آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

علی وقار

محفلین
یہ عام پنجابی لفظ ہے اور "بیل" کو کہتے ہیں۔ سیالکوٹ کے ساتھ تخصیص کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ :)
تخصیص سیالکوٹ کے ساتھ نہیں ہے جناب اعلیٰ، بس ان کی سستی کی وجہ سے ایسا کہا جاتا ہو گا اور اسے ٹگا یا ڈھگا کہا جا سکتا ہے۔ ہاں، مگر کراچی والے ڈگا کہہ سکتے ہیں۔ :) ہم پنجاب والے لسی پی کر جس طرح لمبی تان کر سو جاتے ہیں، اس کے باعث اور بالخصوص انضمام الحق کی 'آمد' کے بعد ہم پر کچھ زیادہ ہی مہربانیاں ہوتی آئی ہیں۔
 
آج کل ترکش سیریز کا شوق چل رہا ہے۔
3 سیریز ایک ساتھ چل رہی تھیں۔
پھر ان میں سے پایہ تخت پانچویں سیزن اور عظیم سلجوقی سلطنت کے پہلے سیزن کا اختتام ہو گیا ہے۔ کورولش عثمان ابھی چل رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور سیریز تشکیلات دیکھنی شروع کی ہے۔
پچھلے دنوں ہی قطری سیریز الامام بھی دیکھی، جو امام احمد بن حنبلؒ کی زندگی پر ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
مشکل سوال ہے، ویسے تو شاید سنجیدہ نوعیت کی کتب مل جائیں، مثال کے طور پر شیخ محمد اکرام کی "کوثر سیریز" کی تین کتابیں برصغیر کی اسی قسم کی تاریخ پر ہیں لیکن ناول کا سا لطف کہاں سے لائیں۔ :)
اصل میں ناول کا سا لطف ہو تو انسان طویل سے طویل کتاب کو بھی آسانی سے پڑھ لیتا ہے۔
جیسے مولانا شبلی کی کتاب ‘الفاروق‘ اسے بھی تقریباً کسی ناول کے سے ہی انداز میں لکھا گیا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
مجھے آپ سے ایک بات اور پوچھنی تھی جس کے لیے پچھلے ایک ہفتے سے سوچ رہا ہوں کہ میسج کرکے پوچھ لوں پر اپنی سستی کاہلی کی وجہ سے سوچ کو عملی جامہ نہیں پہنا پایا۔
بات یہ کہ مجھے کوئی کتاب بتائیں جس میں تفصیل سے مغل بادشاہ اکبر اور اس کے ایجاد کردہ نئے دین کا ذکر تو ہو لیکن ساتھ میں مجد الف ثانی نے کس طرح اس کا قلع قمع کیا وہ بھی ہو۔
ساتھ میں کچھ فکشن بھی ہو تاکہ پڑھتے ہوئے کسی ناول کا سا لطف بھی ملتا رہے۔
یہاں کچھ مواد مل جائے گا۔ اسلم راہی کے لکھنے کا انداز کافی حد تک افسانوی ہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے اپنی بیوی کی پُرزور فرمائش پر "عشق جلیبی" ڈرامہ دیکھا ہے۔ 33 اقساط تھیں، رمضان میں روزانہ نشر ہوا تھا لیکن میں نے یوٹیوب پر دیکھا۔ دیکھنے کی وجہ "سسرالی تعصب" ہے، اس ڈرامے میں مزاحیہ سیالکوٹی کریکٹرز بنائے گئے ہیں اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ سیالکوٹ یا سیالکوٹ والوں کی مٹی پلید ہو رہی ہو اور ہماری بیگم خوش نہ ہو سو اس "خوشی" میں ہم بھی خوشی خوشی شریک ہو گئے۔ :)
ہم نے یہ رمضان میں ہی دیکھ لیا تھا۔ واقعی سیالکوٹی کردار نے تو کمال کر دیا تھا :)
 
جاسم محمد

محفلین
آجکل مارول کی لوکی سیریز دیکھ رہا ہوں
MV5BNTkwOTE1ZDYtODQ3Yy00YTYwLTg0YWQtYmVkNmFjNGZlYmRiXkEyXkFqcGdeQXVyNTc4MjczMTM@._V1_.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
میں نے اپنی بیوی کی پُرزور فرمائش پر "عشق جلیبی" ڈرامہ دیکھا ہے۔ 33 اقساط تھیں، رمضان میں روزانہ نشر ہوا تھا لیکن میں نے یوٹیوب پر دیکھا۔ دیکھنے کی وجہ "سسرالی تعصب" ہے، اس ڈرامے میں مزاحیہ سیالکوٹی کریکٹرز بنائے گئے ہیں اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ سیالکوٹ یا سیالکوٹ والوں کی مٹی پلید ہو رہی ہو اور ہماری بیگم خوش نہ ہو سو اس "خوشی" میں ہم بھی خوشی خوشی شریک ہو گئے۔ :)
پھر دیکھیں منڈا سیالکوٹییا ہی پسند کیا:):):):):)
ہم تو ہمیشہ سے عالمی شہرت یافتہ اور عظیم پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس کے فین تھے اور وہ بھی منڈیا سیالکوٹیا ہیں ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
منظور قریشی صاحب کا ایک پُرانا ڈراما

(جس میں انہوں نے روحی بانو مرحومہ کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کیا تھا)

اس ڈرامہ میں سر سید احمد خان کے پوتے اور راس مسعود کے صاحب زادے ظفر مسعود بھی جلوہ گر ہوئے جو بعدازاں عین عالم شباب میں قاہرہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ کہانی بھی حسینہ معین مرحومہ کی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ بعد میں جو ڈراما دھوپ کنارے بنایا گیا تھا، اس میں ڈاکٹر کا کردار راحت کاظمی نے ادا کیا تھا اور ساجد حسن صاحب سے قبل یہ ٹرینڈ ظفر مسعود نے سیٹ کیا تھا کہ ایک مزاحیہ کردار ڈاکٹر کے ہمراہ موجود رہتا ہے گو کہ وہ کہانی مختلف تھی۔
5f7a09e3da170.jpg
منظور قریشی صاحب بہت اچھے فنکار اور ایک اچھے انسان ہیں !!!!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
پھر دیکھیں منڈا سیالکوٹییا ہی پسند کیا:):):):):)
ہم تو ہمیشہ سے عالمی شہرت یافتہ اور عظیم پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس کے فین تھے اور وہ بھی منڈیا سیالکوٹیا ہیں ۔۔۔
سیالکوٹی مُنڈے پر موصوفہ کو کوئی اعتراض نہیں، سیالکوٹ پر بھی بحیثیت شہر نہیں تھا، ہاں اس کے سسرال بننے کے بعد تو گویا سیالکوٹ جہنم ہی کا کوئی گوشہ ہے، اور شاید زوجین میں سب کا اپنا اپنا "گوشہ" ہوتا ہے۔ :)
 
:ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
میں نے اپنی بیوی کی پُرزور فرمائش پر "عشق جلیبی" ڈرامہ دیکھا ہے۔ 33 اقساط تھیں، رمضان میں روزانہ نشر ہوا تھا لیکن میں نے یوٹیوب پر دیکھا۔ دیکھنے کی وجہ "سسرالی تعصب" ہے، اس ڈرامے میں مزاحیہ سیالکوٹی کریکٹرز بنائے گئے ہیں اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ سیالکوٹ یا سیالکوٹ والوں کی مٹی پلید ہو رہی ہو اور ہماری بیگم خوش نہ ہو سو اس "خوشی" میں ہم بھی خوشی خوشی شریک ہو گئے۔ :)
لگتا ہے اپنے سیالکوٹی رشتہ داروں کے ساتھ واچ پارٹی شروع کرنی پڑے گی
 
سیما علی

لائبریرین
سیالکوٹی مُنڈے پر موصوفہ کو کوئی اعتراض نہیں، سیالکوٹ پر بھی بحیثیت شہر نہیں تھا، ہاں اس کے سسرال بننے کے بعد تو گویا سیالکوٹ جہنم ہی کا کوئی گوشہ ہے، اور شاید زوجین میں سب کا اپنا اپنا "گوشہ" ہوتا ہے۔ :)
پتہ نہیں کچھ زوجین کا مسلہُ ہو ہمارے تلخ ترین تجربہ کے باوجود ہمیں بہاولپور بے حد پسند ہے :):):):):) اور وہاں کے لوگ بھی کسی ایک کی وجہ نہ تو شہر خراب ہوتا ہے نہ سارے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پتہ نہیں کچھ زوجین کا مسلہُ ہو ہمارے تلخ ترین تجربہ کے باوجود ہمیں بہاولپور بے حد پسند ہے :):):):):) اور وہاں کے لوگ بھی کسی ایک کی وجہ نہ تو شہر خراب ہوتا ہے نہ سارے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔
چلیں آپ نے بھی بتا دیا کہ آپ کا تجربہ بھی "تلخ ترین" ہی رہا، میں بھی صبح سے اسی کی بات کر رہا ہوں۔ :)
 
Top