لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

سید عاطف علی

لائبریرین
میں تو عاطف بھائی کو سلیمان شاہ کہتا ہوں :)
ارے بھئی ۔ یہ کیا !
ہمیں بھلا ترکوں سے کہاں ملا دیا ۔ ویسے یہ مزیدار ڈراما تو میں نے بھی دیکھا ہے جو جدید زمانے کا کراچی والا آخری چٹان لگتا ہے ۔اور ہاں!!! البتہ ہمارے والد صاحب کا سلسلۂ تلمذ دو واسطوں سے مرزا غالب سے ملتا ہے ۔ اور تاریخ سے یہ بات بھی ثابت ہے کہ مرزا صاحب کے اجداد دراصل ترک ہی تھے اور کسی زمانے میں ہند میں آئے اور سپاہیوں کے پیشے سے وابستہ ہوئے تھے۔ مرزا صاحب،شیخ ذوق صاحب سے شاہ سراج الدین ظفر کے فرزند غیر ارجمند کے سہرے والے واقعے کے قطعۂ معذرت میں تسلیم کرتے ہیں کہ
ہے سو برس سے پیشۂ آبا سپہ گری
کچھ شاعری ذریعۂ عزت نہیں مجھے
سو اس بنا پر ہماری مرزا سے (اور بنا بریں ترکوں سے ) ایک روحانی سرشاری کا اٹوٹ سا رشتہ ہے ۔ اور ہم اس پر شاداں و فرحاں ، حتٰی کہ نازاں بھی ہیں اس کی وجہ ہے کہ اپنے پاس کوئی حقیقی جوہر تو سرے سے ہے نہیں جس پر ناز کر سکیں سو اسی کے سہارے عزت کا چوغہ اوڑھے بیٹھے ہیں ۔ ہمارا اصل نقشہ تو ڈاکٹر اقبال صاحب نے کھینچا ہے کہ "جن کو آتا نہیں دنیا میں کوئی فن ہم ہیں" ۔
 
Top