ابھی تک چاند کی شہادت نہیں ملی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

سرحد والوں کی آنکھیں کسی ماہر ڈاکٹر سے چیک کروانی چاہئیں
کے پی کے (صوبہ سرحد) سے آنے والی شہادتیں کتنی قابل بھروسہ ہیں اس کا اندازہ یوں لگالیں کہ وہاں کل بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں آگئی تھیں اور وزیرستان کے لوگوں نے 28 روزوں کے بعد ہی عید منا لی۔

ایسی ہی شہادتوں پر آج بھی عید کا اعلان ہوا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

تو کیا سچی والا چاند نہیں نظر آیا ابھی ؟
 
ویسے تو رب کی ذات بہتر جانتی ہے میری دانست میں کمیٹی نے شاید فواد چوہدری کے رد عمل میں ایسا کیا ہے۔
بہت ممکن ہے۔
کے پی کے میں قوم پرستی کو لیکر بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ جیسے کچھ سالوں پہلے اے این پی والوں نے گلہ کیا تھا کہ پختونوں کی شہادت کو مرکزی کمیٹی قبول نہیں کرتی۔
شاید صوبائی حکومت کا بھی غیر مرئی دباؤ ہو۔
 
چاند اور عید کے مسئلے کو لیکر کچھ مزید خبریں بھی آ رہی ہیں۔
جیسا کہ مفتی منیب الرحمان صاحب کے حوالے سے خبر آ ئی ہے کہ کل حکومتی اعلان کے مطابق عید کی جائے اور عید کے بعد ایک روزے اور اعتکاف کی قضا ادا کی جائے۔
 
محمد وارث

جان دیو چوہدری صاحب، میرا خیال ہے کہ اب اس مسئلے کو چھوڑ دینا چاہیئے، جس طرح ساری زندگی حکومتی فیصلوں کے مطابق روزے رکھے اور ختم کیے ہیں ویسے یہ بھی سہی۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ قادرِ مطلق اور عادل، بروزِ حشر، حکومتی غلطیوں کی سزا ہمیں اور آ پ کو دے گا، اللہ اللہ۔ :)
 
میاں جی غلطی کی اصلاح کرنے کی گنجائش ہو تو کفارہ ادا کر کے، قضا کر کے ضرور کر لینی چاہیے۔ البتہ آپ کے مراسلے سے متفق ہوں۔
 
جاسم محمد

محفلین
‏احتیاطاً سحری کا الارم لگا کر سوئیں. حکومت کے پاس یو ٹرن کا آپشن محفوظ ہے.

اگر کمیٹی تھوڑی دیر اور بیٹھ جاتی تو سورج بھی نظر آجانا تھا

بحوالہ: واٹ ایپس
جس طرح نئے پاکستان میں الیکشن دھند کا شکار ہو جاتے ہیں، ویسے ہی آج عید کا اعلان دھند زدہ رہا۔ تمام ایجنسیوں کو عید مبارک :)
 
آخری تدوین:
Top