پی ڈی ایم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پاکستان تحریک جمہوریت) جلسہ آن لائن دیکھیں

جاسم محمد

محفلین
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں جلسے کی ناکامی پر ناراضی کے غلط خبریں چلوائی گئیں جس کی ہم تردید کرتے ہیں۔میں نے جلسہ گاہ چھوٹا رکھنے کی بات ضرور کی کیوں کہ بہت سے لوگ رش کی وجہ سے اندر ہی نہیں آ سکے تھے۔ لوگ گھنٹوں کھڑے رہے اور رش کی وجہ سے کرسیاں نجانے کہاں غائب ہو گئی تھیں۔
:LOL::LOL::LOL:
کرسیاں پٹواری اپنے ساتھ گھر لے گئے تھے
 

ثمین زارا

محفلین
2117312-pdmpc-1607960081-428-640x480.jpg

۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے تعزیت کے لئے جیل جا رہا ہوں۔ ا۔
اس پریس کانفرنس کا مقصد اپنے نئے فر کوٹ کی نمائش تھی ۔
پی پی پی کو اندازہ ہے کہ نون لیگ گڈ کوپ بیڈ کوپ کھیل کر پھر ساز باز کرے گی ۔ اس لیے وہ شہباز شریف کو بھی "گھسیٹ" کر اپنے ساتھ شہر شہر دھکے کھلائیں گے ۔ چچا جان آرام سے جیل سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ مجال ہے ایک بھی سخت بیان دیا ہو۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب لیڈر چور ہو تو اس کے لوگ بھی یہ سب کریں گے ۔
مشرف کے مارشل کو وزیر اعظم عمران خان نے اس امید پر سپورٹ کیا کہ اس کے بعد سیاست میں کرپٹ سیاست دانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ مگر پھر جب مشرف نے شریف خاندان کو کرپشن کیسز میں این آر او دے کر جدہ بھجوا دیا اور آئندہ انتخابات میں حمایت کیلئے اس وقت کے سربراہ آئی ایس آئی کو عمران خان کے پاس بھیجا تو انہوں نے حمایت سے انکار کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سربراہ آئی ایس آئی سے پوچھا کہ اگر آپ نے کرپٹ سیاست دان ہی الیکشن میں اتارنے تھے تو نواز شریف کو گھر کیوں بھیجا؟ جس پر سربراہ آئی ایس آئی نے یہ تاریخی جملے کہے: کیونکہ یہ قوم چوروں کو ہی ووٹ دیتی ہے!!!
یعنی یہاں نہ صرف سیاست دان چور ہیں بلکہ ان کو ووٹ دینے والے بھی چور ہیں۔ ہر شاخ پہ اک چور بیٹھا ہے۔ انجام پاکستان کیا ہوگا؟
 

جاسم محمد

محفلین
کپتان چور تھا جِو قُصور میں جلسے میں لوگ کُرسیاں لے گئے تھے۔ اس کے عوامل اور بھی بہت کُچھ ہیں۔
جو سچ ہے وہ ماننا پڑے کرے گا ہر وقت کی تنقید اچھی نہیں ہوتی۔
یہ پہلا جلسہ تھا جس میں سننے والے کم اور بولنے والے زیادہ تھے۔ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
اگر یہ واقعہ قصور کا ہے تو پھر قصوروار قصور کے لوگ ہی ہوں گے
غُربت، مُفلسی اور زور زبردستی جلسوں میں ہر پارٹی بندوں کو گھیر گھار لاتی ہے جِن کا کوئی خاص سیاسی نظریہ نہیں ہوتا۔ الا ما شاء اللہ، ہر پارٹی کا یہی حال ہے۔ کوئی میرے مُرشد کے منشُور پر بھی توجہ دے اب۔ چالیس سال سے آٹے کی لائن میں کھڑے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اب پاپا جانز کا جواب مانگو اور رسیدیں مانگو تو غدار بن جاؤ۔
پاپا جانز والے عاصم پیزوی سے عوام نہیں صرف ریاست حساب طلب کر سکتی ہے۔ کیونکہ جب ان کے خاندان کے امریکہ میں اثاثے بنے اس وقت وہ ریاست کے ملازم تھے۔جبکہ زرداری، نواز شریف، عمران خان وغیرہ عوامی لیڈر ہیں تو ان کا حساب عوام مانگ سکتی ہے۔
 

احسن جاوید

محفلین
پاپا جانز والے عاصم پیزوی سے عوام نہیں صرف ریاست حساب طلب کر سکتی ہے۔ کیونکہ جب ان کے خاندان کے امریکہ میں اثاثے بنے اس وقت وہ ریاست کے ملازم تھے۔جبکہ زرداری، نواز شریف، عمران خان وغیرہ عوامی لیڈر ہیں تو ان کا حساب عوام مانگ سکتی ہے۔
دلیلیں گھڑتے جائیے اور خود کو خام خیالی میں رکھتے جائیے۔
 

بابا-جی

محفلین
پاپا جانز والے عاصم پیزوی سے عوام نہیں صرف ریاست حساب طلب کر سکتی ہے۔ کیونکہ جب ان کے خاندان کے امریکہ میں اثاثے بنے اس وقت وہ ریاست کے ملازم تھے۔جبکہ زرداری، نواز شریف، عمران خان وغیرہ عوامی لیڈر ہیں تو ان کا حساب عوام مانگ سکتی ہے۔
تُم مُجھے برتن دھونے نہیں دو گے۔ باجوہ ڈاکٹرائن اُسی دن مر گیا تھا جب فوجیوں کی خبریں لیک ہونے لگ گئی تھی۔ جب تک یِہ خُود 'مال پانی' بنانے میں لگے ہیں تو مُلک میں حقیقی تبدیلی کا تصور کرنا بھی نادانی ہے۔ ایسا ہی ہے تو میرے مُرشد امبر شہزادہ جی نیم کرپٹ کو اقتدار سونپ دو۔ باجوہ موج کرے گا، موج۔
 

احسن جاوید

محفلین
اچھا پروپیگنڈہ ہے لیکن ان سب باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ نہ ہی فوج مقدس ہے اور نہ بابا جی نبی ہیں کہ مزار پہ دو چار سیاسی نعروں سے ان کی توہین ہو گئی۔ پاکستان توڑنے سے پہلے انڈیا کی پارٹیشن کا سہرا بھی انہی کے سر ہے اور غدار کا کھیل بھی انہی کی دی ہوئی سوغات ہے۔
 
Top