مزاحیہ سوال جواب

اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں اور سامنے سے ایک عدد شیر آ جائے تو آپ کیا کریں گے؟
در افتاد مذکورہ بالا ، مابدولت اپنا تمامتر جاہ و جلال بروئے کار لاتے ہوئے شیر ناہنجار کو حکم دیں گے کہ " تخلیہ " ، اور یوں ، گمان اغلب ہے کہ تھوڑی دیر بعد شیر وہاں اکیلا کھڑا ہوا ہوگا !:):)
 
بابا-جی

محفلین
در افتاد مذکورہ بالا ، مابدولت اپنا تمامتر جاہ و جلال بروئے کار لاتے ہوئے شیر ناہنجار کو حکم دیں گے کہ " تخلیہ " ، اور یوں ، گمان اغلب ہے کہ تھوڑی دیر بعد شیر وہاں اکیلا کھڑا ہوا ہوگا !:):)
اوہ! مگر ہم نہ چاہیں گے کہ 'تخلیہ' مابدولت کی زبان پر جاری آخری کلمہ ثابت ہو۔ اِس لیے اپنا سوال واپس لیتے ہوئے آپ کی درازی عمر کے لِیے دُعا گو ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
در افتاد مذکورہ بالا ، مابدولت اپنا تمامتر جاہ و جلال بروئے کار لاتے ہوئے شیر ناہنجار کو حکم دیں گے کہ " تخلیہ " ، اور یوں ، گمان اغلب ہے کہ تھوڑی دیر بعد شیر وہاں اکیلا کھڑا ہوا ہوگا !:):)
بھائی جی وہ جنگل کا شیر ہے، آپ ن لیگ والا شیر سمجھ رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہوا سے تو زندہ رہنا مشکل ہے۔

دولہے کو گھوڑے پر ہی کیوں بٹھاتے ہیں، گدھے پر کیوں نہیں، جبکہ وہ بھی اسی قد کاٹھ کا جانور ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
تاکہ گھوڑے اور گدھے میں فرق باقی رہے
دولہے کو اگر گھوڑے کی بجائے گدھے پر بٹھا دیں، تو پھر پتہ نہیں چلتا کہ کس گدھنےکی شادی ہو رہی ہے۔

گدھا دولتیاں ہی کیوں مارتا ہے چارلتیاں کیوں نہیں مارتا
چار بھی مار لیتا، پھر اسحاق ڈار نے اس پر ٹیکس لگا دینا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیونکہ وہ منٹو کے زمانے میں نہیں تھیں۔

اگر علامہ اقبال آج کے زمانے میں ہوتے تو کیا کہتے؟
 
Top