ہند وپاک رسم الخط میں یونیکوڈ قرآن پاک چاہیے۔

تقی الحسن

محفلین
میرے پاس Zekr ہے لیکن Zekr-IndoPak نہیں۔ اسے ڈھونڈتا ہوں۔ اگر متن اور فونٹ کا یونیکوڈ درست کرنا پڑا تو مجھے کچھ وقت لگ جائے گا۔

--
ذکر کا پاکستانی شمارا یہاں پہ ہے لیکن مفت نہیں ہے۔ https://ahmedgraf.com/zekr-quran-project/
یہاں پر چیک کریں
zekr-IndoPak - Google Drive

اس میں فولڈر قرآن سمپل فائل انڈوپاک اور عثمانی قرآن دونوں متن بھی موجود ہیں ۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
Quranwbw والے بھائی سے بات ہوئی ہے، ان کے مطابق تمام متن (عطاء رفیع بھائی والا) پہلے ہی یونیکوڈ کے مطابق تھا، البتہ رینڈرنگ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے چند کسٹم کریکٹرز فانٹ میں بنا کر شامل کیے گئے ہیں۔

لطیف شیخ اگر صرف آیت کے نشان کو یونیکوڈ کے مطابق کر سکیں تو بڑا اچھا ہو جائے گا۔ مکالمہ میں شیئر کرتا ہوں۔
 
لطيف شيخ

محفلین
آج کل تھوڑا مصروف ہوں۔ انشاء اللہ، دو ایک ہفتے میں یہ کام ہو جائے گا۔ پاور شیل استعمال کرکے ہو جائے گا۔ میں آپ کو نئی sql فائل بناکر بھیجوں گا۔
 
لطيف شيخ

محفلین
السلام علیکم دوستو،
پاک ٹائپ فونٹس اور کراچوی پر قرآن پاک کا متن مندرجہ ذیل اوپن سورس سافٹویئرز پر بالکل درست کام کرتا ہے:
Scribus 1.5.5
Libre Office 7.0.1.2
Inkscape 1.0.1
Gimp 2.10

پاک ٹائپ فونٹس کی نئی بناوٹ دستیاب ہے۔ اس میں ایک نقص کی مرمت کی ہے:
  • سن، شمار، صفحہ اور سموت کے نشانات پر۴ اعداد درست طریقے سے دکھانے کی صلاحیت شامل کر دی گئی ہے۔
نیا کوڈ PakType - Pakistani Typography | Sourceforge.net سے حاصل کر لیں۔
 
بہت خوبصورت فونٹ ہیں۔ جزاک اللہ الخیر
 
کچھ عرصہ پہلے میں نےالقلم قرآن پبلشر فونٹ کی پروف ریڈنگ شروع کی اس میں کچھ غلطیاں نوٹ کیں۔ اکثر جگہ لگیچر کوڈ ایک ہے اور ترسیمہ کوئی دوسرا لگایا گیا ہے۔ کئی کو تو میں نے فونٹ میں موجود ترسیمے کو اعراب اور نقطے لگا کر ٹھیک کر دیا لیکن ایک آدھ جگہ ایسا کلمہ بھی ہے جس کا کوئی مناسب ترسیمہ فونٹ میں موجود نہیں اگر احباب میں سے کسی کے پاس القلم والی قرآنِ پاک کی کتابت موجود ہو تو شریک کرکے ثواب دارین پائیں۔
 
آپ نے جو فائل تصحیح کی ہے، کیا یہاں شریک کرسکتے ہیں؟
 
Top