آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

فرحت کیانی

لائبریرین
اردو محفل میں بارِ دگر خوش آمدید بہنا! کہاں رہیں اتنے دن؟ ہماری ’’جنگل بک‘‘ مکمل ہوگئی اور آپ کی تبصرے کی منتظر ہے!
السلام علیکم خلیل بھائی اور شکریہ۔ بس مصروفیات بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس لیے کافی عرصہ موقع نہیں ملا۔ اب بھی جب یہ محسوس ہونے لگا کہ اردو لکھنے اور ٹائپ کرنے کی جو تھوڑی بہت صلاحیتیں تھیں ان کو بھی زنگ لگ رہا ہے تو سوچا کچھ وقت نکالنا ضروری ہے۔
آپ کو پتہ ہے خلیل بھائی کہ میں نے سب سے زیادہ جنگل بک اور داستان آزاد کو ہی مس کیا اس تمام عرصے میں۔ ربط مل جائے تا کہ پڑھنا شروع کروں؟
 
جاسمن

لائبریرین
"پیاری زمین"
مسسز پرل بک کے ناول "گڈ ارتھ" کا اردو ترجمہ جو ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری نے کیا تھا۔
اس کتاب کی تعریف محمداحمد نے کی اور میں نے پڑھنا شروع کی۔ کرداروں کے ساتھ ساتھ ہوں۔اس وقت ہم دکن میں ہیں۔ کبھی بھیک مانگ رہے ہیں اور کبھی رکشہ چلا رہے ہیں۔ کافی عرصہ بعد ہم پیٹ بھر کر کھانا کھانے لگے ہیں۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
"پیاری زمین"
مسسز پرل بک کے ناول "گڈ ارتھ" کا اردو ترجمہ جو ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری نے کیا تھا۔
اس کتاب کی تعریف محمداحمد نے کی اور میں نے پڑھنا شروع کی۔ کرداروں کے ساتھ ساتھ ہوں۔ اس وقت ہم دکن میں ہیں۔ کبھی بھیک مانگ رہے ہیں اور کبھی رکشہ چلا رہے ہیں۔ کافی عرصہ بعد ہم پیٹ بھر کر کھانا کھانے لگے ہیں۔۔۔۔۔
اختر حسین رائے پوری کا ترجمہ کہاں سے ہاتھ آیا؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
"پیاری زمین"
مسسز پرل بک کے ناول "گڈ ارتھ" کا اردو ترجمہ جو ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری نے کیا تھا۔
اس کتاب کی تعریف محمداحمد نے کی اور میں نے پڑھنا شروع کی۔ کرداروں کے ساتھ ساتھ ہوں۔ اس وقت ہم دکن میں ہیں۔ کبھی بھیک مانگ رہے ہیں اور کبھی رکشہ چلا رہے ہیں۔ کافی عرصہ بعد ہم پیٹ بھر کر کھانا کھانے لگے ہیں۔۔۔۔۔
حیدرآباد دکن مت جائیے گا ۔ وہاں شدید سیلاب آیا ہوا ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20201022-100424.jpg
 
اوشو

لائبریرین
شاید : جون ایلیا
خرد مند آدمی (Sapiens)
بنی نوع انسان کی مختصر تاریخ (A Brief History of Humankind)
مصنف : یووال نوحا ہریری (Yoval Noah Harari)
مترجم : عمر بنگش
 
Top