نیا شادی دفتر

شمشاد

لائبریرین
جب کام پر دھیان نہیں ہوگا۔۔۔
گراہکوں کی ڈیمانڈیں پوری نہیں ہوں گی۔۔۔
تو کاروبار خاک چلے گا۔۔۔
آخر ایک نہ ایک دن ٹھپ ہو جائے گا!!!
کام پر مکمل دھیان ہے۔ کورونا کی وجہ سے کاروبار مندا تھا۔ اب حالات صحیح ہو رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
افوہ۔۔۔
ہم اتنے دن سے صحرا میں گل کھلانے کی کوششیں کر رہے تھے۔۔۔
بیابانوں میں گریباں چاک کیے عبث پھر رہے تھے۔۔۔
دیواروں سے بے کار سر ٹکرا رہے تھے۔۔۔
کام بنانے والا، منزل تک پہنچانے والا، گوہر مراد ہاتھ لگوانے والا ادارہ تو یہ ہے!!!
:dancing::dancing::dancing:
جی بالکل آپ صحیح سمجھے۔
اب جلدی سے اس دفتر کی رکنیت حاصل کر لیں، اور رکنیت فیس ادا کر دیں، تاکہ آپ کے لیے کوئی حور شمائل جوڑ تلاش کیا جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حوصلہ رکھیں، پہلے ان لوگوں کا کام ہو گا، جنہوں نے شادی دفتر کی رکنیت لے رکھی ہے اور پوری فیس بھر چکے ہیں۔
اتنے میں آپ شادی دفتر کی رکنیت اور فیس بھرنے کی فارمیلٹی سے فارغ ہو جائیں۔
 

سید عمران

محفلین
حوصلہ رکھیں، پہلے ان لوگوں کا کام ہو گا، جنہوں نے شادی دفتر کی رکنیت لے رکھی ہے اور پوری فیس بھر چکے ہیں۔
اتنے میں آپ شادی دفتر کی رکنیت اور فیس بھرنے کی فارمیلٹی سے فارغ ہو جائیں۔
ہم بلک کوائنٹٹی اٹھائیں گے...
ہمارے ساتھ سہولت اور سرعت کا معاملہ کیا جائے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
بالکل بالکل ، آپ صحیح سمجھے۔
شمشاد میاں یہ مفتی صاحب در در بھٹکنے کے بعد میلوں کا سفر طے کرتے ہو اکتوبر کی آمد سے پہلےاپنی من پسند جگہ
قدم رنجہ فرما چکے ہیں،خاطر مدارات میں کوئی کمی نہ ہو خیال رہے ۔عقدِ ثانی کے خواہش مند ہیں۔عالیہ عالیہ کررہے ہیں ۔۔کاغذات رکی جانچ پڑتال کے لیے ماہی بٹیا کو آواز دی جائے ایڈوازئیر
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہم بلک کوائنٹٹی اٹھائیں گے...
ہمارے ساتھ سہولت اور سرعت کا معاملہ کیا جائے!!!
بیٹھے بیٹھے ایک دن میں نے یہ بیگم سے کہا
ہے اجازت؟ عقدِثانی، کا ارادہ ہے میرا

عقد بیوہ سے کروں گا تو کام ہوگا لاجواب
کیونکہ ایسے عقدہ سے مومن کو ملتا ہے ثواب
 

سیما علی

لائبریرین
فائل کو پہیے لگیں گے تو فائل آگے چلے گی ناں۔
شمشادنالے تیز تر ہیں
میری محبوب ، میری جانِ تمنا عالیہ۔۔
آ چلیں، دور ، بہت دور افق کے اس پار
رقص کرتے ھوئے ، گاتے ھوئے، اَٹھلا تے ھوئے
نغمہء شوق بہ لب ، سازِ تمنا بہ قرار
عشق اور حسن کو دنیا نہیں ملنے دیتی
آؤ بھاگ چلیں، بند نہیں راہِ فرار
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
پہیوں کا تو میری ایڈوائیزر نے آپ کو بتا ہی دیا ہے۔
جتنی بھینسیں انہوں نے بتائی ہیں اگر ہمارے پاس اتنی بھینسیں ہوتیں تو ہم آج بھینسوں کی واشنگ، پالشنگ، ربنگ، مساجنگ اینڈ ملکنگ میں اتنے بزی ہوتے کہ دوسری کیا پہلی شادی کا بھی ہوش نہ ہوتا...
بھئی یہ ہم جیسے فارغ لوگوں کے شوق ہیں!!!
:cool::cool::cool:
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی کیا زیادہ مانگ لیں، جو آپ ایسا کہہ رہے ہیں۔

آپ کا مطلب نکالیں، تو پھر گُجروں میں شادی کا رواج ہی نہ ہو۔
 

سید عمران

محفلین
اتنی کیا زیادہ مانگ لیں، جو آپ ایسا کہہ رہے ہیں۔

آپ کا مطلب نکالیں، تو پھر گُجروں میں شادی کا رواج ہی نہ ہو۔
گجروں کو بھی اب سمجھ آگئی ہے...
اپنی بھینس بیگم کے نام کردی...
بیگم خوش کہ مفت میں ملی...
پھر جب بھینس کی رندہ گیری کرنی پڑی تو اٹھائیس طبق روشن...
ادھر میاں آرام سے...
فارغ بیٹھا نئی نئی شادیوں کے پلان بنا رہا!!!
 

سیما علی

لائبریرین
گجروں کو بھی اب سمجھ آگئی ہے...
اپنی بھینس بیگم کے نام کردی...
بیگم خوش کہ مفت میں ملی...
پھر جب بھینس کی رندہ گیری کرنی پڑی تو اٹھائیس طبق روشن...
ادھر میاں آرام سے...
فارغ بیٹھا نئی نئی شادیوں کے پلان بنا رہا!!!
چرچلِ ثانی
سوچوں میں عقدِ ثانی کے کھویا ہوا ہوں، میں
بیگم سمجھ رہی ہیں کہ سویا ہوا ہوں میں!!!!!:cool::cool::cool::cool::cool:
 
Top