پی ڈی ایم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پاکستان تحریک جمہوریت) جلسہ آن لائن دیکھیں

ثمین زارا

محفلین
پاکستان میں آج کتنے لوگوں کی مادری زبان اردو ہے؟ اگر اردو قومی زبان نہ ہوتی تو پاکستانیوں کو ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ پہنچ کر سخت مشکلات کا سامنا ہوتا۔
اردو کو رابطے کی زبان رکھنا اس لیئے بھی ضروری تھا کہ یہ فوج میں مختلف زبانیں بولنے والوں کی بات چیت کے نتیجے میں ہی ایجاد ہوئی تھی اور اس کا سیکھنا دوسری تمام زبانوں کی نسبت آسان تھا کہ اس میں فارسی، عربی اور ہندی وغیرہ کے الفاظ کی بہتات ہے ۔ جب کہ پارٹیشن سے پہلے مسلمان انگریزوں سے نفرت کے باعث انگریزی سے رغبت نہ رکھتے تھے ۔ اور سیکھنا اور بولنا نہیں چاہتےتھے۔ وہ تو بھلا ہو سرسید کا کہ علی گڑھ میں یونیورسٹی بنا دی اور شعور دیا ۔
جب کہ باقی صوبوں کو اکثریت کی زبان بنگالی سیکھنے پر آمادہ کرنا بہت ناممکن سی بات تھی ۔
 
Top