کورس ویر کی اردو لوکلائزیشن کی تجویز!

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ مکی بھائی، آپ کے لیے فائلیں ہی فائلیں۔۔ :)
آپ پلیز lesson.php اور workshop.php سے کام کا آغاز کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو غلط بات ہے دوسروں کو ایک اور مجھے دو فائلیں.. یہ انیائے ہے.. :)

ویسے lesson کا کیا ترجمہ کروں؟؟

مکی بھائی، آپ پہلے قابو آتے تو آپ کو moodle.php پکڑاتا، جو سب سے بڑی فائل ہے۔ :) آپ نے تو ماشاءاللہ اتنے بڑے بڑے سوفٹویر کا اردو ترجمہ کر ڈالا ہے، یہ چھوٹی سی فائلیں کیا حیثیت رکھتی ہیں؟ :)
lesson کی اردو سبق ہی ٹھیک رہے گی۔
 

bjoomla

محفلین
مجھے محنت بہت اچھی لگتی ہے ۔۔۔اس لئے محنت سے کام کر نے والو ں کو دیکھتا رہتا ہو ں :)
 

zerocool

محفلین
نبیل
اسطرح الگ الگ فائل پر کام کرنا اچھا ھے۔ پر یہ اور بھی بہتر ھو سکتا ھے اگر آپ اردو لینگویج کا پروجیکٹ مووڈل پر رجسٹر کریں اور سب لوگ اسکو CVS سے حاصل کریں اور اسکا ترجمہ کریں CVS
تمام اوپن سورس پروجیکٹس میں اہم کردار ادا کررھا ھے اس کا ذکر میں پہلے اس پوسٹ میں کر چکا ھوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=5160&page=3 اور ایک بات کہنا چاھوں گاکہ ایک ایک کر کے پروجیکٹس کا ترجمہ کیا جائے تو اچھا ھے۔ ابھی جملہ کا ترجمہ چل رھا ھے اور آپ ایک نیا پروجیکٹ لے آئے ھیں اگر سب لوگ مل کر پہلے جملہ کا ترجمہ مکمل کر لے تو اس کا ترجمہ کریں تو اچھا ھے۔ اس طرح کرنے سے تو نہ جملہ کا ترجمہ ھو گا اور نہ اسکا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیرو کول، آپ کی بات اصولی طور پر درست ہے۔ ہمارا کام قدرے haphazard ہی رہتا ہے، لیکن کیا کروں اسی طرح کام کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ جملہ کے ترجمہ کا کام باسم نے سنبھالا ہوا ہے، اس لیے موڈل کا ترجمہ شروع کرنے سے اس کام میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ جہاں تک موڈل پر CVS اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔ پہلے ایک دو فائلیں ترجمہ ہو جائیں پھر کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے۔

آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں نے بھی جملہ فورج پر اردو جملہ کے لیے علیحدہ پراجیکٹ بہت طویل عرصے سے رجسٹر کیا ہوا ہے۔ لیکن اس سبورژن اکاؤنٹ پر کچھ اپلوڈ کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ :( میں کوشش کروں گا کہ اس جانب بھی توجہ دے سکوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، میں‌ تو چلیں چوالیس صفحے کر بھی لوں، آپ کیسے سو صفحات کو ایک ہفتے میں‌پورا کریں گے؟ :cool:
 
Top