بچوں کی باتیں

میرے بچے اب بڑے ہو گئے ہیں ،ماشاء اللہ۔اب گھر میں کوئی شرارت نہیں ہوتی۔
جب بیٹی چھوٹی تھی تو بلیک چیری بلاسم لیکر سارے منہ پر مل لی۔بالکل کالابھوت بن گئی،صرف سفید دانت اور آنکھیں نظر آتی تھیں۔
جب اس سے پوچھا کہ کیوں کیا تو کہنے لگی ماما بھی تو ایسے ہی فیس پاؤڈر لگاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

زوجہ اظہر

محفلین
ہم خواتین کی عموما عادت ہوتی ہے کہ گھر میں اپنےصاحب کو " سنیں " کہہ کر بلاتی ہیں
بیٹے صاحب یہ سمجھنے لگے تھے کہ ابا کا نام "سنیں"ہے
، جیسے فرماتے "مجھے سنیں نے ڈانٹا ہے"
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
آجکل حسن اور سارہ اردو لکھنا پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ فِنش گورنمنٹ کے زیرِ اہتمام ہفتے میں ایک دن اردو کی کلاس پڑھنے بھی جا رہے ہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
سوچ رہا ہوں فنش لہجے میں اردو سننے کا مزا ہی کچھ اور ہو گا
:)
اصل میں بچے شروع سے ہی انگلش کنڈرگارٹن میں گئے اور اب انگلش سکول میں پڑھ رہے ہیں۔ فنش بحثیت سکینڈ لینگوئج پڑھ رہے ہیں۔ اس لیے فنش لہجے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

حسن نے اردو کچھ دیر سے پڑھنا شروع کی تو لہجے میں انگریزی کا اثر تھا، لیکن اب بہت بہتر ہو رہا ہے۔ سارہ البتہ فطری لہجے کے کافی قریب ہے۔

کچھ سال پہلے حسن نے خود ہی دل دل پاکستان یاد کر کے عید کے ایک فنکشن میں گایا تو ایک دوست نے مذاق سے کہا "آپ کے گھر بھی بلاول ہے۔ "
:)
 

عرفان سعید

محفلین
بیٹی کے گاڑی چلانے کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ مجھے کم ہی کار میں پٹرول ڈالنا پڑتا ہے
ابھی تو بیٹی کے گاڑی چلانے کی عمر کافی دور ہے، لیکن میرے بچوں نے جب خود سیٹ بیلٹ لگانا شروع کی تو یوں لگا کہ بہت بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کچھ دن پہلے ہمارے صارم سبق یاد کرتے ہوئے کہنے لگا
O for Owl
بگ ماما کیا میں نے اول دیکھا ہے بڑے بھائی یاسم نے فوراً کہا ہاں کئی دفعہ ، صارم نے پوچھا 'کہاں ' بھائی نے جواب دیا 'آئینے میں ' یہ سن کر وہ منہ بسور کر رونے لگے اور لڑائی شروع 8)8)
 
بھتیجا چھت پر لگی گرل پر چڑھتے ہوئے گرا، اللہ تعالیٰ نے بچت کی۔ الحمد للہ معمولی چوٹوں کے علاوہ خیریت رہی۔
بعد میں امی نے پوچھا چوٹ تو نہیں لگی۔
تو کہتا ہے کہ 5 چوٹیں لگیں۔
پوچھا کہاں لگی ہیں۔ تو تین جگہ بتا کر کہتا ہے اور بابا نے 2 تھپڑ لگائے۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
بھتیجا چھت پر لگی گرل پر چڑھتے ہوئے گرا، اللہ تعالیٰ نے بچت کی۔ الحمد للہ معمولی چوٹوں کے علاوہ خیریت رہی۔
بعد میں امی نے پوچھا چوٹ تو نہیں لگی۔
تو کہتا ہے کہ 5 چوٹیں لگیں۔
پوچھا کہاں لگی ہیں۔ تو تین جگہ بتا کر کہتا ہے اور بابا نے 2 تھپڑ لگائے۔ :)
بیچارا دو کیسے بھول جاتا :):)
 

زوجہ اظہر

محفلین
لوگ کسی کے انتقال کے بعد مرحوم /مرحومہ کے آخری وقت کےحالات بیان کرتے ہیں

بیٹی نے پر نانی سے، ان کے ساتھ رہنے والی خاتون کےانتقال پر یہ باتیں سن لیں تھیں

تھوڑے دنوں بعد پوچھتی ہیں

"ماما قائداعظم کا انتقال کیسے ہوا"

"بیمار ہوگئے تھے"

" مطلب ہوا کیا تھا"

"بتایا تو بیمار ہوئے تھے ان کو ٹی بی ہوگئی تھی"

"نہیں ...کیسے ہوا تھا مطلب ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی ..وہ گر پڑے یا بےہوش ہوگئے .. اس وقت کیا ہوا تھا"

" ...بیٹا میں اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئی تھی پھر میں کیسے بتا سکتی ہوں (بے چارگی والا شتونگڑہ)
 
Top