مبارکباد محترم سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مبارک!

Screenshot-2020-10-16-21-56-18-10.jpg


محمداحمد بھائی کی فرمائش پہ اسی وقت یہ لڑی بنانی شروع کی تھی لیکن طبیعت کی خرابی کی بنا پہ ادھوری چھوڑ دی تھی۔ اب دیکھا تو ماشاءاللہ لاریب اخلاص نے ایک پیاری سے لڑی بنا رکھی تھی۔:)

یہ ذہین و فطین والا کمنٹ یہاں پوسٹ کر دیں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
بھلے بندے کے دس ہزار بھلے مراسلے
سید عاطف علی ایک انتہائی ذہین اور فطین, پڑھے اور لکھے، نیک اور بھلے، فوٹوگرافر اور شاعر اور وغیرہ وغیرہ ہیں۔:)
بات یہ ہے کہ جب ایک ہی شخص میں بہت ساری خوبیاں یکجا ہو جائیں تو وغیرہ وغیرہ کا لاحقہ لگانا پڑ جاتا ہے۔ :)
دوستانہ مزاج، ادب دوستی، انسان دوستی، فطرت سے دوستی ۔۔۔۔ گویا ان کی شخصیت میں "دوستی" کی صفت نمایاں ہے۔
انکسار پسندی، اخلاص و محبت اور نرم مزاجی کے رنگ انھیں سب محفلین کا پسندیدہ ساتھی بناتے ہیں۔
جب آپ ان کی تصاویر دیکھتے ہیں اور باتیں اور اشعار پڑھتے ہیں تو بہت جلد ان کے رنگوں کی دھنک دیکھ لیتے ہیں۔
ہم سب محفلین کی دعا ہے کہ رب العالمین انھیں اور ان سے جڑے سب لوگوں، رشتوں کو اپنی خاص رحمتوں کے سائے تلے رکھے۔ اچھی قسمت کرے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ سب جائز حاجات پوری فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
 

نور وجدان

لائبریرین
شکریہ نور بٹیا ۔ آج کل مصروف ہیں آپ، یا پھر کسی گہری تحریر کو سلجھا رہی ہیں ۔ :) سلامت رہیں ۔ اللہ سہولت بخشے آپ کو ۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔، کچھ مصروفیات ہیں مگر کچھ دن بعد محفل میں آنلائن رہا کروں گی ۔۔ تحریر سلجھ کے گہری کم ہی رہتی ہے :) ان شاءاللہ کچھ شئیر بھی کروں گی ، گہرا بھی آسان بھی ۔۔۔ ، آپ نے یاد کیا ، دل خوش ہوا ۔۔ اللہ پاک آپ کو رکھے خوش سدا۔۔۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
بہت شکریہ لاریب بٹیا ۔ اللہ تعالی آپ کو علم و عمل کی ترقیوں میں تیزگام رکھے ۔
آمین۔
اگر محترم محمد احمد اس طرف توجہ نہ دلاتے تو شاید مجھے ان نفیس شخصیت کے لیے دھاگہ کھولنے کا موقع نہ ملتا بہت شکریہ محمد احمد صاحب۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
Top