عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگھدا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہزاروں لاکھوں انسانوں میں چند ایک ایسے ہوتے ہیں جو دل کے ہاتھوں پوری طرح برباد ہو جاتے ہیں۔ پھر ان کے دل کی تمام امنگیں جیسے دل میں دب کر رہ جاتی ہیں۔ انھیں کسی خوشی، کسی ساتھی کی ضرورت نہیں رہتی۔ یا پھر وہ اپنے آپ میں مست ہو کر دنیا کی ریاکاریوں سے نجات پا لیتے ہیں۔ لیکن کوئی ایک ایسا جری بھی نکل آتا ہے جو ناکامی پہ ناکامی حاصل ہونے کے بعد بھی ثابت قدم رہتا ہے اور نئی تلاش میں یوں نکل پڑتا ہے جیسے کہ اس کے دنیا میں آنے کا مقصدِ واحد ہی اللہ کے بندوں (بندیوں) سے محبت ہے۔
محفل میں ایسے ہی ایک بہادر اےخان کا بار بار تذکرہ ہوا، پھر زیک کی شروع کردہ عشق کی گلی دیکھی تو داستان آدھی سے زیادہ بیان کی جا چکی تھی۔ سوچا کہ ایسے جری جوان کو آخر کون سا اعزاز ملنا چاہئیے ان کی ہمت پر کہ ابھی تک ہمت نہیں ہاری۔ اس لئے ان سے ایک آدھ بات پوچھنی تھی تو انھی کی اجازت سے یہاں پوچھ لیتے ہیں۔

تشریف لے آئیں اےخان بہت سادہ سے آسان سے سوال ہیں۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
ہزاروں لاکھوں انسانوں میں چند ایک ایسے ہوتے ہیں جو دل کے ہاتھوں پوری طرح برباد ہو جاتے ہیں۔ پھر ان کے دل کی تمام امنگیں جیسے دل میں دب کر رہ جاتی ہیں۔ انھیں کسی خوشی، کسی ساتھی کی ضرورت نہیں رہتی۔ یا پھر وہ اپنے آپ میں مست ہو کر دنیا کی ریاکاریوں سے نجات پا لیتے ہیں
یہ ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ پختگی آجاتی ہے.
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے ٹیگ نہیں ملا تھا

سادہ اور آسان عام فہم ہونا چاہیے ورنہ میں جواب گول کر جاؤں گا
چلیں اب تو مل گیا نا ٹیگ اور آپ تشریف بھی لے آئے۔
لیکن یہ جواب گول کرنے والی بات ٹھیک نہیں ہے جب تک کوئی معقول بہانہ آپ کے پاس نہ ہو۔
 

اے خان

محفلین
آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہر ایک پھر سے اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ دوبارہ اپنا ضبط آزمائے؟
جی بالکل پہلے پہل عاشق جب ناکام ہوجاتا ہے تو یہ دنیا اس کے لیے بہت تنگ ہوجاتی ہے لیکن آہستہ آہستہ چوٹ پر چوٹ کھانے اسے یہ اچھا لگنے لگتا ہے
 

اے خان

محفلین
جی بالکل اسی لڑی کی بات ہو رہی ہے۔
بتائیے کیسے بنی کوئی خاص معاملہ ہوا تھا کیا؟
نہیں کوئی معاملہ تو نہیں البتہ اس وقت عشق و عاشقی شادی وغیرہ کے خیالات ہر وقت ذہن میں تیرتے رہتے تو ہر لڑی میں تذکرہ ہوتا تو زیک نے سوچا یہ سب ایک لڑی میں ہوجائے تو اچھا رہے گا.
 
Top