آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

انتہا

محفلین
کچھ بھی کر لیں۔
انڈا پراٹھا کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں دور تک۔
تو پھر مانا کہ یہ پراٹھوں کی آخری صدی نہیں!
پراٹھا تو common ہی رہنا ہے۔ چاہے چائے پراٹھا ہو، انڈا پراٹھا ہو، آم پراٹھا ہو، دال پراٹھا ہو،
بس پراٹھا ضرور ہو
 
تو پھر مانا کہ یہ پراٹھوں کی آخری صدی نہیں!
پراٹھا تو common ہی رہنا ہے۔ چاہے چائے پراٹھا ہو، انڈا پراٹھا ہو، آم پراٹھا ہو، دال پراٹھا ہو،
بس پراٹھا ضرور ہو
وہ اس وجہ سے کہا
جس حساب سے آج کے بچوں کو پراٹھوں سے دور جاتا اور بریڈ کا دیوانہ ہوتا دیکھ رہا ہوں، یہی لگتا ہے۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پچھلے دنوں سجاول سے واپسی پر لب سڑک ایک چھابڑی فروش کو کنول کے ڈنٹھل اور پھل بیچتے پایا۔ دونوں خرید لیے ۔ پھل میں سے اس کے گوندنی سائز بیج نکال کر کھائے۔ نیز ڈنٹھل چکن۔ قیمے میں پکواکر کھائے۔ سواد آگیا۔
کنول کے؟ کیسا ہوتا ہے اس کا پھل بھائی؟
 

سیما علی

لائبریرین
آج کل تو آموں کا زمانہ ہے۔
اب جب تک آم ہے، ناشتا آموں اور پراٹھوں کا ہے۔
کیا بات ہے!
آم پراٹھا ہم کبھی نہ کھاتے تھے لیکن بالائی آم پراٹھا بہت بہترین مزا ہے یہ ہماری سب سے چھوٹی بیٹی نے کھلایا بہت مزے دار !!!!!؟
 
Top