ابھی تک چاند کی شہادت نہیں ملی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

جاسم محمد

محفلین
کے پی کے (صوبہ سرحد) سے آنے والی شہادتیں کتنی قابل بھروسہ ہیں اس کا اندازہ یوں لگالیں کہ وہاں کل بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں آگئی تھیں اور وزیرستان کے لوگوں نے 28 روزوں کے بعد ہی عید منا لی۔

ایسی ہی شہادتوں پر آج بھی عید کا اعلان ہوا ہے۔
آئندہ سے تمام شہادتوں کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس ایبل بنایا جائے، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
 
جاسم محمد

محفلین
جان دیو چوہدری صاحب، میرا خیال ہے کہ اب اس مسئلے کو چھوڑ دینا چاہیئے، جس طرح ساری زندگی حکومتی فیصلوں کے مطابق روزے رکھے اور ختم کیے ہیں ویسے یہ بھی سہی۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ قادرِ مطلق اور عادل، بروزِ حشر، حکومتی غلطیوں کی سزا ہمیں اور آ پ کو دے گا، اللہ اللہ۔ :)
دوسری آئینی ترمیم کے تحت ہم سب سرکاری مسلمان ہیں۔ اب ریاست کہہ رہی ہے کہ کل عید ہے تو بس ہے۔ چاند نظر نہیں آیا تو کوئی بات نہیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
جان دیو چوہدری صاحب، میرا خیال ہے کہ اب اس مسئلے کو چھوڑ دینا چاہیئے، جس طرح ساری زندگی حکومتی فیصلوں کے مطابق روزے رکھے اور ختم کیے ہیں ویسے یہ بھی سہی۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ قادرِ مطلق اور عادل، بروزِ حشر، حکومتی غلطیوں کی سزا ہمیں اور آ پ کو دے گا، اللہ اللہ۔ :)
ابھی پتا چلا ہے یہ تماشے ایوب دور میں شروع ہوئے تھے
 
شمالی وزیرستان عید: ۱۲ مئی
سرکاری پاکستان عید: ۱۳ مئی
تحریک لبیک پاکستان عید: ۱۴ مئی
گھبرانا نہیں ہے!
 
ہیں؟؟؟
اگر یہ حکومتی فیصلہ کو غلط مانتے ہیں تو پھر تحریک لبیک پاکستان کی طرح عید ۱۴ مئی کو ہی منا لیں۔ اس معاملہ پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں۔
اس میں کونسی سیاست ہے ؟ یہ ایک شرعی مسئلہ ہے اور اسی کا حل بتایا گیا ہے۔
 
زیک

مسافر
ہیں؟؟؟
اگر یہ حکومتی فیصلہ کو غلط مانتے ہیں تو پھر تحریک لبیک پاکستان کی طرح عید ۱۴ مئی کو ہی منا لیں۔ اس معاملہ پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں۔
آپ نہیں سمجھیں گے۔ اگر تاریخ میں اختلاف کرنا ہے تو یہی صحیح طریقہ ہے نہ کہ الگ عید کرنا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس میں کونسی سیاست ہے ؟ یہ ایک شرعی مسئلہ ہے اور اسی کا حل بتایا گیا ہے۔
آپ نہیں سمجھیں گے۔ اگر تاریخ میں اختلاف کرنا ہے تو یہی صحیح طریقہ ہے نہ کہ الگ عید کرنا۔
یعنی تحریک لبیک پاکستان کے علما کرام کی شریعت الگ ہے۔ وہ حکومتی احکامات کیخلاف ۱۴ مئی کو عید کر رہے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی پتا چلا ہے یہ تماشے ایوب دور میں شروع ہوئے تھے
اوہ یہ تو میرے ذہن سے نکل گیا تھا کہ ایک ایسی افواہ یا وہم بھی موجود ہے کہ اگر جمعہ کے دن عید آئے تو سلطان کا تختہ الٹ جاتا ہے۔ عمران بھی کافی توہم پرست ہے۔ ورنہ چاند دیکھنا صرف دوربین سے ممکن تھا اتنی زیادہ شہادتوں کا کوئی امکان نہیں بنتا۔ مفتی منیب صاحب کم از کم اسطرح کے گھپلے نہیں کرتے تھے، اس کا کریڈٹ بہرحال انہیں دینا چاہیے۔
 
سید ذیشان

محفلین
یعنی تحریک لبیک پاکستان کے علما کرام کی شریعت الگ ہے۔ وہ حکومتی احکامات کیخلاف ۱۴ مئی کو عید کر رہے ہیں۔
یار ایویں قسم کے لوگوں کی ٹویٹس نہ لگایا کریں۔ کسی اہم خبر یا سیاستدان کی ہو تو تک بنتی ہے۔ اب ٹویٹر کا سارا گند محفل پر انڈیلنے کا کیا مقصد ہے؟ اس طرح کی سپیمنگ سے گریز کریں شکریہ۔

اگر تھوڑی دیر کے لئے غور کرتے تو معلوم ہوتا کہ تحریک لبیک کے اعلان کا فواد چوہدری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
علی وقار

محفلین
عید تو منا لی گئی کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا پاس رکھنا تھا، مگر رویت ہلال کمیٹی کی لیک شدہ ویڈیو سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ چیئرمین کی ہٹ دھرمی اور مبینہ طور پر دباؤ کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ کم از کم اس حوالے سے تحقیقات ضرور کی جانی چاہئیں۔
 
Top