اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

شمشاد

لائبریرین
سید عمران اردو محفل کے پرانے رکن ہیں۔ انہوں نے 17 دسمبر 2015 کو اردو محفل کی رکنیت حاصل کی۔ ان کی تحریریں بلا شبہ بہت اچھی ہیں۔ قاری کو ایسے جکڑ لیتی ہیں کہ پوری تحریر پڑھے بغیر چین نہیں پڑتا۔

ان کی تحریریں اردو محفل پر جابجا بکھری پڑی ہیں۔

مسلم مشاہیر:
بابائے لاہور
تارکِ سلطنت بادشاہ

اور سات سو سال پرانا خواب پورا ہوگیا

اسلامیات:
غم گساری کا مہینہ
رمضان المبارک کے چار اعمال
آخرت کے لیے تیاری کیسے کریں
رمضان بہترین انداز سے گزاریں
مقصدِ فرضیتِ صوم
اعتکاف کی فضیلت و اہمیت
حُبِّ اہلِ بیت جزوِ ایمان ہے

ترغیبی مضامین:
مزاج میں اعتدال اور نرم خوئی
بہترین معاشرہ اور انفرادی کردار سازی
ماضی کی غلطیاں اور مستقبل کے منصوبے
خاندانی روابط استوار کریں
تعریف و ستائش میں کنجوسی نہ کریں
آپ پر پڑوسی کا حق
مستقل مزاجی منزل تک پہنچا دیتی ہے
مصائب سے مت گھبرائیے

حالاتِ حاضرہ:
یہ علم ہے یا نسلوں پر ظلم ہے
جڑیں کترنے والے مستشرقین
سوشل میڈیا کے پنجے

تذکرۂ محفلین:
انکشاف در انکشاف!!!
حسین رات کی رنگین ملاقات
پھر ملاقات
اے خان سے ملاقات
کیسے لگے یہ محفلین

کراچی محفلین سے پہلی ملاقات
کراچی محفلین سے دوسری ملاقات
گزشتہ رات کی ملاقات

انشاء پردازی:
حج: عشق کے رنگ میں رنگ لے
اور کائنات ڈوب گئی
روشن ہوا جہاں
دھنک رنگ عید
خدایا یہ تیری جنت

سفر نامے:
جانا گلگت کو ہمارا
سرحد کے اُس پار

مزاحیات:
انگریزی کتھا
کتوں کی کراچی مار مہم !!!
عدنانی املا
بچپن کی حماقتیں

ناراض ہوکر میکے بیٹھی بیگم کے نام
پنچھیوں کا رین بسیرا
ابلی ہوئی مچھلی کھانے کا صحیح طریقہ!!!
محفل کے محفلین!!!

متفرقات:
آپ کے شہر کے پکوان
برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء
انٹر نیٹ سے چنیدہ

داستانِ خونچکاں!!!
رنگیلی چنریا!!!
 
آخری تدوین:
ہمیں تو سید عمران بھائی کی تحریر بہت پسند ہے۔ خاصے بذلہ سنج واقع ہوئے ہیں۔

خاص طور پر ان کا لطیف پیرائے میں لکھا بچپن کی حماقتوں اور شرارتوں کا احوال پڑھ کر اور ان کا انداز تحریر دیکھ کر بے ساختہ شفیق الرحمن یاد آجاتے ہیں، خاص طور پر شیطان کی کہانیاں!
 

فہیم

لائبریرین
اچھے خاصے موضوعات پر لکھ مارا ہے عمران بھائی نے۔
بس عشق و رومانس کی کمی معلوم ہوتی ہے۔
کچھ مضامین ایسے بھی ہوتے!

جوانی کی حماقت
معشوق کے بھائی
یونیورسٹی اور عشق
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھے خاصے موضوعات پر لکھ مارا ہے عمران بھائی نے۔
بس عشق و رومانس کی کمی معلوم ہوتی ہے۔
کچھ مضامین ایسے بھی ہوتے!

جوانی کی حماقت
معشوق کے بھائی
یونیورسٹی اور عشق
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اسی بہانے تم محفل میں تو آئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھے خاصے موضوعات پر لکھ مارا ہے عمران بھائی نے۔
بس عشق و رومانس کی کمی معلوم ہوتی ہے۔
کچھ مضامین ایسے بھی ہوتے!

جوانی کی حماقت
معشوق کے بھائی
یونیورسٹی اور عشق
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ایک یہ بھی:
"مفتی کے معاشقے" :)
 

محمد وارث

لائبریرین
سید عمران صاحب کی مزاح نگاری کے ہم بھی قتیل ہیں، شگفتہ شگفتہ پیاری پیاری سی بے ضرر باتیں جن میں دل آزار طنز کا شائبہ تک نہیں ہوتا، کیا کہنے۔
 

فاخر رضا

محفلین
سید عمران اس وقت سجدے میں پڑے ہیں. دیکھیے کب سر اٹھاتے ہیں اور یہاں کا رخ کرتے ہیں
ویسے کچھ عنوانات یقیناً دلچسپ ہیں
ماضی کی غلطیاں
حسین رات کی ملاقات
سمجھیے کہ مفتی صاحب کم از کم عنوانات کی حد تک باغی ضرور ہیں
 
Top