سولھویں سالگرہ سید عاطف علی بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

السلام علیکم
ہم سولھویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر محفل کی علمی اور ادبی شخصیات سے مکالمے کے سلسلے کی آٹھویں لڑی کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔اس لڑی میں ہم سید عاطف علی بھائی کو مدعو کرتے ہیں کہ تشریف لائیں اور اپنے علمی اور باذوق ادبی گفتگو سے محفلین کو فیضاب کریں ۔
مکالمے کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے آپ عاطف بھائی سے سوالات کر سکتے ہیں ۔
شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم
ہم سولھویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر محفل کی علمی اور ادبی شخصیات سے مکالمے کے سلسلے کی آٹھویں لڑی کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔اس لڑی میں ہم سید عاطف علی بھائی کو مدعو کرتے ہیں کہ تشریف لائیں اور اپنے علمی اور باذوق ادبی گفتگو سے محفلین کو فیضاب کریں ۔
مکالمے کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے آپ عمران بھائی سے سوالات کر سکتے ہیں ۔
شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
شکریہ نقیبی بھائی ۔ آپ نے تو مجھے علم و ادب کی فہرست میں شامل کر دیا ۔حالاں کہ میں اہل نہیں پاتا خود کو ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عاطف بھائی ہم نے آپ کی شاعری کی کچھ جھلکیاں دیکھیں کچھ ڈرائنگ کے کارنامے دیکھے اور کیا کچھ آپ نے زنبیل میں چھپا رکھا ہے
یعنی کہ کچھ اپنے مشاغل کے متعلق بتائیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
ہم سولھویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر محفل کی علمی اور ادبی شخصیات سے مکالمے کے سلسلے کی آٹھویں لڑی کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔اس لڑی میں ہم سید عاطف علی بھائی کو مدعو کرتے ہیں کہ تشریف لائیں اور اپنے علمی اور باذوق ادبی گفتگو سے محفلین کو فیضاب کریں ۔
مکالمے کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے آپ عمران بھائی سے سوالات کر سکتے ہیں ۔
یعنی کہ عاطف بھائی کی لڑی میں آ کر بھی ہم آپ کے عمران بھائی سے سوال کریں تا کہ ہمیں عاطف بھائی سے بھی سننا پڑے " گُل بٹیا جاؤ دوسری لڑی میں۔۔۔ اب ادھر نہیں آنا "
معذرت سید عاطف علی بھائی ۔۔ اگر وقت پہ احتجاج نہ کیا جائے تو بعد میں کسی کام کا نہیں ہوتا۔ یہاں تو جنگ پلاسی شروع کرانے پہ تلے عدنان بھائی۔

جاتے جاتے سوال تو کرتے جائیں
"مخالفین کو حامیوں میں کیسے بدلا جائے؟ "ممکن ہے یا نہیں؟
ہرگز ہرگز سیاست کے حوالے سے نہیں ہے۔ مثال آپ کوئی بھی اپنی مرضی سے لے لیجئیے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی ہم نے آپ کی شاعری کی کچھ جھلکیاں دیکھیں کچھ ڈرائنگ کے کارنامے دیکھے اور کیا کچھ آپ نے زنبیل میں چھپا رکھا ہے
یعنی کہ کچھ اپنے مشاغل کے متعلق بتائیں
میرے دامن میں کچھ بھی نہیں بھائی ۔ کچھ آڑی ترچھی لکیریں،کہیں کچھ بکھرے ہوئے رنگ اور کبھی ٹوٹے پھوٹے لفظ ہیں ، سو جو ہے سامنے ہی ہے ۔ زنبیل چھپا کر یوں رکھتا ہوں کہ میں میری تہی دامنی کا خزانہ ہے جو مجھے سب سے عزیز ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
پسند تو خیر کیا۔ ایک زبان پہ آیا تو سنا دیتا ہوں ۔ کہ جواب دینے کی ہامی بھر چکا ہوں ۔

پہلے قید قفس میں تھی بلبل
اب وہ پابند آب و دانہ ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا عاطف بھائی کو چھیڑنے کی بات کر رہے ہیں؟ ڈانٹ پڑ جانی ہے۔
ساز کو چھیڑنے سے سُر بکھرنا تو سنا تھا مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D
نوا ہائے جگر سوز کی بات ہو رہی ہے بھئی جیسا کہ علامہ فرماتے ہیں

ہیں ساز پہ موقوف نوا ہائے جگر سوز
ڈھیلے ہوں اگر تار تو بے کار ہے مضراب
 
Top