اردو لہجے اور تلفظ کو بہتر کرنا چاہتا ہوں

TalhaSaleemSyed

محفلین
تمام احباب کو سلام !
میں اس فورم پہ بلکل نیا ہوں ۔آپ ماہرین کی رائے درکار ہے ۔میری خواہش ہے کہ اپنا اردو لہجے مزید بہتر کروں اس معاملے میں آپ سب کی رہنمائی درکار ہے ۔۔۔ "ش ق" کیسے بہتر ہو سکتی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین

و علیکم السلام

اردو محفل میں خوش آمدید

اپنا تعارف تو دیں۔
 
دوست

محفلین
وعلیکم السلام
شین کا تو پتہ نہیں قاف کے لیے قریب اگر بطخیں موجود ہیں تو ان کے ساتھ ان کی زبان میں (قیں، قیں، قیں کے ساتھ) ریاض کیا کریں۔ اس سے قبل بطخوں کو غصہ دلانا ضروری ہو سکتا ہے۔
قاری صاحب کا ڈنڈا بھی ق نکلوانے میں بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے، جو ہوتا تو عربی کے لیے ہے لیکن اردو میں بھی فائدہ دے گا۔
کسی کراچی والے سے گفتگو کیا کریں، البتہ وہ کرا ہے، کری ہے کے ساتھ آپ کی باقی اردو کا بیڑہ پار کروا سکتا ہے/ غرق کر سکتا ہے، جیسے آپ سمجھیں بیڑے کے ساتھ فعل چن لیں۔ یہاں بیڑہ اور بِیڑی دو الگ چیزیں ہیں، موخر الذکر تمباکو نوشی کے لیے سگریٹ نما کوئی چیز ہے۔
پرانی فلمیں ڈرامے دیکھنے سے بھی افاقہ ہو سکتا ہے، جس میں اہلِ زبان ق بکثرت نکالا کرتے تھے۔
قینچی کو کینچی بولنا آپ کی مادری زبان کی وجہ سے ہے، جیسے بطور پنجابی میں ق بولنے پر قادر ہونے کے باوجود نوے فیصد مواقع پر ک ہی بول جاتا ہوں۔ اس لیے زیادہ پریشانی کی ضرورت نہیں، اس سلسلے میں نہ گھبرانے اجازت بھی علما نے دے رکھی ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
ش کا مسئلہ پاکستانیوں کو تو نہیں ہونا چاہیے۔
ق کے لیے کسی بھی قاری صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کا تلفظ سیکھنا بہت آسان ہے۔ تھوڑی سی دیر میں ہی آپ اس کو ادا کرنے پر قادر ہو جائیں گے۔ البتہ آپ کو کچھ عرصہ بولتے ہوئے ذہن میں ق کا خیال رکھنا ہو گا۔ ش بھی قاری صاحب سے سیکھا جا سکتا ہے۔
بلکہ خ، غ، ز اور ف کا بھی اگر کسی کو مسئلہ ہے تو وہ انھیں قاری صاحب سے سیکھ سکتے ہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محترم اول تو آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید
ثانیاً میرے پاکستانیو سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے :)
مذاق کو ایک طرف کر دیں تو پھر بھی پریشان نہ ہوں اگر اردو کی ادائیگی کی آپ کو پریشانی لاحق ہے بھی تو محترم ضیاء محی الدین کو یوٹیوب پر مسلسل سنیں اور اردو کی بہترین کتابوں کو پڑھنے کی عادت ڈالیں سب آہستہ آہستہ اچھا ہو جاے گا
 
ہاہاہاہاہا ۔۔۔ آپ کی تحریر پڑھ کر جا بجا ہنسی چھوٹ گئی ۔۔ بہت شکریہ ❤
 
TalhaSaleemSyed

محفلین
محترم اول تو آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید
ثانیاً میرے پاکستانیو سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے :)
مذاق کو ایک طرف کر دیں تو پھر بھی پریشان نہ ہوں اگر اردو کی ادائیگی کی آپ کو پریشانی لاحق ہے بھی تو محترم ضیاء محی الدین کو یوٹیوب پر مسلسل سنیں اور اردو کی بہترین کتابوں کو پڑھنے کی عادت ڈالیں سب آہستہ آہستہ اچھا ہو جاے گا
جی برادر ضیاء محی الدین صاحب کو دو مرتبہ لایو سننے کی بھی سعادت حاصل ہوئی ۔۔ بڑی ہستی ہیں حضرت
 
TalhaSaleemSyed

محفلین
ش کا مسئلہ پاکستانیوں کو تو نہیں ہونا چاہیے۔
ق کے لیے کسی بھی قاری صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کا تلفظ سیکھنا بہت آسان ہے۔ تھوڑی سی دیر میں ہی آپ اس کو ادا کرنے پر قادر ہو جائیں گے۔ البتہ آپ کو کچھ عرصہ بولتے ہوئے ذہن میں ق کا خیال رکھنا ہو گا۔ ش بھی قاری صاحب سے سیکھا جا سکتا ہے۔
بلکہ خ، غ، ز اور ف کا بھی اگر کسی کو مسئلہ ہے تو وہ انھیں قاری صاحب سے سیکھ سکتے ہیں
جی برادر میں نمونے کی طور پر کچھ بھیجتا ہوں اگر وقت ہو تو ضرور Feedback دیجئے گا
 
ابو ہاشم

محفلین
اوہ آپ کا شاید زیادہ زور لہجے پر تھا۔ اس کے لیے میرے خیال میں آپ بی بی سی پر اردو خبریں وغیرہ سنا کیجیے اور اسی طرح بولنے کی کوشش کیجیے۔ اچھی طرح مشق کرنے کے بعد آپ اس پر کافی حد تک قادر ہو سکتے ہیں
یہ صرف میرا اندازہ ہے۔ دیگر لوگ شاید مزید کچھ بتا سکیں
 
TalhaSaleemSyed

محفلین

مہربانی فرما کر تمام اساتذہ میری چھوٹی سی کاوش پہ اظہار رائے کریں ۔۔ فیض احمد فیض صاحب سے معذرت کے ساتھ
 
Top