آپ کا پسندیدہ پاکستانی شہر

فہیم

لائبریرین
اچھاااااااااااااااا

ویسے میرے جیسے بالوں کی خواہش تو کافی لوگ کرتے ہیں;)
اور رہے پر تو ان کا تو سوچنا بھی فضول ہے
 

فہیم

لائبریرین
نہ جی نہ اس کے بالوں سے تو مشابہ نہ کرائیں
کہیں بعد میں‌ اسی کی طرح ٹنڈ نہ کرانی پڑجائے:grin:
 

زینب

محفلین
یہ ٹاپک تو پسندیدہ شہر بتانے کا تھا سب لوگ "بالوں"پر اس قدر ریسرچ کیوں کر رہےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خبردار اب ادھر ادھر کی کوئی بات نہیں ہو گی۔
ہاں تو میرا پسندیدہ شہر لاہور ہے۔
 

خرم

محفلین
اس سوال کے جواب کے لئے تو سوچنے کی ضرورت ہی نہیں۔ لاہور لاہور ایہہ۔
یونیورسٹی کی غالباً پہلی یا دوسری کلاس تھی کہ ایک سکھ دوست نے پوچھا کہ لاہور کیسا ہے؟ اسے جواب دیتے وقت محسوس ہوا کہ اس سوال کا جواب کتنا مشکل ہے۔ لاہور ایک شہر نہیں ایک وجود ہے جس کی رگ رگ اور انگ انگ سے زندگی پھوٹتی ہے۔ پاکستان کے کافی شہر دیکھے، چھوٹے بھی بڑے بھی، امریکہ میں بھی کافی شہر دیکھے لیکن جو زندگی لاہور کی رگوں‌میں سانس لیتی ہے اس کا عشرِ عشیر بھی کہیں‌نہیں‌پایا۔ لاہور کو بیان کرتے ہوئے میں نے اپنے اس ہم جماعت کو صرف اتنا کہا کہ "لاہور بیان نہیں کیا جاسکتا۔ بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ لاہور "زندگی"‌ہے۔" اور میں اس سے زیادہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔
زندگی جس طرح‌لاہور میں گزاری جاتی ہے، اس طرح شاید ہی اس کرہ ارض پر کہیں اور گزاری جاتی ہو۔ سیاست ہو، ادب ہو، فن ہو یا کھیل، جسے لاہور نے اپنا لیا، وہ بامِ عروج پر پہنچا۔ آج کا پاکستان تو چھوٹا سا ہے متحدہ ہندوستان کے وقت بھی کوئی بڑی تحریک لاہور کے بغیر نہیں چلی اور ہزاروں‌برس سے بیرونی دنیا لاہور کو ہی ہندوستان کا اظہار سمجھتی رہی۔ شیر شاہ سوری کے خلاف مغلوں کی حمایت ہو یا اورنگزیب کے خلاف دارالشکوہ کی، لاہور ہمیشہ اپنے سیاسی، سماجی و معاشرتی وجود کا اظہار کرتا اور احساس دلاتا رہا ہے۔ آج کی دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شہر ہو جس کے پاس قدامت و جدت، فن و ثقافت، علم و حکمت، روایات و ندرت کا اتنا بڑا ذخیرہ ہو جتنا لاہور کے پاس ہے۔ شہر تو لاہور سے بڑے بھی ہیں، نئے اور جدید بھی اور شاید قدیم بھی لیکن دنیا کے کسی اور شہر میں اتنا سب کچھ اکٹھا ملنا قریب قریب ناممکن ہے۔
اسی لئے تو کہتے ہیں کہ لہور لہور اے۔
 

ویج

محفلین
ویسے اب کی دفعہ جب آٹھ دس سال کے وقفے سے لاہور جانے کا موقع ملا تو لگا کہ یہ لاہور وہ لاہور نہیں ہے یا ہم وہ لاہوری نہیں رہے جو ہوتے تھے اور امریکہ و یورپ نے ہمیں تبدیل کر دیا ہے۔ وجہ یہ ہوئی کہ پرانی انارکلی میں قیام تھا اور ہم نے بہت کوشش کی کہ کہیں کوئی ایس "گرین" اور پرسکون گوشہ نظر آ جائے جہاں ہم گرد و غبار سانس کے ذریعے اندر لے جانے کی بجائے کچھ تازہ ہوا لے سکیں۔ مگر مجال ہے کہ ہماری یہ خواہش پوری ہوئی ہو۔
لاہوری لاہور میں رہتے رہتے شاید یہ تبدیلی نہ دیکھ سکے ہوں، مگر اتنے سالوں بعد لاہور جا کر ہمیں اندازہ ہو گیا کہ لاہور کی آب و ہوا کتنی بدل چکی ہے۔
 

ویج

محفلین
ایک بات اور، ہماری کار پہلی مرتبہ جب پرانی انارکلی میں‌کھڑی کی گئی تو ٹھیک پندر منٹ بعد ہمیں اپنا سامان اتارنے دوبارہ کار تک جانا پڑا۔ تو جناب ان پندرہ منٹوں میں کار پر اتنی گرد و مٹی جم چکی تھی کہ جتنی امریکہ میں میری کار اگر 4 ماہ تک باہر کھڑی رہے تو بھی نہ جمے۔ اور میں یہاں مبالغے سے ہرگز کام نہیں لے رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آپ نے خود ہی دوسرے دھاگے پر فرمایا ہے کہ میں نے کبھی اتنی بکواس پوسٹیں نہیں کیں جتنی اب کر رہے ہیں، تو ہم ان کو کیا سمجھیں؟
 

ویج

محفلین
لیکن آپ نے خود ہی دوسرے دھاگے پر فرمایا ہے کہ میں نے کبھی اتنی بکواس پوسٹیں نہیں کیں جتنی اب کر رہے ہیں، تو ہم ان کو کیا سمجھیں؟
ناظم جناب آپ اس کو سمجھنے کے لیے اپنی عقل استعمال کر لیں۔ اگر آپ کے پاس عقل ہے تو وہ آپ کو بتا دی گی یہ کیا ہے اور اگر عقل نہیں تو پھر جو چاہیں وہ سمجھ جائیں کیونکہ اگر آپ سے عقل کی گارنٹی لیے بغیر ہم نے آپ کو بتا بھی دیا تو اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا۔ ویسے یار شاید یہ بھی بکواس ہی ہو، مگر اس سے زیادہ کارآمد بکواس ابھی تک میں اس محفل پر نہیں کر پایا ہوں۔ :mad:
 
Top