اب فیس بک کو آپ کے تقریباً تمام واٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی ہوگی

محمداحمد

لائبریرین
واٹس ایپ کے صارفین اپنا ڈیٹا فیس بک سے شیئر ہونے سے کسی صورت نہیں روک سکتے، دوسری صورت میں انہیں اس میسجنگ ایپ کے اکاؤنٹ سے محروم ہونا ہوگا۔

خیال رہے کہ فیس بک نے جب واٹس ایپ کو خریدا تھا تو اس موقع پر دونوں کمپنیوں نے وعدہ کیا تھا کہ اس میسجنگ ایپ کے صارفین کے ڈیٹا سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے دور رکھا جائے گا۔

پرائیویسی ہی فیس بک کا نمایاں حصہ ہے مگر اب اس کی نئی پرائیویسی پالیسی کے باعث ایسا نہیں ہوگا۔

اگر آپ واٹس ایپ کو روزانہ استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اب تک واٹس ایپ کی نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن مل چکا ہو، جس کو 8 فروری تک اس صورت میں قبول کرنا ہی ہوگا، اگر آپ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اس نئی پالیسی کی بدولت واٹس ایپ حقیقی معنوں میں فیس بک کا حصہ بن جائے گی اور اس کی اپنی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔

یعنی صارفین کے ڈیٹا کے استعمال پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

کیا تبدیل نہیں ہوگا؟
ایک چیز پہلے جیسی رہے گی اور وہ میسجز کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونا ہے۔

کیا تبدیل ہونے والا ہے؟
واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی میں 3 اپ ڈیٹس کی گئی ہیں کہ ایپ کس طرح ایپ کے ڈیٹا کو پراسیس کرے گی، کس طرح فیس بک سروسز استعمال کرنے والے کاروباری ادارے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے اور اب واٹس ایپ فیس بک کی دیگر سروسز سے زیادہ جڑ جائے گی۔

واٹس ایپ کونسا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے؟
واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق یہ ایپ بیٹری لیول، سگنل کی مضبوطی، ایپ ورژن، براؤزر انفارمیشن، موبائل نیٹ ورک، کنکشن انفارمیشن (بشمول فون نمبر، موبائل آپریٹر یا آئی ایس پی)، لینگوئج اینڈ ٹائم زون، آئی پی ایڈریس، ڈیوائس آپریشنز انفارمیشن وغیرہ اکٹھا کرتی ہے۔

ویسے یہ بہت زیادہ تشویشناک نہیں مگر یہ تفصیلات واٹس ایپ کی پرانی پرائیویسی پالیسی کا حصہ نہیں تھیں۔

کونسی تفصیلات فیس بک سے شیئر کی جائیں گی؟
نئی پاللیسی کے بعد واٹس ایپ لگ بھگ تمام ڈیٹا فیسس بک سے شیئر کرے گی۔

فیس بک کی نئی پرائیویسی پالیسی میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ صارف کا فون نمبر، آئی پی ایڈریس اور موبائل ڈیوائس انفارمیشن کو فیس بک سے شیئر کیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق یہ تفصیلات فیس بک کی دیگر کمپنیوں سے شیئر کی جائیں جن میں اکاؤنٹ رجسٹریشن انفارمیشن (جیسے آپ کا فون نمبر)، ٹرانزیکشن ڈیٹا، سروس سے متعلق تفصیلاات، دیگر افراد سے رابطوں کی تفصیلات، موبائل ڈیوائس انفارمیشن، آئی پی ایڈریس اور دیگر شامل ہیں۔

فی الحال کوئی اشتہار نہیں
واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ ابھی ایپ میں بینر ایڈز کا اضافہ نہیں کیا جارہا، تاہم کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اگر اشتہارات کو متعارف کرایا جائے گا تو پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا، یعنی ایسا چند ہفتوں یا مہینوں بعد ممکن ہوسکتا ہے۔

ڈیٹا کہاں محفوظ ہوگا؟
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے گلوبل ڈیٹا سینٹرز میں محفوظ کیا جائے گا، یہ بات بھی واٹس ایپ کی پرانی پرائیویسی پالیسی کا حصہ نہیں تھی۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے سے ڈیٹا محفوظ نہیں ہوگا
اگر آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیتے ہیں تو بھی آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق جب آپ اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں گے تو ایسا کرنے سے گروپس سے متعلق تفصیلات جن کو آپ نے بنایا ہو یا دیگر صارفین کی تفصٰلات جن سے آپ کا بھی تعلق ہو، جیسے آپ کی جانب سے بھیجے جانے والی میسجز متاثر نہیں ہوں گے۔

بزنس اکاؤنٹس سے رابطے
اب صارف جب واٹس ایپ پر کسی سے رابطہ کرے گا تو اس کا مواد متعدد افراد کے ساتھ شیئر ہوسکتا ہے۔

آسان الفاظ میں جب کسی کاروباری ادارے سے واٹس ایپ پر رابطہ ہوگا تو صارف کو معلوم نہیں ہوگا کہ اس کا ڈیٹا کس طرح استعمال ہوگا اور اسے تھرڈ پارٹی سروسز سے بھی شیئر کیا جاسکے گا۔

بشکریہ ڈان نیوز
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی۔۔۔۔۔ پلیز سمری بتا دیں۔۔۔۔۔

فیس بک کی نئی پرائیویسی پالیسی میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ صارف کا فون نمبر، آئی پی ایڈریس اور موبائل ڈیوائس انفارمیشن کو فیس بک سے شیئر کیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق یہ تفصیلات فیس بک کی دیگر کمپنیوں سے شیئر کی جائیں جن میں اکاؤنٹ رجسٹریشن انفارمیشن (جیسے آپ کا فون نمبر)، ٹرانزیکشن ڈیٹا، سروس سے متعلق تفصیلاات، دیگر افراد سے رابطوں کی تفصیلات، موبائل ڈیوائس انفارمیشن، آئی پی ایڈریس اور دیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ صارفین کا مجموعی ڈیٹا فیس بک کے ڈیٹا سینٹر پر محفوظ کیا جائے گا اور فیس بک آ پ کی اجازت سے آپ کا ڈیٹا مختلف مارکیٹنگ کمپنیز کو فروخت کر سکے گی یا اپنی اشتہار بازی کو موثر بنانے کے لئے استعمال کر سکے گی۔
 
ماہی احمد

یعنی ہمیں کچھ خاص فرق نہیں پڑنا چاہیے۔۔۔۔ ہے نا!!!
 
وٹس ایپ صارفین کا مجموعی ڈیٹا فیس بک کے ڈیٹا سینٹر پر محفوظ کیا جائے گا اور فیس بک آ پ کی اجازت سے آپ کا ڈیٹا مختلف مارکیٹنگ کمپنیز کو فروخت کر سکے گی یا اپنی اشتہار بازی کو موثر بنانے کے لئے استعمال کر سکے گی۔
یہ فیس بک والے تو ہمیشہ سے ہی صارفین کا ڈیٹا بیچتے آرہے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
فیس بک ہمارا وٹس ایپ ڈیٹا فروخت کر رہی ہے یا ایسا کرنے کے عزائم رکھتی ہے۔
یعنی ہمیں فرق پڑنا چاہیے۔۔۔۔ اچھا اچھا۔۔۔۔
ویسے ہمارے واٹس ایپ ڈیٹا میں ایسا کون سا خزانہ ہوتا ہے کہ فروخت ہو گیا تو قیامت آ گئی۔۔۔۔ آج نہیں تو کل ایک نہیں تو دوسری سروس بتا کر یا بنا بتائے یہ تو کرے گی۔۔۔۔ ایسا تو ہوگا۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ ایمجز سٹورڈ والی کہانی غلط بات ہے۔۔۔۔ اب ٹنشن والی بات ہے

مجھے اس بات کی قطعیت کا اندازہ نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ یہ بات ٹھیک ہو۔

دراصل ان لوگوں کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز اتنی طویل ہوتی ہیں کہ پڑھنے کا یارا نہیں ہوتا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مجھے اس بات کی قطعیت کا اندازہ نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ یہ بات ٹھیک ہو۔

دراصل ان لوگوں کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز اتنی طویل ہوتی ہیں کہ پڑھنے کا یارا نہیں ہوتا۔
چلیں خیر ہے بھائی! اللہ مالک ہے، چھڈو پرے مٹی پاؤ!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
جی بی واٹس ایپ
ہمارے تو زیر استعمال یہ واٹس ایپ ہے۔اس ایپلیکیشن میں کئی ایسی سہولتیں ہیں جو فیس بک والوں کے واٹس اپ پر نہیں اور نہ اس جی بی واٹس اپ کا گوگل پلے اسٹور سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی فیس بک والوں سے۔

یہ کون سا وٹس ایپ ہے عدنان بھائی؟
 
یہ کون سا وٹس ایپ ہے عدنان بھائی؟
احمد بھائی یہ واٹس اپ ہمیں ایک دوست کی توسط سے ملا ہے۔شاید یہ کسی ویب انجنئیر کی پرپرائیوٹ تخلیق ہے۔اس کی پروئیویسی سیٹینگ بہت دلچسپ ہیں۔آپ اپنے آپ کو خفیہ رکھتے ہوئے میسج اور اسٹیٹس موصول کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کئی اور دلچسپ امور بھی خفیہ انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔
 
Top