جاسمن

لائبریرین
مجھے دو سوتی/ چار سوتی (کراس سٹچ) بہت زیادہ پسند ہے۔
یہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ بیچ میں لمبے وقفے۔ آج کل پھر سے اٹھایا ہے۔ دیکھیں ۔۔۔ اللہ کرے تکمیل پا جائے تو فریم کرواؤں گی ان شاءاللہ۔

IMG20201218200229.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
آپی وہ تو عرصہ گزرا کہ چھوڑ چکا ہوں۔، اب تو قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ شادی سے پہلے کی بات ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہم تو اب بھی سلائی کڑھائی اور بنُائی کرتے فی الحال فوری تو نہیں کر رہے مگر زوئی کی فراک موزے ٹوپی بنائی ہماری بہو کو بہت پسند آئی ۔باہر رہنے والی بچیوں کو بہت قدر ہے ان چیزوں کی۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
مجھے دو سوتی/ چار سوتی (کراس سٹچ) بہت زیادہ پسند ہے۔
یہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ بیچ میں لمبے وقفے۔ آج کل پھر سے اٹھایا ہے۔ دیکھیں ۔۔۔ اللہ کرے تکمیل پا جائے تو فریم کرواؤں گی ان شاءاللہ۔

IMG20201218200229.jpg
بے حد حسین لگ رہا ہے ماشاء اللّہ
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
مجھے دو سوتی/ چار سوتی (کراس سٹچ) بہت زیادہ پسند ہے۔
یہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ بیچ میں لمبے وقفے۔ آج کل پھر سے اٹھایا ہے۔ دیکھیں ۔۔۔ اللہ کرے تکمیل پا جائے تو فریم کرواؤں گی ان شاءاللہ۔
IMG20201218200229.jpg
ارے واہ ماشاءاللہ!
کیا خوب مشغلے ہیں اپیا:in-love:
 
زوجہ اظہر

محفلین
عرصہ ہوا جب چارسوتی فیشن میں تھا اسوقت یہ کڑھائی کی - یہ تقریبا پچیس سال پرانا ہے
20201219-011147-1.jpg

ذاتی طور پر سلائی پسند کرتی ہوں اور اب بھی جب موقع ملتا ہے اپنا سوٹ خود سی لیتی ہوں
 
یہ بہت خوبصورت ہے ماشاءاللہ۔ اور مزید یہ کہ آپ نے بہت سنبھال کے رکھنا ہوا ہے۔
میرے پاس بھی کچھ پرانے چار سوتی کے استعمال شدہ کام پڑے ہیں۔ شاید بیٹی کے کسی سوٹ پہ لگاؤں۔
اور اپنے کپڑے خود سینا تو قابلِ ستائش ہے۔ میں بھی کبھی اپنے اور بیٹی کے کپڑے خود سیتی رہی ہوں۔ بیٹا جب چھوٹا تھا تو اس کے بھی سیتی تھی۔ بہت ڈیزائن کر کے۔ اب کبھی بھتیجی کے سی لیتی ہوں ورنہ وقت۔۔۔۔۔
 
شکریہ
یہ گریجویشن کے دور کی یادگار ہے
میں بھی کپڑے سلواتی ہوں - مگر چھٹیوں میں شوق پورا کرتی ہوں .
بیٹی (انٹر میں ہے) کے لئے پرانے دوپٹوں کی کرتیاں بنائیں
تو محترمہ نے تھوڑا احتجاج کیا مگر شکر پہن لیں
لیکن پھر جب کوئی دوپٹہ ہاتھ میں دیکھا.. الرٹ ہوئیں "ماما میرے لئے نہیں بنائیں گی"
 
ہماری دونوں بیٹیاں جب ہم مشین لے کے بیٹھے تو شور ماں کیا کر رہیں ہیں خواہ مخواہ تھکیں گی پھر ایک دن کراچی کی ہڑتالیں تو مشہور ہیں ایک شادی اُنہیں ہڑتال کے دوران آگئی دونوں کو
بو تئک سوٹ آلٹر کرانا اور پہنا بھی ضروری پریشان حال دونوں سو گئیں تو دونوں سوٹ آلٹر کرکے رکھ دئیے۔صبح اُٹھیں تو کھسرُ پھسرُ ہو رہی دیکھتے ہیں پہن کے شاید چل ہی جائے مگر آستین کا کیا کریں گے۔نکال کے پہنا تو دونوں پریشان یہ رات کے رات کیسے ٹھیک پھر سمجھ گئیں تو اتنی خوش کے کوئی حد نہیں ۔اتنا پیار ماں رات کے رات کیوں دن میں کر لیتیں۔۔:):)
 
ماہی احمد

لائبریرین
مجھے دو سوتی/ چار سوتی (کراس سٹچ) بہت زیادہ پسند ہے۔
یہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ بیچ میں لمبے وقفے۔ آج کل پھر سے اٹھایا ہے۔ دیکھیں ۔۔۔ اللہ کرے تکمیل پا جائے تو فریم کرواؤں گی ان شاءاللہ۔

IMG20201218200229.jpg
اللہ اللہ!!! کتنا پیارا ہے یہ۔۔۔۔۔ اس کے رنگ بہت ہی خوبصورت ہیں۔۔۔۔ جاسمن آپی جب یہ مکمل ہوا پلیز مجھے ضرور دکھائیے گا۔۔۔
سکول میں ہوم اکنامکس کے پراجکٹ کے طور پر اس سٹچ پر کام کیا تھا۔۔۔ مجھے بھی یہ بہت پسند ہے، لیکن میں کڑھائی نہیں کرتی۔
آپ یہ کیا بنا رہی ہیں؟؟؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
عرصہ ہوا جب چارسوتی فیشن میں تھا اسوقت یہ کڑھائی کی - یہ تقریبا پچیس سال پرانا ہے
20201219-011147-1.jpg

ذاتی طور پر سلائی پسند کرتی ہوں اور اب بھی جب موقع ملتا ہے اپنا سوٹ خود سی لیتی ہوں
:love::love::love::love:
فیشن رہے نہ یہ۔۔۔ یہ تو سدا بہار ہے۔۔۔ بہت خوبصورت :)
 
Top