ایک کاوش

مجھے نہیں معلوم یہ شاعری کی کسی مخصوص اور معتبر صنف میں شمار ہو سکے یا نہیں ، البتہ یہ اشعار اسی ترتیب سے موزوں ہوتے گئے، رمضان کی مناسبت سے پیش کر رہا ہوں، اساتذہ و دیگر احباب کی آراء اور رہنمائی کا منتظر رہوں گا


تو خدائے لم یزل تو مالکِ کون و مکاں
ذرہ ذرہ ہر دو عالم کا ترا مدحت کناں

آپ ہیں ختم الرسل اور رحمتہََ للعالمین
آپ محبوبِ الٰہی ، وجہِ تخلیقِ جہاں

وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر
ان کی عظمت ان کی مدحت ہے مری وردِ زباں

وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں

ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثل
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں

فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں

حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں

محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محترم ظہیراحمدظہیر
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب، اسے غزل ہی کہا جائے جس فارمیٹ میں کہی گئی ہے۔
بس دو ایک تلفظ کی اغلاط ہیں جنہیں دیکھ لیں
حشم میں ش پر زبر ہے
بے مثل کی ث ساکن ہے
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
تو خدائے لم یزل تو مالکِ کون و مکاں
ذرہ ذرہ ہر دو عالم کا ترا مدحت کناں

آپ ہیں ختم الرسل اور رحمتہََ للعالمین
آپ محبوبِ الٰہی ، وجہِ تخلیقِ جہاں

وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر
ان کی عظمت ان کی مدحت ہے مری وردِ زباں

وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں

ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثل
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں

فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں

حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں

ماشاءاللہ۔ خوبصورت اشعار۔
بہت خوب سر۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں ۔آمین۔
 
مجھے نہیں معلوم یہ شاعری کی کسی مخصوص اور معتبر صنف میں شمار ہو سکے یا نہیں ، البتہ یہ اشعار اسی ترتیب سے موزوں ہوتے گئے، رمضان کی مناسبت سے پیش کر رہا ہوں، اساتذہ و دیگر احباب کی آراء اور رہنمائی کا منتظر رہوں گا


تو خدائے لم یزل تو مالکِ کون و مکاں
ذرہ ذرہ ہر دو عالم کا ترا مدحت کناں

آپ ہیں ختم الرسل اور رحمتہََ للعالمین
آپ محبوبِ الٰہی ، وجہِ تخلیقِ جہاں

وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر
ان کی عظمت ان کی مدحت ہے مری وردِ زباں

وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں

ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثل
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں

فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں

حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں

محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محترم ظہیراحمدظہیر
شکیل صاحب ، عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے .
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
 

سیما علی

لائبریرین
فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں

حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں
بے حد کمال ماشاء اللّہ !!
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے !بہت ساری دعائیں!!!!!!!!
 

منہاج علی

محفلین
حشم اور بے مثل کا صحیح تلفظ میر انیس کے ان دو مصرعوں سے معلوم ہوسکتا ہے۔

وہ شان وہ شکوہ وہ اقبال وہ حشم
۔۔۔
بے مثل سب ہیں قبلۂ عالَم کے رشتہ دار
 
بہت خوب، اسے غزل ہی کہا جائے جس فارمیٹ میں کہی گئی ہے۔
بس دو ایک تلفظ کی اغلاط ہیں جنہیں دیکھ لیں
حشم میں ش پر زبر ہے
بے مثل کی ث ساکن ہے
استادِ محترم!
یوں تصحیح کی کوشش کی ہے

وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
دوسرا مصرع یوں کر دیا ہے

پیکرِ عدل و شجاعت، جاہ و حشمت کے نشاں

دوسرے شعر میں مثل کو مثال کر دیا ہے
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثال
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں

رہنمائی فرمائیں
 

الف عین

لائبریرین
استادِ محترم!
یوں تصحیح کی کوشش کی ہے

وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
دوسرا مصرع یوں کر دیا ہے

پیکرِ عدل و شجاعت، جاہ و حشمت کے نشاں

دوسرے شعر میں مثل کو مثال کر دیا ہے
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثال
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں

رہنمائی فرمائیں
اب درست ہو گئے یہ اشعار لیکن بو بکر پر میں صرف نظر کر گیا تھا جس کی طرف سید صاحب نے اشارہ کیا تھا
 
اب درست ہو گئے یہ اشعار لیکن بو بکر پر میں صرف نظر کر گیا تھا جس کی طرف سید صاحب نے اشارہ کیا تھا
شکریہ سر،
دراصل عروض پر چیک کیا تو بو بکر کی تقطیع فاعلن آ رہی تھی اس لئے اس پر کوشش نہیں کی، اب کرتا ہوں
 
Top