شاہ ۔ دوسرا کا مطلب؟

بنے ہیں دونوں جہاں "شاہِ دوسرا" کے لیے.
سجی ہے محفل کونین مصطفیٰ کے لیے

آداب حاضرین محفل!
براہ۔کرم اس شعر میں "شاہ دوسرا "کا مطلب تو واضح فرما دیں۔ممنون۔احساں ہوں گا۔۔
 
یہ لفظ دو اور سرا الگ الفاظ کا مرکب ہے ۔ اس سے مراد دونوں جہاں کے شاہ لی جاتی ہے ۔
یہ لفظ دوسرا نہیں دو سرا لکھا جائے گا۔
آپ اور بابا جی کی نذر ایک خوب صورت شعر۔۔۔

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
مطلب آپ کو عاطف بھائی نے بتایا اور شعر آپ بابا جی کی نذر کر رہے ہیں؟ بات سمجھ میں نہیں آئی۔
 
مطلب آپ کو عاطف بھائی نے بتایا اور شعر آپ بابا جی کی نذر کر رہے ہیں؟ بات سمجھ میں نہیں آئی۔
انھوں نے بھی ایک اور حوالے سے راہ نمائی کی ہے دونوں حضرات بخوبی جانتے ہیں ۔۔ آپ نے دیر سے قدم رنجہ فرمائی ہے محترم۔۔خیر کوئی رنج والی بات نہیں ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے کس لڑی میں راہ نمائی کی تھی۔ میں تو اس لڑی کی بات کر رہا تھا۔

اور ہاں یہاں قدم رنجہ کی جگہ کلک رنجہ کہنا زیادہ مناسب رہے گا۔

مزید یہ کہ مجھے آپ کے تعارف کی لڑی نہیں ملی۔

ادھر تعارف والے زمرے میں آ کر اپنا تعارف تو دیں۔
 
بابا-جی

محفلین
آپ اور بابا جی کی نذر ایک خوب صورت شعر۔۔۔

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
شکریہ، مَیں تو خیر ایسے ہی شامل باجا ہو جاتا ہُوں۔ دو محفلین اِس حوالے سے ایسے اُردو محفل میں ہیں جو درست رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، کم از کم مُجھے فی الوقت ان دو کا سُراغ مِلا ہے، ایک تو سید عاطف علی ہیں، ایک ظہیر صاحب ہیں جن کا پُورا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ کوئی محفلین انہیں ٹیگ ہی کر دے۔
 
فہد اشرف

محفلین
بنے ہیں دونوں جہاں "شاہِ دوسرا" کے لیے.
سجی ہے محفل کونین مصطفیٰ کے لیے

آداب حاضرین محفل!
براہ۔کرم اس شعر میں "شاہ دوسرا "کا مطلب تو واضح فرما دیں۔ممنون۔احساں ہوں گا۔۔
دو سَرا معنی دونوں جہان۔ سَرا بمعنی مسکن، مکان، مسافر خانہ وغیرہ۔ جیسے محل سرا، حرم سرا یا اپنی دنیا جو سرائے فانی ہے۔
 
بہر کیف بہت اچھا لگتا ہے کہ جب کوئی راہ نمائی کرے ۔۔ اس گہما گہمی کے دور میں کسی کے لیے وقت نکالنا بہت بڑی بات ہے۔۔اس لیے آپ سب دوست احباب،شیخ و شاب ، بزرگ ،استاد میرے لیے قابل صد احترام ہیں۔۔
باقی اپنی عمر کو ملحوظ۔خاطر رکھتے ہوئے اپنے لیے لقب،القاب کا خود انتخاب کر لیجیے گا۔۔شکریہ
 
آخری تدوین:
وہ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے کس لڑی میں راہ نمائی کی تھی۔ میں تو اس لڑی کی بات کر رہا تھا۔

اور ہاں یہاں قدم رنجہ کی جگہ کلک رنجہ کہنا زیادہ مناسب رہے گا۔

مزید یہ کہ مجھے آپ کے تعارف کی لڑی نہیں ملی۔

ادھر تعارف والے زمرے میں آ کر اپنا تعارف تو دیں۔
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﻧﮧ ﻟﻮﮞ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮒ ﭘﮩﭽﺎﻧﯿﮟ
ﮐﮧ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮨَﻮﺍ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﮨﮯ
خاکسار ہوں کیا تعارف کرانا۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﻧﮧ ﻟﻮﮞ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮒ ﭘﮩﭽﺎﻧﯿﮟ
ﮐﮧ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮨَﻮﺍ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﮨﮯ
خاکسار ہوں کیا تعارف کرانا۔۔
اردو محفل کی یہ بھی ایک روایت ہے، اس سے یہ ہوتا ہے کہ دوسرے اراکین محفل بھی تعارف حاصل کر لیتےہیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ
 
آپ شاید نفسا نفسی کہنا چاہ رہے ہیں ۔
آپ صحیح کہ رہے ہیں ۔۔بجا فرمایا آپ نے میں جو کہنا چاہ رہا ہوں وہ بازبان۔شاعر مجید امجد ملاحظہ فرمائیں:-
میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
 
آخری تدوین:
شکریہ، مَیں تو خیر ایسے ہی شامل باجا ہو جاتا ہُوں۔ دو محفلین اِس حوالے سے ایسے اُردو محفل میں ہیں جو درست رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، کم از کم مُجھے فی الوقت ان دو کا سُراغ مِلا ہے، ایک تو سید عاطف علی ہیں، ایک ظہیر صاحب ہیں جن کا پُورا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ کوئی محفلین انہیں ٹیگ ہی کر دے۔
بابا جی صاحب میں تو ایک بات جانتا ہوں وہ یہ کہ علم کسی کی میراث نہیں ہے ہر انسان سب کچھ نہیں جانتا ہاں سب ٹھورا جانتے ضرور ہیں۔اس لیے جسے جتنا آتا ہے اور درست آتا ہو،تو ضرور بتانا چائیے۔تبادلۂ خیال کرنا چائیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بجا فرمایا۔۔ دراصل مجھ میں "میں" نہیں ہے ۔ میں ، میں سے بچنے کی پوری پوری کوشش کرتا ہے۔اب میں ابتدا بھی میں سے کرتا تو اچھی بات نہیں تھی۔
یعنی آپ میں آدھی میں باقی ہے ۔ دوسرا مصرع تو یہی کہتا ہے ۔ آدھے تیتر اور آدھے بٹیر کے قایل ہیں آپ ؟ ۔ :)
 
Top