مبارکباد محترمہ صابرہ امین کو یک ہزاری مبارک!

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ بٹیا!!
بہت بہت مبارک یک ہزاری ہونے پر ،جیتی رہیے دیر نظر آئی پتہ نہیں یہ لڑی کل ہمیں کیوں نظر نہ آئی۔ایک مرتبہ پھر مبارک
بہت ساری دعائیں اور ڈھیر سارا پیار:redheart::redheart:
بہت بہت شکریہ سیما آپا ۔ ۔ بھئی آپ کا تو ماشااللہ ہر لڑی میں انتظار ہوتا ہے ۔ ۔ہر ایک کو وقت دینا ہوتا ہے ۔ ۔ یہی وجہ ہو گی ۔ ۔ اللہ آپ کو محفل کی جان بنائے رکھے ۔ ۔ آمین:redrose::redrose::redrose:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
سوچ میں ڈال دیا۔۔۔ کسی اور فورم پہ کوئی اور مجھے اسی نام سے پکارتا ہے۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ہم نہیں ہو سکتے ۔ ۔ بے فکر رہیں ۔ ۔ :) ہم تو شاعری سیکھنے کے لیے آئے اور یہاں کے ہو رہے ۔ ۔ ورنہ زندگی میں بس فرصت ہی کی کمی ہے ۔ ۔
 
آورکزئی

محفلین

اچھا جی۔۔۔ چلیں چھوڑ دی فکر۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اپکے علم میں اضافہ فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔آمین
 
سیما علی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سیما آپا ۔ ۔ بھئی آپ کا تو ماشااللہ ہر لڑی میں انتظار ہوتا ہے ۔ ۔ہر ایک کو وقت دینا ہوتا ہے ۔ ۔ یہی وجہ ہو گی ۔ ۔ اللہ آپ کو محفل کی جان بنائے رکھے ۔ ۔ آمین:redrose::redrose::redrose:
آپکی محبت ہے ۔صابرہ بٹیا،ارے نہیں بابا آپکو پتہ ہے ہماری کمزوری آئی ٹی سے کم علمی آپ سے تو ہر وقت مدد لیتے ہیں ۔آپکے لئیے بہت سی نیک خواہشات۔ اللّہ دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ،بچے ہیں آپ سب ہمارے ۔ابھی تک سارے کام فون پہ ہی کرتی ہوں اب تک لیپ ٹاپ پہ نہیں ٹائیپ کرنا شروع کیا حالانکہ جب تک کام کیا کچھ کام فون پر نہیں کیا۔
آپ کے لئے بہت ساری دعائیں ۔بہت اچھا لگا ایک لڑی میں آپ مردانہ وار مقابلہ کرنا اور ترکی بہ ترکی جواب دینا ہم آپکی جگہ ہوتے تو ایسے بھاگتے ۔کہ پیچھے مڑ کے بھی نہ دیکھتے ۔کبھی کبھی ہم لوگ صرف بحث ،بحث برائے بحث کر رہے ہوتے ۔
ڈھیر سارا پیار اپنے درست موقف پر اسی طرح ڈٹ جانا چاہیے۔سچ کتنی خوش قسمتی ہے ہماری کہ ہمارے والدین اور ہمارے جیون ساتھی نے ہم پر اعتماد کیا اعلیٰ تعلم حاصل کرنے میں اور زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحتیں منوانے دیا۔
جیتی رہیے۔۔ڈھیر سا پیار:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
آپ ماشااللہ کسی سے کم نہیں ۔ ۔ ہمیں تو سچ فون پر کام کرنا بہت مشکل لگتا ہے ۔ ۔ خاص کر ٹائپنگ جو کہ آپ باآسانی کر لیتی ہیں ۔ ۔ لیپ ٹاپ پر ملٹی ٹاسکنگ آسان ہے اس لیے شائد ہمیں بہترلگتا ہے ۔ ۔اپنا کام بھی کرتے رہتے ہیں ساتھ ساتھ شغل بھی ۔ ۔ :)

میں اسے مقابلہ نہیں سمجھتی آپا ۔ ۔ بس لگا کہ شریعت کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے تو اپنے دل کی بات کہہ دی ۔ ۔ خاموش رہنا مناسب نہ لگا ۔ ۔ شائد کسی کا ذہن بدل جائے ۔ ۔ یا میں بہتر سمجھ سکوں ۔ ۔ بس ایک سعی کی تھی ۔ ۔ اس سے تو انکار نہیں کہ مرد چار شادیاں کر سکتے ہیں مگر یہ کہنا کہ اس لیے کرے کہ دوسری عورتوں کو سہارا دے اور پہلی بیوی خاموش رہے ۔ ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔ ۔کون ایسا کر سکتا ہے ۔ ۔ قرآن میں تو ایسا کہیں نہیں لکھا ۔ ۔ نہ نبیؐ کا کوئی فرمان نظر سے گذرا ۔ ۔ جو کرنا چاہے آزاد ہے مگر وہ جو "عدل" کر سکے ۔ ۔ مجھے تو اتنا معلوم ہے ۔ ۔ ۔ ۔یہاں تو ایک بیوی سے بھی عدل کرنا مشکل ہے ۔ ۔ (ہر وقت دوستوں نے زندگی اجیرن کی ہوتی ہے ۔ ۔ :D ۔ ۔ )
آپ نے ٹھیک کہا ہمیں ان لڑکوں کی مدد کرنی چاہئے جو شادی کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ ۔ جماعت اسلامی اس سلسلے میں کافی کام کرتی ہے اور غریب لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا بندوبست کرتی ہے ۔ ۔ کچھ اور تنظیمیں بھی ہیں ۔ ۔ انصار برنی ٹرسٹ وغیرہ ۔ ۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم دی جائے تو کافی مسائل وہ خود ہی حل کر سکتی ہیں ۔ ۔ اپنا مستقبل اپنے ہاتھ میں ہونا چاہئیے نہ کر جرگے کے ہاتھ میں ۔ ۔ ہر شخص اچھا برا خود سمجھے نہ کہ جرگے کا ڈنڈا اسے ڈرا کر رکھے ۔ ۔ پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ بس تعلیم کی کمی ہے خاص طور پر خواتین کی اور کچھ نہیں ۔ ۔

واقعی اللہ کا احسان کہ ہمارے والدین اور پیاروں کو توفیق دی ۔ ۔ ورنہ یہ سب ممکن نہ تھا ۔ ۔ ۔ اللہ سب کی مشکلیں آسان کرے ۔ ۔ آمین
آپ کی محبتوں کا شکریہ ۔ ۔:redheart:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محفل کا نشہ:)
اللہ پاک خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
شکریہ جاسمن آپا ۔ ۔ جی واقعی محفل کا نشہ ۔ ۔ :redheart:
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
سب اسی محفل کے اسیر ہوئے

اللہ آپ جیسے صاحب علم لوگوں سے ساتھ بنائے رکھے ۔ ۔ سلامت رہیں ۔ ۔
 
Top