کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66
آج اپنی نصف بہتر، اپنے دو بھائیوں اور ایک بھاوج کے ہمراہ ڈاؤ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل گلستانِ جوہر جاکر ہم پانچوں نے پہلی ڈوز لگوالی۔ ڈاکٹر سلمان خلیل ساتھ تھے۔

ہسپتال میں 24/7 ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ بہترین انتظام ہے۔ ابھی تک صرف 55 سال اور اس سے زیادہ کے افراد ہی کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ہمارے گھر میں سب کو ویکسین کی پہلی شاٹ لگ چکی ہے۔ اب دوسری کا انتظار ہے
دوسری خوراک کا وقفہ کتنا ملا ؟
یہاں عموماََ ایک ماہ سے تین ماہ تک کا وقفہ دیا جارہا ہے ۔
 
IMG-20210410-120913.jpg

IMG-20210410-120922.jpg
 
زیک

مسافر
دوسری خوراک کا وقفہ کتنا ملا ؟
یہاں عموماََ ایک ماہ سے تین ماہ تک کا وقفہ دیا جارہا ہے ۔
مختلف ممالک اس بارے میں مختلف سٹریٹجی اپنا رہے ہیں۔ کچھ دوسری شاٹ کو لیٹ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک شاٹ لگا کر کچھ قوت مدافعت پیدا کی جائے۔ دوسرے ممالک دوسری شاٹ recommended وقت پر لگا رہے ہیں۔

یہاں فائزر 3 ہفتے بعد اور ماڈرنا چار ہفتے بعد لگتی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کی تو ایک ہی شاٹ ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دنیا کے اکثر ممالک میں کروناوائرس ویکسین کی مہم شروع ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں آدھا ارب ڈوز لگ بھی چکی ہیں۔
کیا کووڈ ویکسین کی دنیا بھر میں جاری مہمات میں عالمی ادارے (جیسے ڈبلیو ایچ اور وغیرہ ) مالی تعاون بھی کر رہے ہیں یا تمام ممالک اپنا بجٹ استعمال کر رہے ہیں ؟
 
کیا کووڈ ویکسین کی دنیا بھر میں جاری مہمات میں عالمی ادارے (جیسے ڈبلیو ایچ اور وغیرہ ) مالی تعاون بھی کر رہے ہیں یا تمام ممالک اپنا بجٹ استعمال کر رہے ہیں ؟
ہم نے سنا ہے کہ چین پاکستان کو مفت ویکسین فراہم کررہا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آج مجھے بھی ویکسین کی ایک خوراک لگ گئی ۔ اوکسفورڈ اسٹرا زینیکا لکھا ہے رپورٹ میں اور دوبارہ ٹائم تیئیس جون کا دیا گیا ہے دوسری خوراک کا ۔ڈیلٹائڈ میں کچھ درد سا ہے مگر ہلکا پھلکا ۔
دو اپریل کی پہلی خوراک کے بعد تیئیس جون کا ٹائم دیا گیا تھا ۔ لیکن ایک دو دن قبل منسٹری کاایس ایم ایس ملا کہ دوسری خوراک کی تاریخ کو موخر کر دیا گیا ہے تاکہ پہلی خوراک زیادہ لوگوں کو مل جائے ۔ تاخیر کی مدت البتہ نہیں بتائی گئی ۔
 
آخری تدوین:
شکر ہے بھیا کہ اچھا ورنہ آغا خان کا حال بہت برُا تھا عجیب بد نظمی کا عالم تھا !!!شکر ہے ہم لو گ ویکسین یافتہ میں شمار ہوگئے !!!!
ہمارے والدین نے بھی ڈاؤ سے ہی لگوائی اوجھا کیمپس سے ... الحمد للہ بہت اچھا انتظام تھا.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دو اپریل کی پہلی خوراک کے بعد تیئیس جون کا ٹائم دیا گیا تھا ۔ لیکن ایک دو دن قبل منسٹری کاایس ایم ایس ملا کہ دوسری خوراک کی تاریخ کو موخر کر دیا گیا ہے تاکہ پہلی خوراک زیادہ لوگوں کو مل جائے ۔ تاخیر کی مدت البتہ نہیں بتائی گئی ۔
سننے میں یہ آیا ہے کہ سعودیہ نے حکمت عملی تبدیل کرکے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک 70 فیصد لوگوں کو پہلی ڈوز نہیں لگے گی، دوسری ڈوز نہیں لگائی جائے گی.
 
میرا یہ مراسلہ شاید اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔
 
Top