انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

نور وجدان

لائبریرین
آپ خدا نے آپ کو سخن شناسی کا فن عطا کیا ہے ۔۔۔ میں تو یہی کہوں گی آپ گہرائی ماپ لیتی ہیں ۔۔۔
میں دوست بہت کم بناتی ہوں اور ان میں بھی وہ دوست جن کے سامنے میں اپنا اصل نظر آتی ہوں بہت کم ہیں
کبھی شدید خواہش رہی تھی تحریر سے نفیسات کو پرکھ لوں. چہرے پڑھ لوں، آنکھوں سے دیکھ کے برج بتا دیا کرنا، آواز سن کے کیفیات بتا دینا. یہ کلاس نہم کی بات ہے جب مجھے اپنی کلاس میں نجومی سمجھا جانے لگا تھا:) آگہی کیساتھ ہمدرد دل ہو تو آپ ڈوب جاتے ہو، بس جب ڈوب جاؤ تو سفینے مشکل سے ملتے. اسکے بعد کبھی شعوری کاوش نہیں کی کسی کو پڑھنے کی، نہ کبھی ایسا ارادہ ہے:)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد محترمی! آپ نے امن ایمان کا لکھا تو قریب محب علوی محترم کا دھاگہ پایا، ابتدا میں کیا کیا نہ کہا گیا، مجھے لگا آئنے سے ہمکلام ہے کوئی، جس نے پڑھا، اسکے لیے آئنہ ہوگیا خود اپنا آپ. اتنی دلفریب محبت کے متعلق باتیں کہ مبہوت ہوگئی! لفظوں کی ساحری کہتے ہیں بعد میں انٹرویو میں وہ ربط تو نہ رہا مگر بہت اچھا لگا

مومن فرحین نے آگے کیا کرنا، زندگی بتائے گی. زندگی اتنا ہمیں بدل دیتی ہے کہ اک سال بعد بھی جب پیچھے مڑ کے دیکھو تو حیران ہوجاتے ہیں ہم کہ یہ تھے ہم ... حساس ہونا اہم ہے اور حساسیت سے گزر جانا گویا پل پل حشر کو سہہ کے مسکرانا ہے. اللہ کرے مومن فرحین آپ کے لیے حساسیت تحفہ بنے اور خوشیاں صبا بن کے لہراتی رہیں. نغمہ ء زندگی دلفریب ہو بھی تو حقیقت رہے. آمین. مجھے آپ کی گفتگو بہت اچھی لگی ہے. شعر سے زیادہ مصوری اچھی لگی کیونکہ جس قدر آپ مصوری میں کھو جاتی ہیں، ماورائے ذہن ہوکے لکھنا، رنگ بھرنا، ایسے جہان لے جاتا ہے جس سے عمدہ کوئ جہان نہیں ہے. اسکی سیر آپ کو خود اعتماد بناتی ہے مگر بے احتیاطی کی بھول بھلیاں ساتھ ہوتی ہیں. آپ کا آرٹ مصوری بہت اچھا ہے. آپ اس میدان میں بہت آگے جا سکتی ہو کہ رنگ بھرنا ہر کسی کے بس میں کہاں اور رنگ سے کھیلنے کی اوقات و تاب ہر کسی کے بس میں نہیں
بہت شکریہ نور۔
 
ظفری

لائبریرین
بس انڈیا آ جائیں زیادہ دور نہیں ۔۔۔
اور صرف بریانی نہیں میں اور بھی کھانے اچھے بناتی ہوں ۔۔
قریب تو نہیں ہے کہ امریکہ میں مقیم ہوں ۔ ویسے استادِ محترم سے ملنے کی بہت خواہش ہے ۔ اگر سیاسی حالات اچھے ہوئے تو ضرور آؤں گا ۔ مگر بریانی نہیں چھوڑوں گا وہ تو میں ضرور کھاؤں گا ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ویسے مجھے صحرا اپنے بھید کی وجہ سے زیادہ پر کشش لگتا ہے ۔:)
کیا بات ہے ۔۔۔۔ مگر میرا معاملہ آپ سے ذرا مختلف ہے کہ صحرا مجھے اپنے بھید کی وجہ سے پرُکشش لگتا ہے ۔ :thinking:

جہاں جہاں مجھے صحرا دکھائی دیتا ہے
میری طرح سے اکیلا دکھائی دیتا ہے
:idontknow:
 
سیما علی

لائبریرین
کبھی شدید خواہش رہی تھی تحریر سے نفیسات کو پرکھ لوں. چہرے پڑھ لوں، آنکھوں سے دیکھ کے برج بتا دیا کرنا، آواز سن کے کیفیات بتا دینا. یہ کلاس نہم کی بات ہے جب مجھے اپنی کلاس میں نجومی سمجھا جانے لگا تھا:) آگہی کیساتھ ہمدرد دل ہو تو آپ ڈوب جاتے ہو، بس جب ڈوب جاؤ تو سفینے مشکل سے ملتے. اسکے بعد کبھی شعوری کاوش نہیں کی کسی کو پڑھنے کی، نہ کبھی ایسا ارادہ ہے:)
یہ اور مماثلت آپکی اور میری شہزادی نور وجدان ایک دن یاد دلایئے گا اس پر تفصیل سے بات ہوگی Soul Sister:):):)
 
سیما علی

لائبریرین
[QUOT:)E="ظفری, post: 2270069, member: 55"]بے فکر رہیں ظلِ الہی ۔۔۔ محفل کی ابھی بہت سالگرہیں باقی ہیں ۔ آپ کو وہاں صحیح ہلچل دکھائیں گے ۔ :notworthy:[/QUOTE]
ہلچل تو آپکی ہر تحریر میں ہے ۔۔۔اعلیٰ حضرت:):)
 
مومن فرحین

لائبریرین
شمشاد صاحب!!!!!
اپنے پسندیدہ افراد سے انٹرویو کرنا ایک انتہائی دلچسپ کام ہے جس کے ذریعے آپ جس ایشو میں دلچسپی رکھتے ہیں اسے اجاگر کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ
ایک ایسی شخصیت کا انڑویو کریں جس آپ پہلی مرتبہ جان رہے ہوں تو یہ خاصہ مشکل کام ہے ۔لیکن شمشماد
صاحب آپ نے بے حد خوش اسلوبی سے اس انڑویو کو پایہٓ تکمیل تک پہنچایا۔
بلکہ یہ کہنا زیادہ موزوں ہے کہ فرحین کی شخصیت کے اُن پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا جن سے وہ خود بھی بہت کم واقف تھیں یہ ایک اچھے
Interviewer
کی پہچان ہے ۔ہر ہر سطر اتنی دلچسپ کہ پڑھنے والا خود کوفرحین بی بی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو محسوس کرتا ہے اور اُنکی شخصیت کے سحر میں گرفتار ہوتا چلا جاتاہےکبھی انکی شاعری میں تو کبھی انکے معصومانہ جوابات میں تو کبھی اُنکے ذومعنیٰ جوابات اور کبھی نام نہاد مدبرانہ جوابات کی کوشش جو اس عمر کا خاصہ نہیں ۔ کچھ جوابات یقیناَ اُنکی اصل عمر عکاسی کرتے مگر کہیں وہ بڑی خوش اسلوبی سے پہلو بچاتی نظر آتیں ۔ جس سے اُنکا باادب اور علم باعمل ہونا صاف نظر آتا ہے ۔۔۔بہت پیاری اور دلفریب ہیں فرحین بی بی سلامت رہیں دن دونی رات چوگنی ترقی کریں۔بہت سی دعائیں۔
مگر میں اسکا زیادہ کریڈٹ شمشاد صاحب کو دوں گی کیونکہ اتنے طویل تعارف میں تسلسل اور دلچسپی قائم رکھنا انہی کی طبعیت کا خاصہ ہے ۔۔۔جیتے رہیں خوش رہیں۔۔۔۔۔۔۔

یہ آپ کی محبت ہے سیما اپیا جو آپ ایسا سمجھتی ہیں ۔ اور شمشاد جی کی تو میں پہلے سے ہی فین ہوں ۔۔۔ ویسے یہ بات بتانی نہیں چاہیے تھی :cute:
 
مومن فرحین

لائبریرین
بہت شکریہ سیما آپی۔

ظہیر بھائی آپ ایسی ناانصانی نہ کریں۔ اور ضرور پڑھیں اور انٹرویو والے زمرے میں اگر آپ دیکھیں گے تو ہر انٹرویو کے آخر میں انٹرویو لینے والے کے متعلق تبصرہ ضرور ہوتا ہے۔
میں نے تو بہت کم اراکین کے انٹرویو کیے ہیں۔ جبکہ صحیح معنوں میں انٹرویو کرنے کا فن @امن ایمان کا تھا اور زیادہ تر انٹرویو اُسی نے کیئے ہوے ہیں۔
ہاں میں نے امن ایمان کا انٹرویو پڑھا ہے بہت مہارت و دلکشی ہے ان کے انداز میں
 
مومن فرحین

لائبریرین
شمشاد محترمی! آپ نے امن ایمان کا لکھا تو قریب محب علوی محترم کا دھاگہ پایا، ابتدا میں کیا کیا نہ کہا گیا، مجھے لگا آئنے سے ہمکلام ہے کوئی، جس نے پڑھا، اسکے لیے آئنہ ہوگیا خود اپنا آپ. اتنی دلفریب محبت کے متعلق باتیں کہ مبہوت ہوگئی! لفظوں کی ساحری کہتے ہیں بعد میں انٹرویو میں وہ ربط تو نہ رہا مگر بہت اچھا لگا

مومن فرحین نے آگے کیا کرنا، زندگی بتائے گی. زندگی اتنا ہمیں بدل دیتی ہے کہ اک سال بعد بھی جب پیچھے مڑ کے دیکھو تو حیران ہوجاتے ہیں ہم کہ یہ تھے ہم ... حساس ہونا اہم ہے اور حساسیت سے گزر جانا گویا پل پل حشر کو سہہ کے مسکرانا ہے. اللہ کرے مومن فرحین آپ کے لیے حساسیت تحفہ بنے اور خوشیاں صبا بن کے لہراتی رہیں. نغمہ ء زندگی دلفریب ہو بھی تو حقیقت رہے. آمین. مجھے آپ کی گفتگو بہت اچھی لگی ہے. شعر سے زیادہ مصوری اچھی لگی کیونکہ جس قدر آپ مصوری میں کھو جاتی ہیں، ماورائے ذہن ہوکے لکھنا، رنگ بھرنا، ایسے جہان لے جاتا ہے جس سے عمدہ کوئ جہان نہیں ہے. اسکی سیر آپ کو خود اعتماد بناتی ہے مگر بے احتیاطی کی بھول بھلیاں ساتھ ہوتی ہیں. آپ کا آرٹ مصوری بہت اچھا ہے. آپ اس میدان میں بہت آگے جا سکتی ہو کہ رنگ بھرنا ہر کسی کے بس میں کہاں اور رنگ سے کھیلنے کی اوقات و تاب ہر کسی کے بس میں نہیں

بہت بہت شکریہ نور وجدان آپی۔ ۔۔ اللّه تعالیٰ آپ کی شفقت اور دعاوں کو میرے حق میں قبول کریں ۔۔ آمین
ان شاء اللّه میں مصوری کرتی رہوں گی اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کروں گی ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
کبھی شدید خواہش رہی تھی تحریر سے نفیسات کو پرکھ لوں. چہرے پڑھ لوں، آنکھوں سے دیکھ کے برج بتا دیا کرنا، آواز سن کے کیفیات بتا دینا. یہ کلاس نہم کی بات ہے جب مجھے اپنی کلاس میں نجومی سمجھا جانے لگا تھا:) آگہی کیساتھ ہمدرد دل ہو تو آپ ڈوب جاتے ہو، بس جب ڈوب جاؤ تو سفینے مشکل سے ملتے. اسکے بعد کبھی شعوری کاوش نہیں کی کسی کو پڑھنے کی، نہ کبھی ایسا ارادہ ہے:)

آپ سے بات کر کے مجھے ایسا لگتا ہے جیسے آپ نے کتنی آسانی سے مجھے سمجھ لیا بالکل وہی جو میں کہنا چاہتی ہوں جو میرے احساس ہیں آپ وہ کہتی جا رہی ہیں ۔ یقیناً لوگ آپ کو کہتے ہوں گے اس بات کو میں تسلیم کرتی ہوں ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
قریب تو نہیں ہے کہ امریکہ میں مقیم ہوں ۔ ویسے استادِ محترم سے ملنے کی بہت خواہش ہے ۔ اگر سیاسی حالات اچھے ہوئے تو ضرور آؤں گا ۔ مگر بریانی نہیں چھوڑوں گا وہ تو میں ضرور کھاؤں گا ۔ :)

لوگوں کی باتوں پہ نہ جائیے گا آپ کے لیے بالکل تازہ بنائی جائے گی ۔
 
اے خان

محفلین
ہار سنگھار کرنا صنف نازک کا ازل سے شیوہ رہا ہے اور کرتی بھی رہی ہیں۔ اس کا ذکر مصر کی قدیم ترین تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ اور یہ ازل سے ابد تک ہوتا رہے گا۔

برصغیر ہند و پاک میں تو اس کے لیے "سولہ سنگھار" کا لفظ مخصوص ہے۔

ویسے اب یہ سولہ نہیں رہے، بلکہ بیوٹی پارلروں کے کھلنے کی وجہ سے سولہ سے بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔

تو پوچھنا یہ ہے کہ ان سنگھاروں میں سے کون کون سا سنگھار کرتی ہیں؟

بال لمبے ہیں یا بوائے کٹ ہیں؟
اگر بال لمبے ہیں تو بالوں میں پراندہ گوندھتی ہیں یا جُوڑا کرتی ہیں؟
ماتھے پر بندیا لگاتی ہیں یا ٹکہ؟
مسی؟
مسکارا؟
آئی برو پنسل؟
سُرمہ؟
انگلیوں میں انگھوٹھی؟
ناک میں کوکا؟
کانوں میں بالیاں، ٹاپس یا جھمکے؟
کلائی میں بریسلٹ یا چُوڑیاں یا کنگنا؟
ہاتھوں میں حنا؟
پاؤں میں پائل؟
ناخنوں پر نیل پالش؟
گالوں پر پاؤڈر؟
ہونٹوں پر سُرخی؟
:hypnotized::confused3::confused3:
 
Top