"مذاق" لفظ نے بہت لطف دیا مہمان نوازی بھی کہہ دیتے تو "بار بار " نے اپنا کام خوب کر دیا تھا۔ اچھی بات ہے ویسے۔ اپنی ضرورت یا بھوک کے مطابق مہمان جو کھائے، وہی ٹھیک۔
یہاں اکثر مہمان بھی کچھ نہ کچھ لے کر آتے ہیں
کچھ نہ کچھ سے مطلب۔۔۔ کھانا پینا ؟
جی جی ۔۔۔ لیکن اگلی پیشی میں۔
 
زیک

مسافر
رہنے کے لئے آنے والے مہمانوں کی بات کریں تو دوست رشتہ دار کبھی ہمارے گھر آ کر نہیں رہے۔ اکثر ہوٹل میں رہنا پسند کرتے ہیں کہ ان کو بھی اس میں آسانی رہتی ہے۔ والدین اور بہن بھائی آ کر رہتے ہیں۔ ایک دو ہفتے سے زیادہ وہ بھی کبھی نہیں رہے کہ اتنی ہی چھٹی ہوتی ہے یا اتنا ہی سفر ان کے لئے کافی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جتنی دیر کسوٹی ٹیم سوچ سو رہی ہے آپ اگلا سوال کر لیں تاکہ میرا اورنج جوس آسانی سے ہضم ہو
بہتر

سوال یہ ہے کہ
ساتویں حس بھی کام کرتی ہے یا 6 سے ہی بخوبی گزارا ہو رہا ہے؟
کہیں آٹھویں بھی تو موجود نہیں ہے یا آپ کو محسوس ہوتی ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے ایک دو تکے لگائیں
:ROFLMAO:

آنکھ میں کچھ نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ نہ کرے اس میں یہ تکا بھی گایا جا سکتا ہے کہ جیسے ایڈوینچرز آپ کرتے رہتے ہیں تو ۔۔۔ کوئی چوٹ وغیرہ۔

بس تکا ہی ہے دل پہ نہیں لیجئیے گا بھائی۔ ورنہ ہم اگلا تکا نہیں لگانے والے
 
Top