ہم کسی سے کم نہیں۔۔۔7 (4 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم

کیسا لگا ہمارا بنایا کشن؟
یقیناً اچھا ہی لگا ہو گا۔۔ اتنی محنت سے جو بنایا ہے۔
cu1.png

cu2.png

c3.png
 
صابرہ امین

لائبریرین
وعلیکم السلام، نہت عمدہ ہے ماشااللہ ۔
ہم نے بھی اسکول اور کالج کے ابتدائی زمانے میں سارے خاندان کی خواتین کے دوپٹے بنائے ۔ باریک کروشیہ کا کام ہماری امی نے سکھایا تھا جو اس وقت بہت مقبول تھا ۔ مزے کا کام ہے ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اب پھر سے ہے لیکن شاید دوپٹوں پر نہیں چل رہا۔ البتہ شرٹس کے بازو، بچوں کے فراک ، کشن وغیرہ ہی دیکھنے میں آئے ہیں۔
بچوں کو بھی سکھایا جا رہا ہے سکولز میں۔
ٹھیک کہا ۔ ہر دور میں ہی کسی نہ کسی شکل میں زندہ رہتا ہے ۔ اب تو فرصت کا مسئلہ ہے ۔ ریڈی میڈ کپڑوں نے سب کام آسان کر دیا ۔ درزی کی شکل دیکھے زمانہ ہو گیا ہے ۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک کہا ۔ ہر دور میں ہی کسی نہ کسی شکل میں زندہ رہتا ہے ۔ اب تو فرصت کا مسئلہ ہے ۔ ریڈی میڈ کپڑوں نے سب کام آسان کر دیا ۔ درزی کی شکل دیکھے زمانہ ہو گیا ہے ۔ :)
اور ہم حد سے زیادہ خلاف ہیں ریڈی میڈ کپڑوں کے۔۔۔ خود ہی سلائی کرتے ہیں اپنی پسند اور ڈیزائنگ سے۔
فرصت نکالی جاتی ہے ۔۔۔ ایسا ہمارا ماننا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت زبردست ہے ماشاء اللہ، لوگوں کو نانی یاد آتی ہے لیکن مجھے اپنی دادی یاد آ گئیں.
عظیم بھائی آپ مجھے میری بہن سے پٹوائیں گے
یہ دادی نانی والا سیاپا سارا میری وجہ سے پڑ گیا، اب کوئی بھی ایسی بات کرے تو یاسمین بہن مجھ پر اپنے ناخن اور دانت تیز کرنے کی دھمکی دیتی ہیں :cry:
 
ہمارے مستقبل پہ آنچ آئے گی تو بدلہ آپ ہی سے لیں گے نا۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اور ہم حد سے زیادہ خلاف ہیں ریڈی میڈ کپڑوں کے۔۔۔ خود ہی سلائی کرتے ہیں اپنی پسند اور ڈیزائنگ سے۔
فرصت نکالی جاتی ہے ۔۔۔ ایسا ہمارا ماننا ہے۔
ارے کیوں خلاف ہیں بھئی ۔ ہم نے کلودنگ ٹیکسٹائل اور مرچنڈائزنگ میں ماسٹرز کیا تھا تو اس وقت ہمارا ارادہ بھی فیشن ڈیزائنر بننے کا تھا تاکہ ورکنگ ویمن کی زندگی آسان ہو ۔ ہم نے اپنے جہیز کے کپڑے خود ڈیزائن کئے اور سیے بھی۔ حتی کہ ہمارے شوق کو دیکھتے ہوئے ہماری ساس نے ہمیں شادی اور ولیمے کے کپڑے خود ڈیزائن کرنے کی بخوشی اجازت دی بلکہ اصرار کیا۔ مگر اب یہاں کھاڈی، جے ڈاٹ اور دوسرے کئی برانڈز کی وجہ سے مناسب پیسوں میں بہت عمدہ کپڑے مل جاتے ہیں ۔باہر کام کرنے والی خواتین کو اور کیا چاہئے ؟
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے کیوں خلاف ہیں بھئی ۔ ہم نے کلوتھنگ ٹیکسٹائل اور مرچنڈائزنگ میں ماسٹرز کیا تھا تو اس وقت ہمارا ارادہ بھی فیشن ڈیزائنر بننے کا تھا تاکہ ورکنگ ویمن کی زندگی آسان ہو ۔ ہم نے اپنے جہیز کے کپڑے خود ڈیزائن کئے اور سیے بھی۔ حتی کہ ہمارے شوق کو دیکھتے ہوئے ہماری ساس نے ہمیں شادی اور ولیمے کے کپڑے خود ڈیزائن کرنے کی بخوشی اجازت دی بلکہ اصرار کیا۔ مگر اب یہاں کھاڈی، جے ڈاٹ اور دوسرے کئی برانڈز کی وجہ سے مناسب پیسوں میں بہت عمدہ کپڑے مل جاتے ہیں ۔ ورکنگ ویمن کو اور کیا چاہئے ؟
صحیح کہا۔۔۔ اس لحاظ سے تو ٹھیک ہے۔
لیکن اکثر کوالٹی کچھ اچھی نہیں ہوتی۔ شاید اس وجہ سے ہمیں نہیں بھاتے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
صحیح کہا۔۔۔ اس لحاظ سے تو ٹھیک ہے۔
لیکن اکثر کوالٹی کچھ اچھی نہیں ہوتی۔ شاید اس وجہ سے ہمیں نہیں بھاتے۔
ہاں کوالٹی اچھی نہ ہو تو الگ بات ہے ۔ مگر کچھ برانڈز اچھے ہیں کہ دل بھر جائے مگر ان کو کچھ نہ ہو ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان برانڈز کی سیل بھی بہت اچھی ہوتی ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں کوالٹی اچھی نہ ہو تو الگ بات ہے ۔ مگر کچھ برانڈز اچھے ہیں کہ دل بھر جائے مگر ان کو کچھ نہ ہو ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان برانڈز کی سیل بھی بہت اچھی ہوتی ہے ۔
بتائیے گا کون کون سے برانڈز ہیں ایسے۔اور آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔ اپنے آزمائے ہوئے بتائیے گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بتائیے گا کون کون سے برانڈز ہیں ایسے۔اور آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔ اپنے آزمائے ہوئے بتائیے گا۔
یہ لیجئے ۔ ہمیں سب سے زیادہ جنریشن کے کپڑے پسند ہیں۔ اسٹائلش ہوتے ہیں ۔ جاب پرجانے کے لئے جے ڈاٹ اور کھاڈی کے کپڑے کافی آرام دہ اور اچھے ہیں ۔ باقی آئیڈیاز، نشاط، لائم لائٹ وغیرہ میں دیکھ بھال کر لینا ہوتے ہیں کہ آپ کے مطابق ہیں یا نہیں ۔ یہاں تو باآسانی آن لائن مل جاتے ہیں ۔ باہر ہم نے کھاڈی کا اسٹور دیکھا تھا ۔ جے ڈاٹ بھی ہے ۔ شپمنٹ چارجز کے ساتھ آپ کو مل ہی جائیں گے ۔ امیزان بھی آ گیا ہے پاکستان میں شائد وہاں ہوں یہ برانڈز ۔
 
بہت شکریہ۔
اب یہ کراچی والوں کی ذمہ داری ہے کہ کیسے پہنچائیں گے ہم تک۔ :D
 
زیک

مسافر
اور ہم حد سے زیادہ خلاف ہیں ریڈی میڈ کپڑوں کے۔۔۔ خود ہی سلائی کرتے ہیں اپنی پسند اور ڈیزائنگ سے۔
فرصت نکالی جاتی ہے ۔۔۔ ایسا ہمارا ماننا ہے۔
آپ کپاس کی کاشت بھی کرتی ہیں؟ بھیڑوں کی اون بھی اکٹھی کرتی ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کپاس کی کاشت بھی کرتی ہیں؟ بھیڑوں کی اون بھی اکٹھی کرتی ہیں؟
ایسا کس بات سے سمجھا آپ نے؟

اون ویسے ہی مل جاتی ہر طرح کی۔۔۔ اب کون چرخہ رکھے سوت کاتنے کو۔
نہیں ۔یہاں بارشیں بہت ہوتیں تو کپاس کاشت نہیں کر سکتے۔ گیلی ہو کر بیکار ہو جائے گی۔
 
زیک

مسافر
ایسا کس بات سے سمجھا آپ نے؟

اون ویسے ہی مل جاتی ہر طرح کی۔۔۔ اب کون چرخہ رکھے سوت کاتنے کو۔
نہیں ۔یہاں بارشیں بہت ہوتیں تو کپاس کاشت نہیں کر سکتے۔ گیلی ہو کر بیکار ہو جائے گی۔
Scratch سے بنائیں تو بات ہے ورنہ مشینوں پر بنے ریڈی میڈ کپڑے پر سلائی مارنا تو بڑی بات نہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Scratch سے بنائیں تو بات ہے ورنہ مشینوں پر بنے ریڈی میڈ کپڑے پر سلائی مارنا تو بڑی بات نہیں
سلائی مارنا کیا قدرو قیمت رکھتا ہے۔۔۔ انھیں معلوم ہو گا جو ٹھیک سے قینچی بھی نہیں پکڑ سکتے۔
اللہ پاک کا کرم ہے کہ محتاجی نہیں ہے۔ جتنا ہنر پاس ہے، گزارہ اچھے سے ہو جاتا ہے۔
 
Top